settings icon
share icon
سوال

بائبل فلرٹنگ/ دل لگی /تفریحاً جھوٹی محبت کرنے کے بارے میں کیا فرماتی ہے ؟

جواب


بائبل بالخصوص ہم سے اس بارے میں بات نہیں کرتی ہے کہ آیا فلر ٹ/دلگی /تفریحاً جھوٹی محبت کرناغلط ہے یا نہیں ، لہذا ہمیں فلرٹ کی تعریف کا جائزہ لینا چاہیے۔ Meriam Webster لغت کے مطابق، فلرٹ ")الف) سنجیدہ ارادے کے بغیر عاشقانہ برتاؤ کرنا یا- )ب) سطحی یا غیر معمولی دلچسپی یا پسندیدگی کا اظہار کرنا ہے" ۔یہ لفظ /trifle ٹِرایفل کا مترادف ہے جس سے مراد کوئی معمولی سی بات /عمل ہے۔ اس کے بعد ہمیں جس چیز کاجائزہ لینا چاہیے وہ یہ ہے کہ جب لوگ فلرٹ/تفریحاً محبت کرتے ہیں تو عام طور پر وہ کیا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیا وہ دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چاہے یہ کوشش منفی ہو یا مثبت ؟ کیا وہ جنسی دلچسپی یا کشش کا ا ظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا اِس کے باوجود کہ وہ خود یا کوئی دوسرا شخص جو کسی اور کے ساتھ اس عمل میں ملوث ہے/ شادی شدہ ہے اُسے "معصوم تفریح" کے آسان ہدف کے طور پر دیکھتے ہیں ؟

کسی شخص کے ساتھ اتفافی ملاقات کے دوران دانستہ طور جنسی رجحان سے لطف اندوز ہونا رُوحانی لحا ظ سے ہمارے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر لوگ یہ مانتے ہیں کہ جب تک کوئی طبعی عمل رونما نہیں ہوتا ہمارے ذہنوں میں جوکچھ بھی موجود ہے غیر متعلقہ ہےمگر بائبل ہمیں اس کے برعکس بتاتی ہے۔ " لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جس کسی نے بُری خواہش سے کسی عَورت پر نِگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا۔ پس اگر تیری دہنی آنکھ تجھے ٹھوکر کِھلائے تو اُسے نِکال کر اپنے پاس سے پھینک دے کیونکہ تیرے لئے یہی بہتر ہے کہ تیرے اعضا میں سے ایک جاتا رہے اور تیرا سارا بدن جہنّم میں نہ ڈالا جائے"(متی 5باب 28-29آیات)۔

گناہ ہمارے ذہنوں سے شروع ہوتا اور پھر ہمارے دلوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ متی 12باب 35آیت ہمیں بتاتی ہے کہ "اچھا آدمی اچھے خزانہ سے اچھی چیزیں نِکالتا ہے اور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چیزیں نِکالتا ہے" ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو جس چیز سے گھیر ے رکھتے ہیں، جن کاموں میں مشغول رکھتے ہیں، اور جن باتوں سے اپنے ذہن کو بھرتے ہیں ہم ویسے ہی بن جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ فلپیوں 4باب 8آیت فرماتی ہے " جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجِب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندِیدہ ہیں اور جتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غور کِیا کرو۔"

اگرچہ فلرٹ/تفریحاً محبت کرنے کو قریباً ہمیشہ "بے ضرر" عمل کے طور پر بیان کیا جاتا ہے مگر حقیقت میں یہ بہت کم بے ضرر عمل ہوتا ہے۔ پہلی قابلِ غور چیز یہ ہے کہ لوگ عام طور پر فلرٹ/تفریحاً محبت کرنے والوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ مثال کے طور پر کوئی فلرٹ/تفریحاً محبت کرنے والی عورت ایک بدچلن ہونے کے طور پر مشہور ہو جائے گی ۔ وہ مشاہد ہ کرے گی کہ دوسری عورتیں اُسے خطرے کے طور پر دیکھتی اور اسے فوراً ناپسند کرتی ہیں۔ کسی فلرٹ/تفریحاً محبت کرنے والے آدمی کوایک ایسے دِل پھینک اور رَنڈی بازکے طور پر دیکھا جائے گا جو سنجیدہ تعلقات میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ فلرٹ/تفریحاً محبت کرنے والا کوئی شخص توجہ حاصل کرنے سے لطف اندوز ہوسکتا ہے لیکن اُس شخص کے لیے نظر آنے والی دلچسپی تقریباً مکمل طور پر جنسی ہے اور اس میں غالباً کسی بھی طرح کے احترام کے احساس کی کمی ہوگی۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں اپنے طرز عمل کے ذریعے دوسروں پر مسیح کی محبت کو عیاں کرتے ہوئے ایک اچھا نمونہ بننا ہے(افسیوں 5باب 1-2آیات) ۔ یہ ممکن ہے کہ جس مرد یا عورت کے ساتھ فلرٹ/تفریحاً محبت کی جا رہی ہو وہ خود بھی شہوانی خیالات کے ساتھ جد و جہد کر رہا /رہی ہو۔ جب مخالف جنس کا کوئی شخص دوسروں کے ساتھ وقت گزار رہا ہو ، اُنہیں آنکھیں مار رہا ہو، انہیں چھو رہا ہو، یا اُن کے سامنے اپنا بدن دکھا رہا ہو تو یہ چیز اُس شخص کی جدوجہد کو مزید مشکل بنا دےگی۔ بائبل ہمیں دوسروں کو گناہ کی طرف اُکسانے کے خلاف سختی سے خبردار کرتی ہے (متی 18باب 7 آیت)۔ ہمیں دوسروں کو خدا کی بادشاہی میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور کبھی بھی کچھ ایسا نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی شخص کو اپنے مسیحی چال چلن کے دوران ٹھوکر کا سامنا ہو (رومیوں 14باب 21آیت)۔ 1 کرنتھیوں 10باب 31آیت ہمیں یاد دلاتی ہے" پس تُم کھاؤ یا پیو یا جو کچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لئے کرو ۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل فلرٹنگ/ دل لگی /تفریحاً جھوٹی محبت کرنے کے بارے میں کیا فرماتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries