settings icon
share icon
سوال

دھیان و گیان پرمبنی رُوحانیت کیا ہے؟

جواب


دھیان و گیان پر مبنی رُوحانیت ہر اُس شخص کے لئے انتہائی خطرناک عمل ہے جو بائبل کے احکام اور خُدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی خواہش رکھتا ہے۔ عام طور پر اس عمل کا تعلق حال ہی میں اُبھرنے والی کلیسیائی تحریک سے ہے جو غلط تعلیمات کا شکار ہے ۔ یہ عمل اُن بہت سے مختلف گروہوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جن کا مسیحیت کے ساتھ بہت معمولی سا تعلق ہے ۔

دھیان و گیان پر مبنی رُوحانیت عملی لحاظ سے سوچ وبچار کے عمل پر مبنی ہے مگر یہ سوچ وبچار بائبل کے نقطہ نظر کے مطابق نہیں ہے ۔ یشوع1باب 8آیت جیسے دیگر حوالہ جات ہمیں دھیان کرنے کی نصیحت کرتے ہیں"شریعت کی یہ کتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کچھ اِس میں لکھا ہے اُس سب پر تُو احتیاط کر کے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تجھے اقبال مندی کی راہ نصیب ہو گی او ر تُو خوب کامیاب ہو گا"۔ یاد رکھیں کہ ہمارے دھیان گیان کا مرکز ی نقطہ خُدا کا کلام ہونا چاہیے ۔دھیان و گیان پر مبنی رُوحانیت کا عمل کسی بھی چیز پر بالکل توجہ مرکوز نہیں کرتا ۔ اس عمل میں شامل ہونے والے شخص کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ذہن کو مکمل طور پر خالی کرے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ عمل ایسے لوگوں پر گہرے رُوحانی تجربے واضح کرنے میں مدد کرتا ہے جو اِس میں شامل ہوتے ہیں ۔ تاہم کلامِ مقدس میں ہمیں نصیحت کی جاتی ہے کہ ہم مسیح کی عقل رکھتے ہوئے اپنی سوچوں کو ایسا بنائیں جیسی اُس کی سوچ ہے ۔ دوسری جانب محض اپنے ذہنوں کو خالی کرنا اِس طرح کی موثر شعوری تبدیلی کے برعکس ہے۔

دھیان و گیان پر مبنی رُوحانیت خُدا کے ساتھ پوشیدہ تجربے کی کھوج کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔ دھیان و گیان پرمرکوز رُوحانیت یا تصوف ایک ایسا عقیدہ ہے جس کے مطابق خُدا کے بارے میں علم، رُوحانی سچائی اور حتمی سچائی صرف ذہنی تجربے کے وسیلے سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تجربانی علم پر ایسا اصرار کتابِ مقدس کے اختیار کو کم کرتا ہے۔ ہم خُدا کو اُس کے کلام کے وسیلہ سے جانتے ہیں "ہر ایک صحیفہ جو خُدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست بازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خُدا کامل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لئے بالکل تیار ہو جائے" (2تیمتھیس 3باب 16-17آیات)۔ خُدا کا کلام کامل ہے۔ ایسا ایمان رکھنے کےلیے ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے کہ خُدا پوشیدہ تجربات کے وسیلہ سے اپنے کلام میں اضافی تعلیمات یا سچائیوں کو بڑھاتا ہے۔ اِس کے برعکس ہمارا ایمان اور خُدا کے بارے میں ہمارا علم بائبل کی سچائیوں کی حقیقت پر مبنی ہے۔

دھیان و گیان پر مبنی رُوحانیت کے لیے مختص مرکز ی ویب سائٹ اِس کا خلاصہ کچھ یوں بیان کرتی ہے "ہم مختلف طرح کے دُنیوی اور مذہبی پسِ منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم میں سے ہر شخص رُوحانی مشق اور دُنیا کی عظیم رُوحانی روایات کے مطالعے کے ذریعے سے اپنےرُوحانی سفر کو مالا مال/بھرپور بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ہم محبت کی اُس رُوح کے قریب آنے کی خواہش رکھتے ہیں جو تمام مخلوقات کو فروغ دیتی اور جو تمام بنی نو ع انسان کے لئےہمارے اندر رحمدلی کو تحریک دیتی ہے"

تاہم ایسے مقاصد کے بارے بائبل کی قطعی کوئی تعلیم نہیں ہے۔ دُنیا کی"رُوحانی روایات" کا مطالعہ کرنا ایک فضول عمل ہے کیونکہ یسوع کو جلال دینے کے علاوہ ہر رُوحانی روایت جھوٹی ہے۔ خُدا کے قریب آنے کا واحد راستہ جو اُس نے مقرر کیا ہے وہ یسوع مسیح اور اُس کا کلام ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

دھیان و گیان پرمبنی رُوحانیت کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries