سوال
بائبل پاؤں دھونے کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
جواب
قدیم بائبلی دور کے اندر اُن علاقوں کی صورتحال گردآلود اور گندی ہوتی تھی اور اُن علاقوں میں کھلے جوتے (سینڈل )پہن کر سفر کرنا پاؤں دھونے کو ضروری بنا دیتا تھا۔ اگرچہ شاگردوں کو غالباً خُداوند یسوع کے پاؤں دھونے میں خوشی محسوس ہوتی لیکن وہ ایک دوسرے کے پاؤں دھونے کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔ اِس کی وجہ یہ تھی کہ اُس دور کے معاشرے کے اندر پاؤں دھونا معمولی نوکروں کے نچلے ترین لوگوں کے لیے مخصوص تھا۔ دوست اور ساتھی باہمی طور پر ایک دوسرے کے پاؤں نہیں دھوتے تھے، ایسا شاذونادر ہی کبھی ہوتا تھا اور وہ بھی بہت ہی زیادہ باہمی محبت کے نتیجے میں ممکن تھا۔ لوقا اِس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے (22باب24 آیت) کہ اُس وقت شاگرد اِس بارے میں بحث کر رہے تھے کہ اُن میں سے بڑا کون ہے، یہ ایک ایسا رویہ تھا جو جھک کر کسی کے پاؤں دھونے کی خواہش کو روکے رکھتا تھا۔ جب خُداوند یسوع خود اپنے شاگردوں کے پاؤں دھونے کے لیے آگے بڑھا (یوحنا 13باب1-16 آیات)، تو اِس پر وہ سب ششدر رہ گئے ۔ اُس کے اِن اعمال نے اُن کی رُوحانی صفائی (6-9 آیات) کے ساتھ ساتھ مسیحی حلیمی (12-17 آیات) کے لیے بھی اُن کے لیے ایک اعلیٰ نمونے کا کام کیا۔ خُداوند یسوع نے اپنے شاگردوں کے پاؤں دھو کر اُنہیں بے لوث خدمت کا سبق سکھایا جس کی مثال صلیب پر اُس کی موت کے ذریعے سے بھی ملتی ہے۔
پاؤں دھونا ایک مثال، ایک نمونہ تھا۔ کلیسیا کی تاریخ میں بہت سے گروہوں نے عملی طور پر پاؤں دھونے کو کلیسیا کے اندر ایک دستور کے طور پر رواج دے دیا ہے۔ تاہم بہت سارے علاقوں میں موجود ثقافتوں کے اندر اپنے مہمانوں کے پاؤں دھونے کا تقاضا نہیں کیا جاتا۔ اگرچہ پاؤں دھونے کی رسم کی عشایِ ربانی کی یادگاری کے دوران مشق کی جاتی تھی لیکن ابتدائی کلیسیا بظاہر کلیسیائی اجتماعات میں ایک دستورکے طور پرپاؤں دھونے کی مشق نہیں کرتی تھی ۔
یہ حوالہ باطنی عاجزی پر زور دیتا ہےنہ کہ کسی ظاہر اور عملی رسم پر۔ ایک مسیحی بیوہ کی طرف سے "مُقدسوں کے پاؤں دھونے" کا عمل اِس بات کو ظاہر نہیں کرتا کہ یہ ابتدائی کلیسیا کا دستور تھا بلکہ دوسرے ایمانداروں کے لیے اُس کی عاجزانہ خادموں جیسی خدمت کی بات کرتا ہے۔ خُداوند یسوع کے نمونے کی پیروی کرنے سے انکار کرنا اپنے آپ کو اُس سے زیادہ بلند کرنے اور تکبر میں زندگی گزارنے کے مترادف ہوگا۔" نوکر اپنے مالک سے بڑا نہیں ہوتا" (یوحنا 13باب16 آیت)۔
English
بائبل پاؤں دھونے کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟"