settings icon
share icon
سوال

کیا خُدا پر ایمان اور سائنس ایک دوسرے کی تردید کرتے ہیں؟

جواب


سائنس کی تعریف کچھ یوں کی گئی ہے کہ "کسی عجوبے، مظہر، بات یا چیز کا گہرامشاہدہ ، شناخت، وضاحت ، تجرباتی تحقیق اور نظریاتی یا علمی تشریح" سائنس کہلاتی ہے۔ سائنس ایک ایسا طریقہ ہے جسے استعمال کرتے ہوئے نسل انسانی اپنے اردگرد کی فطری کائنات کا گہراادراک حاصل کر سکتی ہے۔ یہ مشاہدے کے ذریعے سے علم کی کھوج کا نام ہے۔ سائنس کے میدان میں جو بھی ترقی ہوئی ہے اُس سے انسانی تخلیل اور منطق کی پہنچ کا اندازہ ہوتا ہے۔ بہرحال ایک مسیحی کا سائنس پر اعتقاد ایسا نہیں ہونا چاہیے جیسا کسی شخص کا خُدا پر اعتقاد ہوتا ہے۔جب تک کوئی اِس بات کو یاد رکھے کہ کون کامل ہے اور کون کامل نہیں ایک مسیحی ایک ہی وقت میں خُدا پر ایمان رکھ سکتا ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ وہ سائنس اور اِس کے کمالات کے لیے دل میں عزت و احترام بھی رکھ سکتا ہے۔

خُدا پر ہمارا اعتقاد ایمان کی بدولت پُر یقین ہے۔ ہم اُس کے بیٹے پر اپنی نجات کے لیے ایمان رکھتے ہیں، اُس کے کلام پر اپنی ہدایت کے لیے ایمان رکھتے ہیں اور رُوح القدس پر ایمان اپنی رہنمائی کے لیے رکھتے ہیں۔ خُدا پر ہمارا یمان کامل ہونا چاہیے کیونکہ جب ہم اپنے خُدا پر ایمان رکھتے ہیں تو ہم در اصل ایک کامل، قادرِ مطلق ، علیمِ کل خالق پر بھروسہ کرتے ہیں۔ سائنس پر ہمارا اعتقاد صرف عقلی نوعیت کا ہونا چاہیے اور اُسے اِس سے بڑھ کر کچھ بھی اور نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سائنس کے حوالے سے یہ جان اور مان سکتے ہیں کہ سائنس بہت سارے عظیم اور حیرت انگیز کام کر سکتی ہے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ ہم سائنس کے حوالے سے یہ بھی جانتے ہیں کہ سائنس بہت ساری غلطیاں بھی کرتی ہے۔ اگر ہم سائنس پر اپنا پورا اعتقاد رکھتے ہیں تو ہم در حقیقت ایک نا کامل، گناہ آلود او رگناہگار، محدود اور فانی انسان پر اعتقاد رکھتے ہیں۔ اپنی ساری تاریخ کے دوران سائنس بہت ساری چیزوں کے بارے میں غلط ثابت ہوتی رہی ہے جیسے کہ زمین کی ہیت یا شکل، بجلی کی مدد سے ہوائی جہاز کی پرواز، ویکسین، انتقالِ خون اور حتیٰ کہ عملِ تولید وغیرہ۔اِس کے برعکس خُدا کبھی کسی چیز کے بارے میں غلط نہیں ہوتا۔

سچائی کسی چیز سے گھبراتی نہیں ہے، پس کسی بھی مسیحی کو اچھی سائنس سے کسی بھی طور پر کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔ جب کوئی بھی انسان اِس بارے میں مزید سیکھتا ہے کہ خُدا کے اِس ساری کائنات کو کس طرح سے ترتیب دیا ہے تو یہ چیز اُسکی اور تمام بنی نوع انسان کی تخلیق کے کمالات اور عجائبات کو دیکھ کر اُسکی تعریف کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جب ہمارا علم بڑھتا جاتا ہے تو یہ بیماریوں، گمراہی اور بہت قسم کی غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ بہرحال جب کوئی سائنسدان اپنا ایمان و اعتقاد ہمارے خالق خُدا سے بھی بڑھ کر انسانی منطق پر رکھتا ہے تو یہ بات بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ ایسے لوگ قطعی طور پر اُن لوگوں سے مختلف نہیں ہوتے جو کسی مذہب کو مان کر پوری عقیدت کے ساتھ اُس کی پیروی کر رہے ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے انسانوں پر اپنا ایمان رکھنے کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ اِس ایمان کا دفاع کرنے کے لیے مختلف طرح کے حقائق بھی ڈھونڈ لیں گے۔

پھر بھی ، بیحد عقلیت پسند سائنسدان ، حتیٰ کہ وہ بھی جو خُدا پر ایمان رکھنے سے منکر ہیں اِس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ کائنات کے حوالے سے اُنکی سمجھ بوجھ کسی طور پر بھی مکمل نہیں ہے۔ وہ اِس بات کا بھی اقرار کریں گے کہ سائنس خُدا کی ذات اور بائبل کو ثابت یا رَد رکرنے کے لیے نہیں ہےاور مزید یہ کہ اُن کے بہت سارے تصورات اور نظریات بھی حتمی طور پر نہ تو مکمل طور پر درست اور نہ ہی مکمل طور پر غلط ثابت ہو سکتے ہیں۔ سائنس محض فطری اصولوں کے بارے میں ایک علم ہے جوہر وقت صرف سچائی کی کھوج کر رہا ہے، اِس کا مقصد کسی اور طرح کے ایجنڈے کو بڑھاوے دینا نہیں ہے۔

سائنس کی بہت ساری باتیں خُدا اور اِس کائنات میں اُس کے کام کی تصدیق کرتی ہیں۔19 زبور 1 آیت بیان کرتی ہے کہ "آسمان خُدا کا جلال ظاہر کرتا ہے اور فضا اُسکی دستکاری دکھاتی ہے۔" جیسے جیسے جدید سائنس کائنات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ چیزوں کی دریافت کرتی چلی جا رہی ہے ہمیں اِس کائنات کو خُدا کی طرف سے تخلیق کئے جانے کے اور زیادہ ثبوت ملتے چلے جا رہے ہیں۔ ڈی این اے کی حیرت انگیز پیچیدگی اور اپنی ہی نقل تیار کرنا، فزکس کے پیچیدہ اور باہمی طور پر مربوط اصول اور اِس زمین پر حالات اور کیمسٹری کی حیرت انگیز ہم آہنگی اور امتزاج، یہ سب باتیں بائبل مُقدس کے پیغام کی تصدیق اور پشت پناہی کرتی ہیں۔ ایک مسیحی کو اُس سائنس کو اپنانا چاہیے جو سچائی کی کھوج کرتی ہے، لیکن اُسے ہمیشہ ہی "سائنس کے پنڈتوں" کو رَد کرنا چاہیے جو انسانی علم کو خُدا کی ذات سے بھی برتر سمجھتے اور پیش کرتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا خُدا پر ایمان اور سائنس ایک دوسرے کی تردید کرتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries