شادی سے پہلے لڑکا لڑکی میں محبت ورازونیاز کی باتوں سے متعلق کلام پاک کہتا ہے؟



سوال: شادی سے پہلے لڑکا لڑکی میں محبت ورازونیاز کی باتوں سے متعلق کلام پاک کہتا ہے؟

جواب:
حالانکہ جو شادی سے پہلے لڑکا لڑکی میں محبت ورازونیاز کی باتیں ہیں اس سے متعلق کلام پاک میں الفاظ نہیں پائے جاتے مگر ہمیں کچھ اصول دئے گئے ہیں جو شادی سے پہلے انکو عمل میں لانا ہے۔ پہلا یہ ہےکہ شادی سے پہلے محبت ورازنیاز کی باتیں جس کے لئے دنیا کا نظریہ جائز قرار دیتی ہے اس سے الگ رہنا چاہئے کیونکہ خدا کی راہیں دنیا کی راہوں سے میل نہیں کھاتے بلکہ یہ آپس سے ایک دوسرے کے مخالف ہیں (2 پطرس 2:20)۔ جبکہ دنیا کا نظریہ یہ ہوسکتاہے کہ جتنا زیادہ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی آپس میں محبت ورازونیاز کی بات کریں ٹھیک ہے مگر اس بات کی تحقیقات کرنا ضروری ہے کہ لڑکا یا لڑکی جو ایک دوسرے کو مخصوص کرنے جارہے ہیں اس سے پہلے ان کی سیرت کیسی ہے۔ ہمیں یہ پتہ لگانا ضروری ہے کہ لڑکا یا لڑکی جسے ہم چننے جارہے ہیں وہ مسیح کی روح میں نئے سرے سے پیدا ہوئے ہیں کہ نہیں(یوحنا8- 3:3)، یہ بھی کہ لڑکا یا لڑکی مسیح کی مزاج رکھنے کی گواہی دیتے ہیں کہ نہیں (فلپیوں 2:5)۔ لڑکا یا لڑکی آپس میں محبت ورازنیاز کی باتیں کرتے ہیں تو اس کا آخری نشانہ شریک حیات کو چننا ہوتا ہے مگر اس سے متعلق کلام پاک ہم سے کہتا ہے کہ ہم کو ایک غیر مسیحی سے شادی نہیں کرنی چاہئے ( 2 کرنتھیوں15- 6:14)۔ کیونکہ یہ دنیا مسیح کے ساتھ جو ہمارا رشتہ ہے اسے کمزور دیتی ہے اورہمارے اخلاقی اصول اور معیار سے سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔

ایک شخص جب مخصوص شدہ رشتہ میں ہوتا ہے تو چاہے وہ شادی سے پہلے محبت رازونیاز کی باتوں کا شکار ہوا ہو یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس کو سب چیزوں سے زیادہ خداوند سے محبت رکھنی چاہئے (متی 10:37)۔ یہ کہنے یا اعتقاد کرنے کے لئے کہ دوسرا شخص "سب کچھ" ہے یا ایک خاص بات کہ دونوں میں اگر ایک بت پرست ہے تو یہ گناہ ہے (گلتیوں 5:20، تموتھیس 2:22)۔ جنسی بداخلاقی نہ صرف خدا کے خلاف بلکہ ہمارے معاشرے اور ہمارے جسموں کے خلاف گناہ ہے (1کرنتھیوں 6:18)۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جسطرح ہم خود سے محبت رکھتے ہیں اسی طرح دوسروں کے پاکدامن کی بھی عزت کریں اور دوسروں سے پاکیزہ محبت رکھیں (رومیوں10- 12:9) اور شادی سے پہلے لڑکا لڑکی کے ناجائز تعلقات کے لئے یقین کے ساتھ سچ ہے کہ مزکورہ بالا چیزیں غلط قرار دی جاتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ شادی سے پہلے محبت اور رازونیاز اور ناجائز تعلقات کے شکار ہوں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بائيبل کی اتباع کرتے ہوئے اپنی شادی کے لئے ایک محفوظ بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اگر ہم ایسا کرینگے تو یہ ایک سب سے اہم فیصلہ ہوگا جو ہم کبھی کریں گے۔ کیونکہ جب دو لوگ شادی کرتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ چمٹتے اور چپکتے ہیں اور ایک رشتہ میں ایک جسم ہوتے ہیں جس کے لئے خدا نے مستقل ہونے اور نہ ٹوٹنے کے لئے منصوبہ بنایا ہے (پیدایش 2:24؛ متی 19:5)۔



اردو ہوم پیج میں واپسی



شادی سے پہلے لڑکا لڑکی میں محبت ورازونیاز کی باتوں سے متعلق کلام پاک کہتا ہے؟