settings icon
share icon
سوال

کیا شیطان کو خُدا نے تخلیق کیا تھا ؟

جواب


خُدا نے ہر اُس چیز کو تخلیق کیا ہے جو آج کے دِن تک اِس کائنات میں ہو گزری ہے، موجودہ طور پر ہے اور مستقبل میں کبھی ہوگی (یوحنا 1باب3آیت)۔ اِس میں سبھی جسمانی چیزیں اور ہر طرح کا مادہ اور اِس کے ساتھ ساتھ رُوحانی چیزیں بھی شامل ہیں (کلسیوں 1باب15-17 آیات)۔ وہ واحد ذات جو قائم بالذات ہے – یعنی جس کا کوئی آغاز نہیں اور کوئی اختتام نہیں – اور واجب الوجود ہے ، وہ خُدا ہے۔ (خروج 3باب 14آیت)۔ باقی کی تمام چیزیں یا ہستیاں خُدا کے وسیلے سے تخلیق کی گئی تھیں (24 زبور 1 آیت)۔

بائبل کے اندر کچھ نبوتی حوالہ جات بابل کے بادشاہ اور سُور کے بادشاہ کے بارے میں ملتے ہیں۔ اِن اشخاص کو بہت سارے علماء کی طرف سے شیطان کی تصویر کشی کے طو ر پر مانا جاتا ہے (یسعیاہ 14باب12-15آیات؛ حزقی ایل 28باب13-17آیات)۔ یہ دو حوالہ جات پڑھنے والے کو شیطان کی ابتدا اور اُس کی مختصر سی تاریخ کے بارے میں کچھ آگاہی دیتے ہیں۔ یسعیاہ 14باب 12 آیت بیان کرتی ہے کہ شیطان کی ابتدا آسمان پر ہوئی تھی۔ حزقی ایل 28باب کا حوالہ کہتا ہے کہ اُسے تخلیق کیا گیا (13 آیت ) اور وہ کروبیوں میں سے ایک تھا (14 آیت) اور وہ اپنی پیدایش ہی کے روز سے اپنی راہ و رسم میں کامِل تھا جب تک کہ اُس میں ناراستی نہ پائی گئی (15 آیت)۔

بائبل شیطان کے تکبر کو اُسکے گناہ کی جڑ کے طور پر بیان کرتی ہے (حزقی ایل 28باب17 آیت)۔ آسمان سے نکال دئیے جانے سے پہلے شیطان لازمی طور پر اندرونی اور بیرونی طور پر بہت خوبصورت ہوگا (حزقی ایل 28باب12آیت)۔ حزقی ایل 28باب15 آیت بڑے محتاط طریقے سے یہ بیان کرتی ہے کہ شیطان کو اُسکی ساری راہ و رسم میں "کامل" تخلیق کیا گیا تھا (حزقی ایل 28باب16-18 آیات)۔ پس یہ کہنا غلط ہوگا کہ خُدا نے شیطان کو اُس کے اندر گناہ کے ساتھ ہی تخلیق کیا تھا۔ خُدا پاک ہے اور اِس لیے وہ کسی بھی ایسی چیز کو تخلیق نہیں کرتا جو اُس کی فطرت کے مخالفت ہو (86 زبور 8-10 آیات؛ 99 زبور 1-3آیات؛ یسعیاہ 40باب 25آیت؛ 57 باب 15 آیت)۔

پس یہ کہنا ایک طرح سے بجا ہے کہ خُدا نے شیطان کو تخلیق کیا، لیکن یہ کہنا کبھی بھی درست نہیں ہے کہ شیطان کو خُدا نے اُس کے اندر تمام طرح کے گناہ کے ساتھ تخلیق کیا تھا۔ شیطان نے اپنے راستے کا انتخاب خود ہی کیا تھا (یسعیاہ 14باب13آیت)۔حالانکہ خُدا نے اِس دُنیا کو تخلیق کیا ہے جس کے اندر گناہ موجود ہے اور گناہ کرنا ممکن ہے، لیکن خُدا کبھی بھی گناہ کے پیدا ہونے کی وجہ نہیں بنتا (یعقوب 1باب13آیت)۔ ایک دِن خُدا شیطان اور اُس کے ماتحت کام کرنے والی تمام اَرواح کو ابدی سزا دے کر شیطان اور اُس کے سارے گناہ کا خاتمہ کر دے گا (مکاشفہ 20باب10 آیت)

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا شیطان کو خُدا نے تخلیق کیا تھا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries