settings icon
share icon
سوال

فلیے کوی شق/جزو سے کیا مُراد ہے؟

جواب


فلیے کوئی رُوح القدس کے تعلق سے کلیسیا کے اندر پایا جانے والا ایک تنازعہ تھا جو ابھی تک بھی موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ رُوح القدس کس سے صادر ہوتا ہے، خُدا باپ سے یا پھر خُدا باپ اور بیٹے سے؟لاطینی زبان میں "فلیے کوی" لفظ کے معنی "بیٹا" ہیں۔ اور اِس شق یا جزو کو فلیے کوی کہا جاتا ہے کیونکہ نقائیہ کے عقیدے میں اِس لفظ کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ اِس بات پر ایمان رکھا جا سکے کہ رُوح القدس باپ اور "بیٹے " سے صادر ہوتا ہے۔ اِس بات پر بہت بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا، بہت زیادہ بحث و تکرار ہوئی اور بالآخر یہی جھگڑا 1054 عیسوی میں رومن کیتھولک کلیسیا اور ایسٹرن آرتھوڈوکس کلیسیا کے علیحدہ ہونے کا سبب بنی ۔ فلیے کوی کی شق پر یہ دونوں کلیسیائیں آج بھی متفق نہیں ہیں۔

یوحنا 14باب 26 آیت ہمیں بتاتی ہے کہ "لیکن مددگار یعنی رُوح القدس جسے باپ میرے نام سے بھیجے گا۔۔۔" یوحنا 15 باب 26 آیت بیان کرتی ہے کہ "لیکن جب وہ مددگار آئے گا جس کو مَیں تمہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی رُوحِ حق جو باپ سے صادر ہوتا ہے تو وہ میری گواہی دے گا۔" یوحنا 14باب16 آیت اور فلپیوں 1باب 19 آیت بھی دیکھئے۔ بائبل کے یہ حوالہ جات واضح طور پرظاہر کرتے ہیں کہ رُوح القدس باپ اور بیٹے دونوں سے صادر ہوتا ہے۔ فلیے کوی شق کے اندر اصل مسئلہ رُوح القدس کی الوہیت کے دفاع کا ہے ۔ بائبل مُقدس واضح طور پر سکھاتی ہے کہ رُوح القدس خُدا ہے(اعمال 5باب3-4 آیات)۔ جو لوگ فلیے کوی شق/جزو کی مخالفت کرتے ہیں اُن کا اعتراض ہے کہ رُوح القدس کے باپ اور بیٹے سے صادر ہونے کا تصور رُوح القدس کو باپ اور بیٹے کے ماتحت کرنے کے مترادف ہے۔ جو لوگ فلیے کوی شق/جزو کو درست مانتے ہیں اُن کا ایمان ہے کہ رُوح القدس کا باپ اور بیٹے دونوں سے صادر ہونا رُوح القدس( کے خُدا باپ اور بیٹے کے ہم مرتبہ) ہونے پر کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

ممکن ہے کہ فلیے کوی شق/جزو کے تنازعے میں خُدا کی ذات کا کوئی ایسا پہلو بھی شامل ہو جسے ہم کبھی بھی پوری طرح سمجھ نہیں سکیں گے۔ خُدا جو لامحدود ہے، ہمارے محدود ذہنوں اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ رُوح القدس خُدا ہے، جِسے خُدا نے یسوع مسیح کے "متبادل" کے طور پر زمین پر بھیجا۔ عین ممکن ہے کہ اِس سوال کا حتمی جواب نہ مل سکے کہ رُوح القدس کو باپ نے بھیجا تھا یا باپ اور بیٹے نے، اور نہ ہی اِس کے جواب کی اتنی ضرورت ہے۔ فلیے کوی شق/جزو کو شاید ایک تنازعہ ہی رہنا پڑے گا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

فلیے کوی شق/جزو سے کیا مُراد ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries