settings icon
share icon
سوال

کیا آسمان پر جنس جیسی بھی کوئی چیز ہوگی ؟

جواب


متی 22باب30 آیت بیان کرتی ہے کہ قیامت کے بعد لوگ بیاہ شادی نہیں کریں گے -وہ "فرشتوں کی مانند" رہیں گے۔ تاہم اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ اپنی جنس کھو دیں گے۔ فرشتوں کی ذات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکثر مردانہ اسمِ ضمیر کا استعمال کیا گیا ہے نہ کہ کوئی بے جنس اِسمِ ضمیر (جیسے کہ وہ فلاں فلاں چیز کی مانند تھا۔۔۔وہ ایسا دکھائی دیتا تھا وغیرہ)۔ اِس لیے اِس بات کا کوئی حقیقی اشارہ نہیں ملتا ہے کہ فرشے بے جنس ہستیاں ہیں۔

بائبل میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ آسمان پر یا فردوس میں لوگ اپنی جنس کھو دیں گے یا اُن کی جنس تبدیل ہو جائے گی۔ مکاشفہ کی کتاب (21-22 ابواب) میں ایسا لگتا ہے کہ خُدا چیزو ں کو صرف اُس طرح نہیں بنا رہا جیسے وہ باغِ عدن میں تھیں بلکہ اُس سے بھی بہتر بنا رہا ہے۔ یاد رکھیں کہ جنس بُری نہیں ہے-یہ ایک اچھی چیز ہے۔ خُدا نے حوّا کو اِس لیے بنایا کیونکہ آدم کی ذات کی تکمیل کے لیے کسی کی ضرورت تھی۔ شادی(جو کہ مخالف جنس کے بغیر ناممکن ہے)، مرد اور عورت کے درمیان ایک مثالی رشتہ ہے، اور یہ مسیح اور کلیسیا کی تصویر ہے۔ کلیسیا دُلہن ہے اور مسیح دُلہا ہے (افسیوں 5باب25-32 آیات)۔

اگرچہ اِس بات کے بارےمیں بائبل کے اندر بہت واضح طور پر نہیں سکھایا گیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ لوگ موت اور پھر جی اُٹھنے کے بعد اپنی جنس برقرار رکھیں گے۔ ہماری جنس اِس بات کا حصہ ہے کہ ہم کون ہیں۔ جنس محض طبعی بدن سے بہت زیادہ بڑھکر ہے -یہ ہماری فطرت کا حصہ ہے اور ہمارے خُدا کے ساتھ خصوصی تعلق کا بھی حصہ ہے۔ اِس لیے ایسا لگتا ہے کہ ابدیت میں جنس کامل کردی جائے گی اور اُسے جلالی بنا دیا جائے گا۔ اِس بات کو بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ خُداوند یسوع نے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد اپنی جنس کو برقرار رکھا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا آسمان پر جنس جیسی بھی کوئی چیز ہوگی ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries