settings icon
share icon
سوال

ایونجیلیکل ازم کیا ہے ؟

جواب


ایونجیلیکل ازم کا ترجمہ انجیلیت کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک وسیع اصطلاح ہے جو پروٹسٹنٹ ازم کے اندر ایک تحریک کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس کی خصوصیات یسوع مسیح کے ساتھ ذاتی تعلقات رکھنے پر زور دینا ہے۔ اِس تعلق کا آغاز اُس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص خُداوند یسوع مسیح کی طرف سے معافی حاصل کرتا ہے اور رُوحانی طور پر نئے سرے سے پیدا ہوتا ہے۔ جو لوگ اِس عقیدے کو قبول کرتے ہیں اُنہیں ایونجیلیکل/انجیلی کہا جاتا ہے۔

لفظ انجیلیت /ایونجیلیکل ایک یونانی لفظ" ایون گیلیون" بمعنی "خوشخبری" اور" ایون گیلزومائی" بمعنی "انجیل کے پیغام کا اعلان " سے ماخوذ ہے ۔ خوشخبری یہ ہے کہ "مسیح کِتابِ مُقدّس کے مطابِق ہمارے گُناہوں کے لئے مُؤا۔اور دفن ہُوا اور تیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مطابِق جی اُٹھا۔اور کیفا کو اور اُس کے بعد اُن بارہ کو دِکھائی دِیا۔ " (1 کرنتھیوں 15باب3ب-5 آیات)۔ یہ خوشخبری جو کہ خُداوند یسوع مسیح کی انجیل ہے، اِس کی منادی یا اعلان ہی وہ چیز ہے جس پر ایونجیلیکل ازم کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ایونجیلیکل ازم کی جڑیں پروٹسٹنٹ اصلاح کی تحریک کے اندر پیوست ہیں یہ وہ وقت تھا جب بائبل کو عوام کی پہنچ تک لایا گیا تھا۔ اور اُس وقت سے پہلے تک نظر انداز کی گئی بائبلی سچائیوں کو دوبارہ دریافت کیا گیا اور سکھایا گیا۔ یورپ اور امریکہ کے اندر اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے احیاء/انقلاب کے وقت تک ایسا کچھ بھی نہیں تھا، یہ وہ وقت تھا جب ایونجیلیکل ازم کا باقاعدہ طور پر ایک تحریک کی شکل میں آغاز ہوا۔ جیسا کہ اصلاح کاری کے دور میں ہوا، ایونجیلیکل تحریک اور اِس کی طرف سے خُداوند یسوع مسیح کے ساتھ شخصی تعلق پر اِس کی توجہ خُدا کے کلام کی درست تشریح اور اطلاق میں ایک نیا جوش و جذبہ لے آئی۔ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اگرچہ اِس اصطلاح کا غلط استعمال اور غلط اطلاق کافی زیادہ کیا گیا ہے۔

روایتی طور پر ایونجیلیکل ازم مذہبی لحاظ سے قدامت پسند رہا ہے۔ بہرحال وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس کی امتیازی خصوصیات کم سے کم ہوتی چلی گئی ہیں۔ اِس کا موجودہ استعمال اب صرف نئے سرے سے پیدائش کا تجربہ کرنےوالے مسیحیوں تک ہی محدود نہیں رہااور نہ ہی قدامت پسند اور بنیاد پرست سمجھے جانے والے مسیحیوں تک۔ درحقیقت کچھ لوگ ایونجیلیکل ازم کو پروٹسٹنٹ ازم کےمترادف گردانتے ہیں وہ پھر چاہے لبرل ہو یا پھر کسی دوسری صورت میں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایونجیلیکل ازم کو اب اکثر قدامت پسند سیاست کے مترادف خیال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ ایک ایونجیلیکل نقطہ نظر کے نتیجے میں بالآخر قدامت پسند سیاسی نظریات کو پیدا کرے گا ، لیکن سیاست یقینی طور پر حقیقی ایونجیلیکل ازم کا مرکز نہیں ہے۔

چنانچہ دُنیا کی نظر میں ایونجیلیکل ازم کی تعریف مختلف ہوتی ہے۔ ایونجیلیکل ازم کا اصل مطلب اور مقصد حقیقت میں اپنے کلام اور اعمال کے ذریعے سے انجیل کے پیغام کی منادی کرنا ہے۔ ایک ایونجیلیکل مسیحی کے لیےخُدا کی محبت کی سچائی اور پیغام کے مطابق زندگی گزارنےا ور اُسے دوسروں کے ساتھ بانٹنے سے بڑھکر کوئی اور بلاہٹ نہیں ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ایونجیلیکل ازم کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries