settings icon
share icon
سوال

منگنی کے بارے میں مسیحی نقطہ ِ نظر کیا ہے ؟

جواب


بائبل میں، یہودی لوگوں کو شادی کرنے کے لیے تین اقدامات کرنے ہوتے تھے۔ خاندانوں کو پہلے خاندانی اکٹھ پر راضی ہونا ہوتا تھا اور پھر عام لوگوں میں اس بات کا اعلان کیا جاتا تھا۔ اس موقع پر جوڑے کو ایک دوسرے سے وابستہ یا اُن کی منگنی کر دی جاتی تھی ۔ آخر میں اُنہیں باقاعدہ طور پر شادی کے عہد میں باندھ دیا جاتا اور پھر وہ ایک ساتھ رہنے لگتے ۔ اُس وقت کی گئی وابستگی یا منگنی کسی حد تک ایسی ہی تھی جسے آج کل ہم منگنی کہتے ہیں، سوائے اس بات کے کہ ہمارا معاشرہ منگنی کی سچائی کا اُس طرح سے احترام نہیں کرتا جیسے کہ وہ اُس وقت کرتے تھے۔ جب بائبل کے زمانے میں کسی یہودی جوڑے کی منگنی ہوتی تو وہ اُس عہد کے وسیلے پہلے ہی سے باہمی طور پر پابند ہوتے تھے، اور اُس عہد کو صرف موت یا طلاق کے ذریعے ہی توڑا جا سکتا تھا۔

کوئی بھی مسیحی جو شادی کے بارے میں غور کر رہا ہے اُسے اِس طرح کی وابستگی کی گہرائی کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے اوراُسے اِس میں بنا سوچے سمجھے شامل نہیں ہونا چاہیے۔ خدا چاہتا ہے کہ شادی محض عارضی اقدامات کی بجائے زندگی بھر کی وابستگی ہو۔ بائبل شادی کے بارے میں کچھ یوں فرماتی ہے: "اِس لئے مَرد اپنے باپ سے اور ماں سے جُدا ہو کر اپنی بیوی کے ساتھ رہے گا۔ اور وہ اور اُس کی بیوی دونوں ایک جسم ہوں گے۔ پس وہ دو نہیں بلکہ ایک جسم ہیں۔ اِس لئے جسے خُدا نے جوڑا ہے اُسے آدمی جدا نہ کرے"(مرقس 10باب 7-9آیات)۔

مسیحیوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ منگنی کرنے سے پہلے اُس شخص کے بارے میں واضح سمجھ رکھتے ہوں جس سے وہ ممکنہ طور پر شادی کریں گے ۔ بائبل فرماتی ہے کہ مسیحی غیر ایمانداروں کے ساتھ نا ہموار جوئے میں نہیں جُت سکتے اور اُن کے ساتھ ہم آہنگی میں نہیں رہ سکتے (2- کرنتھیوں 6باب 14-15آیات)۔ کسی غیر ایماندار کے ساتھ نا ہموار جوئے میں جتنے والا کوئی مسیحی قریباً اس بات کو یقینی بنا دیتا ہے کہ وہ مسیحی اپنے ایمان سے دور ہو جائے گا کیونکہ بائبل کے فرمان کے مطابق " بُری صحبتیں اچھّی عادتوں کو بگاڑ دیتی ہیں "(1کرنتھیوں 15باب 33آیت)۔ اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ممکنہ شریکِ حیات خدا کے لیے یکساں طور پر وقف ہےخدا کے نام کو جلال دینے والے ایک مستحکم ازدواجی رشتے کی بنیاد قائم کرنے کا واحد راستہ ہے ۔

مسیحیوں کو اپنی زندگیاں خدا کے ساتھ اس طور سے گزارنی چاہییں کہ وہ ہمار ا رہنما ہے ۔ خُدا اُس شخص سمیت جس سے ہم شادی کرتے ہیں ہماری زندگی کے ہر پہلو کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔ خُدا کے کلام کی واضح سمجھ رکھنا اور دُعا اور رُوح القدس کی ہدایت کے تابع ہونے کے وسیلہ سے اُس کے ساتھ شخصی تعلق قائم کرنا ہمارے لیے اُس کی مرضی کا تعین کرنے کا پہلا اور اہم ترین قدم ہے۔ ڈیٹنگ(محبت بھری ملاقات) اور منگنی کے بارے میں دنیا کی تجویز پر صرف اور صرف اُن سچائیوں کی روشنی میں غور کیا جانا چاہیے جو خدا کے کلام میں مذکور ہیں ۔ اگر ہم اپنے تمام کاموں میں اُس کی مرضی کی تلاش کرتے ہیں تو وہ ہماری راہوں میں ہماری رہنمائی کرے گا (امثال 3باب 5-6آیا ت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

منگنی کے بارے میں مسیحی نقطہ ِ نظر کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries