settings icon
share icon
سوال

کنفیوشن ازم/کنفیوشیت کیا ہے؟

جواب


کنفیوشن ازم یا کنفیوشیت پُر اُمید انسانیت پسندی پر مبنی مذہب ہے جس نے ملکِ چین کی زندگی، سماجی ڈھانچے اور سیاسی فلسفے پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔ اِس مذہب کا بانی کنفیوشس نامی ایک شخص کو مانا جاتا ہے جو 500 قبل از مسیح میں پیدا ہوا تھا۔ کنفیوشن ازم/کنفیوشیت عام طور پر اخلاق چال چلن اور اخلاقیات پر مبنی زندگی گزارنے کے متعلق بات کرتا ہے اِس لیے اکثر اِس کی درجہ بندی مذہب کی بجائے ایک اخلاقی نظام کے طور پر کی جاتی ہے۔ یہ آسمانی نہیں بلکہ زمینی زندگی اور چیزوں پر زور دیتا ہے۔ کنفیوشن ازم/کنفیوشیت کی تعلیمات کے مرکزی نکات کچھ یوں ہیں۔

1) آباؤ اجداد کی پرستش و عبادت – اپنے مر جانے والے آباؤ اجداد سے کے لیے خاص عقید ت ظاہر کرنا اور اُن کی اِس خوف کی بدولت پرستش کرنا کہ وہ اپنی آئندہ اولاد کی قسمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

2) اجداد کی حرمت–خاندان کے چھوٹوں کی طرف سے بڑوں کی خدمت، تابعداری اور اُنکی خاص حرمت کا خیال رکھنا۔

کنفیوشیت کے بنیادی اصول کچھ یوں ہیں:

1) جین – سنہری اُصول

2) چُن تائی –پرہیز گار شریف آدمی

3) چِن مِنگ – معاشرے میں فعال کردار کی ادائیگی

4) ٹی – نیکی کی طاقت

5) لی –حُسن ِ سلوک کےمعیار کا اعلیٰ نمونہ

6) وین –پُر سکون فنون (جیسے کہ موسیقی، شاعری وغیرہ)۔

کنفیوشن ازم کے اخلاقی نظام کی وجہ سے اِس کی بہت زیادہ تعریف کی جاتی ہے کیونکہ نیکی ہمیشہ ہی ہر فرد کے نزدیک اور ہر ایک معاشرے میں انتہائی پسندیدہ ہوتی ہے۔ تاہم کنفیوشس نے جس اخلاقی فلسفے کی حمایت کی یا تعلیم دی ہے اُس کا انحصار انسان کی اپنی کوششوں پر ہے اور اُس میں خُدا کی ضرورت یا گنجائش نہیں ہے۔کنفیوشس نے سکھایا کہ انسان اپنی زندگی اور اپنی ثقافت کو بہتر بنانے کے لئے جو کچھ بھی ضروری ہے وہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور یہ سب کرنے کے لیے انسان اپنے اندر کی خوبی پر انحصار کرتا ہے۔ تاہم بائبل کی بنیاد پر قائم مسیحیت اس کے بالکل برعکس تعلیم دیتی ہے۔ انسان میں نہ صرف "اپنے بدعمل کو صاف کرنے" کی صلاحیت نہیں ہے بلکہ وہ کسی بھی طرح خدا کو خود خوش کرنے یا فردوس میں ابدی زندگی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہے۔‏

بائبل بیان کرتی ہے کہ انسان اپنی پیدایش ہی سے مروثی گناہ کا شکار ہے (یرمیاہ 17باب 9آیت) اور وہ مکمل طور پر اِس قابل نہیں ہے کہ خود سے کچھ اچھا کام کر سکے یا اپنے آپ کو پاک صاف کر کے خُدا کے سامنے پیش کر سکے۔ "کیونکہ شرِیعت کے اَعمال سے کوئی بشر اُس کے حضُور راست باز نہیں ٹھہرے گا" (رومیوں 3باب20آیت)۔ سادہ طور پر دیکھا جائے تو انسان ایک ایسے نجات دہندہ کا ضرورت مند ہے جو اُسے گناہ سے پاک کر سکتا ہے۔ خُدا نے وہ نجات دہندہ اپنے بیٹے خُداوند یسوع مسیح کی صورت میں پیش کیا ہے جس نے ہمارے گناہوں کی سزا کو اپنے اوپر لینے کے لیے جان دی اور ہمیں خُدا کے حضور میں قابلِ قبول بنایا ہے۔ اُس نے اپنی کامل زندگی کو ہماری گناہ آلود زندگی کے ساتھ بدل دیا : "جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں" (2 کرنتھیوں 5باب21آیت)۔

کنفیوشیت باقی جھوٹے مذاہب کی طرح انسان کے کاموں اور اُس کی طرف سے نیکی کرنے کی قابلیت پر انحصار کرتا ہے۔ یہ صرف مسیحیت ہی ہے جو اِس بات کی تعلیم دیتی ہے کہ "اِس لئے کہ سب نے گناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محروم ہیں" (رومیوں 3باب23آیت)، اور مسیحیت کے پیروکار مکمل طور پر مسیح یسوع پر انحصار کرتے ہیں جس کی صلیب پر دی گئی قربانی نے اُن سب گناہگاروں کے لیے آسمان کے دروازوں کو کھولا ہے جو اپنے آپ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ صرف یسوع پر ہی اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان رکھتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کنفیوشن ازم/کنفیوشیت کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries