settings icon
share icon
سوال

کیا آسمان پر جانے کے لیے کسی بھی شخص کے لیے باقاعدگی سے گرجا گھر جانا لازمی ہے ؟

جواب


نجات مسیح یسوع میں اور اُس کے وسیلے سے ہے۔ "کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ " (یوحنا 3باب16آیت)۔ خُدا نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ ہم اُس پر ایمان کے وسیلے ابدی زندگی حاصل کریں، اور اُس نے ہمارے لیے نجات کے حصول کی خاطر نیک کام کرنے کی ضرورت کو ختم کر دیا جس میں آسمان پر جانے کے لیے چرچ جانے جیسا عمل بھی شامل ہے۔ ابدی زندگی صرف اور صرف خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لانے کے وسیلے سے ملتی ہے "جس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زِندگی ہے اور جس کے پاس خُدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زِندگی بھی نہیں "(1 یوحنا 5باب12آیت)۔ وہ سب جو یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں، وہ جنہوں نے یسوع مسیح کی طرف سے اُسکے خون کی صورت میں ادا کردہ اپنے گناہوں کی قیمت کو قبول کر لیا ہے وہ اپنی ابدیت آسمان پر گزاریں گے۔ اور وہ جو اُسے رَد کرتے ہیں وہ آسمان پر نہیں جائیں گے۔

چرچ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوئی بھی تعداد یا مقدار کسی شخص کے لیے ابدیت کو نہیں خرید سکتی۔ کسی کی طرف سے چرچ میں نہ جانے کی وجہ سے اُ سکی نجات ختم نہیں ہو جائے گی۔ بہرحال چرچ /کلیسیائی رفاقت اہم ہے۔ عالمگیر کلیسیا جو ایسے تمام لوگوں سے ملکر بنی ہے جو خُدا باپ کے نام کو جلال دینے کے لیے یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں، وہ مسیح کا بدن ہے (کلسیوں 1باب18آیت) اور اُس کی دلہن بھی ہے (مکاشفہ 21باب 2آیت)۔ چرچ مسیحی رفاقت کی جگہ ہے۔ مزید برآں مسیح کے بدن کے اراکین ہوتے ہوئے ہمارے پاس مختلف رُوحانی نعمتیں ہیں اور ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم خُدا کے نام کے جلال کے لیے اور مسیح کے باقی بدن کی ترقی اور بہتری کے لیے اُن نعمتوں کا استعمال کریں۔ کلیسیائی بدن کے بہتر طور پر کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اُس کے "تمام اعضا" باہمی طور پر مربوط اور موجود ہوں (1 کرنتھیوں 12باب14-20آیات)۔

مسیحیوں کو مسیح یسوع میں "نیا مخلوق" بنا دیا گیا ہے (2 کرنتھیوں 5باب17آیت)اور اِس لیے اُن کے اندر یہ خواہش پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ چرچ جایا کریں کیونکہ وہ اِس بات کو جانتے ہیں کہ چرچ میں کلیسیائی رفاقت اور عبادت کے لیے جانا اُن کی رُوحانی ترقی اور پختگی کے لیے بہت زیادہ اہم ہے۔ چرچ جانے میں ہچکچاہٹ رُوحانی ترقی میں کمی کی طرف اشارہ ہو سکتی ہے، یا پھر اِس کی وجہ "منظم مذہب" کے بارےمیں غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ بلا شک آج کے دور میں جھوٹی کلیسیائیں موجود ہیں اور اِس دُنیا میں کامل کلیسیائیں موجود نہیں ہیں بلکہ مختلف آبادیوں میں مقامی لوگوں کی جماعتوں پر مشتمل مسیحی گروہ ہیں ۔ حقیقی عالمگیر کلیسیا مختلف مسیحی جماعتوں سے ملکر بنی ہے جن کے عقائد کی بنیاد کلامِ مُقدس ہے، جو ہر ایک چیز میں مسیح کے نام کو عزت دیتی ہیں ، جو ملکر اُسکی پرستش کرتی ہیں اور جو ایک دوسرے کی خدمت کرتی ہیں۔ اگرچہ چرچ جانا ابدی زندگی میں داخل ہونے کی ضمانت نہیں ہے، لیکن مسیحیوں کے لیے مقامی سطح پر ایک اچھی کلیسیا کو تلاش کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا آسمان پر جانے کے لیے کسی بھی شخص کے لیے باقاعدگی سے گرجا گھر جانا لازمی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries