کرُوبی کیا ہوتے ہیں؟ کیا کرُوبی فرشتے ہوتے ہیں؟


سوال: کرُوبی کیا ہوتے ہیں؟ کیا کرُوبی فرشتے ہوتے ہیں؟

جواب:
کرُوبی/کرُوبیم خُدا کی پرستش اور حمدوثنا میں مصروف رہنے والے فرشتے ہیں۔ بائبل مقدس میں کروبیوں کا سب سے پہلے ذکر پیدائش 24:3 میں ہوتا ہے، "چنانچہ اُس نے آدم کو نکال دیا اور باغِ عدن کے مشرق کی طرف کرُوبیوں کو اور چوگرد گھومنے والی شعلہ زن تلوار کو رکھا کہ وہ زندگی کے درخت کے راہ کی حفاظت کریں"۔ شیطان اپنی بغاوت سےپہلے کرُوبی تھا (حزقی ایل :28 15-12) خیمہ اجتماع اور ہیکل میں اُن کے تمام قوانین کے ساتھ کروبیوں کی بہت سی تصویریں پائی جاتی تھیں (خروج22-17:25؛ 31 ,1:26 8:36;؛ 1سلاطین 35-23:6؛ ;36-29:7 ;7-6:8 1تورایخ ;18:28 2تورایخ ;14-7:3 2تواریخ ;13-10:3 :8 8-7؛ عبرانیوں5:9)۔

حزقی ایل کی کتاب کے 1تا 10ابواب "چار جانداروں"(حزقی ایل 5:1) کو اُسی مخلوق کے طور پر بیان کرتے ہیں جیسے کہ کرُوبی (حزقی ایل 10)۔ ہر ایک کے چار چہرے ہیں، ایک انسان کا، ایک ببر شیر کا، ایک بیل کا، اور ایک عقاب کا (حزقی ایل 10:1؛ 14:10 )۔ اور ہر ایک کے چار پر ہیں۔ کرُوبی اپنے شبیہ میں "انسان کے مشابہہ " ہیں (حزقی ایل 5:1)۔ یہ کروبیم اپنے دو پر اُڑنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، اور باقی دو سے اپنے بدن کو ڈھانپتے ہیں (حزقی ایل ,6:1 ,11 23)۔ کرُوبیوں کے پروں کے نیچے انسان کے ہاتھ تھے (حزقی ایل ;8:1 21 ,8-7:10)۔

مکاشفہ 9-6:4 کی تصویر بھی کرُوبیوں کو بیان کرتی ہے۔ کروبیم خُدا کی پاکیزگی اور قدرت کی تعریف کرنے کی خدمت کرتے ہیں۔ پوری بائبل میں یہ اُن کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ خُدا کی حمد وثنا کے علاوہ وہ خُدا کی عظمت اور جلال اور اُس کے لوگوں کے ساتھ اُس کی مسلسل حضوری کی ایک واضح یاد دہانی کے طور پر بھی خدمت کرتے ہیں۔

English
اردو ہوم پیج میں واپسی
کرُوبی کیا ہوتے ہیں؟ کیا کرُوبی فرشتے ہوتے ہیں؟