مسيحی خواب کی تعبير؟



سوال: مسيحی خواب کی تعبير؟ کيا ہمارے خواب خدا کی طرف سے ہوتے ہيں؟

جواب:
گاٹ کيوسچن ڈاٹ آرگ ايک مسيحی خواب تعبير بتانے والی خدمت نہيں ہے- ہم خوابوں کی تعبير بيان نہيں کرتےمگر پکے طور سے يقين کرتے ہيں کہ ایک شخص کے خوابوں اور ان خوابوں کی تعبير صرف اس شخص کے اور خدا کے درميان کا معاملہ ہے-ماضی کے دنوںميں خدا کبھی کبھی لوگوں سےخوابوں کے ذريعے بات کرتا تھا-مثال کے طور پر يوسف جو يعقوب کا بيٹا تھا-( پيدايش10-37:5)؛يوسف جو مريم کا شوہر تھا(متی2:12-22 )؛ سليمان (1 سلاطين 3:5-15 )اور ديگر کئ لوگ(دانی ايل 2:1;7:1؛ متی 27:19 ) اسکے ساتھہ ہی يوائيل نبی ايک نبوت بھی ہے(يوائيل 2:28 ) جسکو پطرس رسول اعمال 17 :2 ميں بيان کيا کہ خدا خوابوں کا استعمال کرتا ہے- اس کا مطلب يہ ہے کہ خدا کی اگر منشاء ہے تو وہ خوابوں کے ذريعے بات کر سکتا ہے –

کسي طرح ہميں يہ بات دما غ ميں رکھنے کی ضرورت ہے کہ کلام پاک تکميل شدہ ہے- جس ميں اب سے ليکرابد تک ہميں جو جاننے کی ضرورت ہے ان مين سے ہر ايک چيز کا مکاشفہ ہو چیا ہے- یہ کہنے کے لۓ کچھہ بھی نہيں ہے کہ خدا معجزے انجام نہيں ديتا يا موجودہ دور ميں خوابوں کے ذریعے بات نہيں کرتا- پر اگرخدا کوئ چيز کہنا چاہے وہ خواب، روياء يا دھيمی آواز يا ايسی کوئ چيز ہو تووہ پوری طرح سے منظوری ديگا جو خدا نے پھلے سے ہی اپنے کلام ميں انکشاف کر چکا ہے- خواب کلام پاک کے اختيار کو دبا کر نہيں رکھہ سکتے-

اگر آپکے پاس ايک خوابہے اور آپ محسوس کرتے ہين کہ شايد وہ خدا کی طرف سے ديا گيا ہے، تو دعا کے ساتھہ کلام ميں ہوکر اس کی جاںچ کریں،اور یقين کريں کہ آپکے خواب کو کلام منظوری ديتا ہےکہ نہيں-اس کے بعد دعا کے ساٹھہ جانچ پرکھہ کرکے اگلا قدم اٹھائیں اس خواب کے ساتھہ آپکو کيا کرنا ہے(يعقوب 1:5 ) کلام پاک ميں جب کبھی بھی کسی نے خدا کی طرف سے ايک خواب کا تجربہ کيا تھا تو خدا ہميشہ اس خواب کی تعبير کا خلاصہ ضرورکيا ہے چاہے وہ براہ راست ايک شخص کے لۓ ہويا کسی فرشتہ کے وسيلہ سے ديا گيا ہو يا کسی دوسرے پيغمبر کے وسيلہ سے ديا گيا ہو(پيدايش 40:5-11 ؛ دانی ايل 4:19 ؛2:45 )جب خدا ہم سے بات کرتاہے تو وہ ہميں یقین دلاتا ہے کہاس کا پيغام سمجھنے کے لۓ صاف ہے-



اردو ہوم پیج میں واپسی



مسيحی خواب کی تعبير؟ کيا ہمارے خواب خدا کی طرف سے ہوتے ہيں؟