settings icon
share icon
سوال

اس کا کیا مطلب ہے کہ خدایتیموں کاباپ ہے ؟

جواب


68زبور 5آیت بیان کرتی ہے کہ "خُدا اپنے مُقدّس مکان میں یتیموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔" اُن تمام طریقوں میں سے جنہیں خداوند قادر مطلق خدا بنی نو ع انسان کے ساتھ اپنی قربت کی تصویر کشی کرنے کے لیے چن سکتا تھا اُن میں سے اُس نے خاندانی زبان کا چناؤ کیا۔ وہ اپنے آپ کو ایک فیاض آمر، مہربان حاکم یا متحمل مالک کے طور پر بیان کر سکتا تھا۔ مگر اُس کی بجائے اُس نے لفظ باپ کا انتخاب کیا۔ وہ اپنے آپ کو باپ کے طور پر پیش کرتا ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ باپ کون ہوتا ہے اور کیا کرتا ہے۔ اگر ہم نے ایسے مثالی باپ کا تجربہ نہیں کیا جو ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرتا تو بھی ہمیں فطری طور پر اس بات کی سمجھ حاصل ہے کہ ایک اچھے باپ کو کس طرح کا ہونا چاہیے۔ یہ سمجھ خدا نے ہمارے دلوں میں ڈالی ہے۔ ہم سب اِس ضرورت کو محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں پیار کیا جائے ، عزیز رکھا جائے ،ہماری حفاظت اور قدر کی جائے ۔ مثالی طور پر، کوئی اچھا زمینی باپ اِن ضروریات کو پورا کرے گا۔ لیکن اگر وہ نہیں کرتا تو خدا کرے گا۔ خُداوند یسوع نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ وہ خدا کو باپ کہہ کر پکاریں(لوقا 11باب 2آیت )۔ پوری کتاب ِ مقدس میں خُدا ہمارے لیے اپنی محبت کو ایک خیال رکھنے والے باپ کی محبت کی طرح بیان کرتا ہے (یسعیاہ 49باب 15آیت ؛ یوحنا 16باب 26-27آیات؛ 2کرنتھیوں 6باب 18آیت )۔ اگرچہ وہ باپ اور ماں دونوں کی خصوصیات رکھتا ہے (یسعیاہ 66باب 13آیت) مگر و ہ اپنے لیے مذکر لفظ کا چناؤ کرتا ہے کیونکہ یہ لفظ طاقت، تحفظ اور دستگیری کا بھی اشارہ دیتا ہے (54زبور4آیت )۔ خدا اپنے دل میں یتیموں اور بِناباپ کے لوگوں کے لیے ایک خاص مقام رکھتا ہے (استثنا 24باب 20آیت ؛ یرمیاہ 49باب 11آیت ؛ یعقوب 1باب 27آیات)۔ 27زبور 10آیت فرماتی ہے کہ "جب میرا باپ اور میری ماں مجھے چھوڑ دیں تو خُداوند مجھے سنبھال لے گا۔" خدا جانتا ہے کہ اکثر اوقات زمینی باپ غیر موجود رہے ہیں یا اُنہوں نے اپنی ذمہ داری کو بہتر طور پر ادا نہیں کیا ہے (افسیوں 6باب 4آیت )۔ وہ باپ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتا ہے (یوحنا 6باب 37آیت؛ استثنا 1باب 31آیت)۔ وہ ہمیں مصیبت میں اسے پکارنے (50زبور 15آیت)، اپنی تمام پریشانیاں اُس پر ڈالنے(1 پطرس 5باب 7آیت ) اور اُس کی رفاقت سے لطف اندوز ہونے (1کرنتھیوں 1باب 9آیت؛ 116زبور 1آیت؛ 1یوحنا 5باب 14آیت)کی دعوت دیتاہے ۔وہ ہمارے لیے اُن خصوصیات کا نمونہ پیش کرتا ہے جو باپ کے کردار کو مرتب کرتے وقت اُس کے ذہن میں تھیں ۔ گوکہ زمینی باپ متعدد بار مثالی باپ کے معیار پر پورا نہیں اُترتے مگر خدا وعدہ کرتا ہے کہ اُس کی ذات میں کسی کو بھی کامل باپ کے بغیر نہیں رہنا پڑے گا۔ English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اس کا کیا مطلب ہے کہ خدایتیموں کاباپ ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries