settings icon
share icon
سوال

یسوع نے لوگوں کو یہ حکم کیوں دیا کہ وہ اُس کے معجزات کے بارے میں لوگوں کو نہ بتائیں؟

جواب


ایک کوڑھی کو شفا دینے کے بعد (مرقس 1باب 41-42آیات) یسوع نے " اُسے تاکید کر کے فی الفَور رُخصت کِیا۔ اور اُس سے کہا خبردار کسی سے کچھ نہ کہنا ۔۔۔۔۔۔۔ " ۔ ہماری سوچ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یسوع چاہتا تھا کہ ہر کوئی معجزات کے بارے میں جانے۔ لیکن یسوع جانتا تھا کہ ایسے معجزات کی مشہوری اُس کے خدمتی کام میں رکاوٹ بن سکتی ہے اور لوگوں کی توجہ اُس کے پیغام سے ہٹا سکتی ہے۔ مرقس قلم بند کرتا ہے کہ اصل میں یہ بات رونما ہوئی تھی ۔ معجزانہ طور پر شفایا ب ہونے کی خوشی میں اُس آدمی نے نافرمانی کی۔ نتیجتاً مسیح کو اپنی خدمت کو شہر سے دور ویران علاقوں کی طرف منتقل کرنا پڑا (مرقس 1باب 45آیت)" یِسُوع شہر میں پھر ظاہراً داخل نہ ہو سکا بلکہ باہر وِیران مقاموں میں رہا اور لوگ چاروں طرف سے اُس کے پاس آتے تھے۔"


اس کے علاوہ اگرچہ مسیح نے کوڑھی کو پاک کر دیا تھامگر وہ پھر بھی اُس سے ملک کے قانون کی پابندی کرنے کا تقاضا کر رہا تھا کہ وہ فوراً کاہن کے پاس جائےاور اپنے شفا یاب ہونے کے بارے میں گفتگو کرنے میں تاخیر نہ کرے۔ یہ بھی ممکن تھا کہ اگر وہ فوراً نہیں جاتا تو شرپسند لوگ اُس سے پہلے کاہن کے پاس چلے جاتے اور اُسے بدگمان کرتے ہوئے اُس کی شفایابی کو درست قرار دینے سے روک دیتے کیونکہ یہ یسوع نے دی تھی ۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ تھی کہ کاہن اُس معجزے کو ایک حقیقی علاج قرار دے تاکہ یسوع کے اس عمل کے حقیقی معجزہ ہونے کے خلاف یہودیوں میں کوئی تعصب نہ ہو۔

آخر ی بات، یسوع یہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ اُس کی طرف سے دکھائے گئے معجزات پر توجہ مرکوز کریں بلکہ وہ چاہتا تھا کہ لوگ اُس کے بیان کردہ پیغام اور اُس موت پر توجہ مرکوز کریں جس کا وہ سامنا کرنے کو تھا ۔ آج بھی ایسا ہی ہے۔ مگر خدا اِس کے برعکس چاہتا ہے کہ ہم دیگر شفا یابی اور/یا معجزات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یسوع مسیح کے وسیلے نجات کے شفا بخش معجزے پر توجہ مرکوز کریں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یسوع نے لوگوں کو یہ حکم کیوں دیا کہ وہ اُس کے معجزات کے بارے میں لوگوں کو نہ بتائیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries