settings icon
share icon
سوال

کیا پادریوں اور عام کلیسیائی لوگوں میں فرق کرنا بائبلی بنیاد پر درست ہے ؟

جواب


پادریوں کے لیے عام طور پر clergy اور عام لوگوں کے لیے laity کی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں اور یہ دونوں اصطلاحات بائبل کے اندر ہمیں نظر نہیں آتیں۔یہ وہ اصطلاحات ہیں جن کو موجودہ دور میں عام طور پر "منبر پر کھڑے شخص " بمقابلہ "گرجا گھر کے اندر سیٹوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں" کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعما ل کیا جاتا ہے۔ اب جبکہ تمام ایمانداروں کی مختلف بلاہٹیں او ر مختلف نعمتیں ہیں (رومیوں 12باب 6 آیت) وہ سب کے سب ہی خُداوند کے خادم ہیں(رومیوں 14باب4آیت)۔

پولس اپنے آپ کو ایک خادم بنام تخکس کا "ہم خدمت" بتاتا ہے اور وہ اُسے اپنا" پیارا بھائی" کہتا ہے (کلسیوں 4باب7آیت)۔ پولس اور اپفراس کے تعلق سے بھی معاملہ بالکل اِسی طرح تھا(کلسیوں 1باب 7آیت)۔اپفردتس پولس رسول کا "بھائی ، ہم خدمت اور ہم سپاہ" تھا۔ (فلپیوں 2باب 25 آیت)۔ پولس اور تیمتھیس نے اپنے آپ کو کرنتھس کی کلیسیا کے "خادم" کہا (2 کرنتھیوں 4باب5آیت) ۔ پطرس سِلوانس کو اپنے "دیانت دار بھائی" کے طور پر دیکھتا تھا (1 پطرس 5باب12آیت)۔ جس وقت رسول لوگوں کے درمیان خُداوند یسوع کی خدمت کر رہے تھے تو اُنہوں نے کبھی بھی "ہم " اور "وہ/دوسرے" جیسی اصطلاحات کا استعمال نہیں کیا تھا۔ اُنہوں نے ہمیشہ ہی اپنے آپ کو دوسرے ایمانداروں کے ساتھ جانفشانی کرنے والے بھائی ہی خیال کیا۔

"پیشہ وارانہ خدمت" اور "عام خدمت" کے درمیان خاص فرق اُس وقت پیدا ہوا جب مختلف کلیسیاؤں نے اپنی ہی کلیسیائی جماعتوں کے اندر سے قیادت لینا بند کردی اور قیادت کے لیے لوگوں کو دوسری جگہوں سے بلانا شروع کر دیا۔ کلیسیائی تاریخ کی کم از کم پہلی صدی کے دوران زیادہ تر کلیسیاؤں نے اپنی ہی جماعتوں کے اندر مختلف لوگوں پر خُدا کا ہاتھ ہونے کی حقیقت کا یقین کیا اور اپنے لوگوں کو کلیسیائی قیادت کے لیے سامنے بلایا۔ نئے عہد نامے کی قریباً سبھی کلیسیاؤں کے اندر کلیسیائی قیادت چاہے" پادری، ایلڈر/بزرگ یا چرواہے" کی ہو اُسے اپنی کلیسیا کے اندر سے ہی لیا جاتا تھا۔ ایک مثال کے لیے 1 تیمتھیس 3باب1-7آیات اور 5باب17-20آیات کا موازنہ اعمال 20باب17-38آیات کے ساتھ کیجئے۔ ططس 1باب5-9آیات اِس بات کی ایک اور مثال ہے۔

پھر چیزیں بتدریج تبدیل ہوتی چلی گئیں اور بالآخر مسیحی دُنیا کے کچھ حصوں میں "پیشہ ور" اور کل وقتی خدمت کرنے والے لوگوں کی شناخت "چرچ" کے طور پر کی جانے لگی جبکہ "غیر پیشہ ور" لوگوں کو یسوع کے خادموں کی بجائے کلیسیائی اراکین ، پیروکار اور حاضرین کے طور پر دیکھا گیا۔ اِس ذہنیت نے کلیسیا کے اندر درجہ بندی کے نظام کو جنم دیا جس کی وجہ سے "پاسبانی قیادت" اور "عام کلیسیائی اراکین" کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا۔

تمام مسیحیوں کو بائبلی حوالہ جات جیسے کہ 1 کرنتھیوں 12 تا 14 ابواب ، افسیوں کے نام خط کا زیادہ تر حصہ اور رومیوں 12 باب کو ہمیشہ ہی اپنے ذہن میں رکھنا چاہیے۔ یہ تمام حوالہ جات یسوع مسیح پر ایمان رکھنے والے سبھی لوگوں کے درمیان حقیقی بھائی چارے اور خاص حلیمی پر زور دیتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ ہم سب مسیحیوں کو اُس وقت کرنا چاہیے جب ہم اپنی رُوحانی نعمتوں اور اپنے متعلقہ کام کو دوسروں کی خدمت کے لیے سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا پادریوں اور عام کلیسیائی لوگوں میں فرق کرنا بائبلی بنیاد پر درست ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries