settings icon
share icon
سوال

چینلنگ/مُردوں سے رابطے کے عمل کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟

جواب


چینلنگ(وہ عمل جس کے ذریعے کوئی شخص کسی مردہ شخص سے رابطے کا وسیلہ بن جاتا ہے۔) کسی طرح کی رُوحانی رہنمائی سے پیغامات کی ترسیل کی مشق ہے؛ چینلنگ کا عمل عام طور پر وجدانی حالت میں سر انجام پاتا ہے۔ بائبل اس بارے میں واضح ہے کہ چینلنگ اور مُردہ لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرنا غلط ہے۔ جِن کے آشناؤں ، جا دو گروں اور افسون گروں سے مشورہ کرنا سخت منع ہے۔ احبار 19باب 31آیت فرماتی ہے کہ"جو جِنّات کے یار ہیں اور جو جادوگر ہیں تم اُن کے پاس نہ جانا اور نہ اُن کے طالِب ہونا کہ وہ تُم کو نجس بنا دیں۔ " احبار 20باب 6آیت بیان کرتی ہے کہ " جو شخص جِنّات کے یاروں اور جادُوگروں کے پاس جائے کہ اُن کی پَیروی میں زِنا کرے مَیں اُس کا مخالف ہوں گا اور اُسے اُس کی قوم میں سے کاٹ ڈالوں گا ۔" استثنا 18باب 12آیت کا کہنا ہے کہ جنات کے آشنایا بد اَرواح کے ذریعے مردہ لوگوں کی رُوحوں سے رجوع کرنا " خداوند کے نزدیک مکروہ" ہے۔ بے شک خدا اُن طریقوں کو گناہ آلودہ اور مکمل طور پر بے فائدہ خیال کرتا ہے ۔

ساؤل جو اسرائیل کا ایک زبردست بادشاہ تھا بالآخر اُس وقت خدا سے دور ہو کر اپنے المناک زوال کا شکار ہو گیا جب اس نے خود کو چینلنگ کے عمل میں ملوث کیا تھا ۔ ساؤل نےجب ایک جِن آشنا کی مدد سے اپنے کچھ سوالات کے جوابات پانے کا فیصلہ کیا تھا۔ خدا نے اُسے وہ جوابات فراہم نہ کیے جو وہ جاننا چاہتا تھا۔ 1سموئیل 28باب 6-20آیات میں ساؤل ایک ماہر علم الاسرار کوکہتا ہے کہ وہ سموئیل نبی کی روح کو بلائے ۔ اُس کی اس سنگین غلطی کا ذکر بعد میں 1تواریخ 10باب 13-14آیات میں کیا جاتا ہے جو اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ساؤل کاجادو گری میں ملوث ہونا غلط تھا :" سو ساؤُل اپنے گناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضور کِیا تھا مَرا اِس لئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے " ۔

بحیثیت مسیحی ہمیں اپنے سوالات کے جوابات خدا سے طلب کرنے چاہییں ۔ کسی اور ہستی سے دُعا کرنا یا اُسے " وسیلے کے طور پر استعمال کرنا " بُت پرستی ہے۔ کسی بھی مُردہ شخص بشمول رسولوں ، مریم اور دیگر لوگوں سے دُعا کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے مجلسِ کشف کا اہتمام کرتے ہوئے اپنے کسی مُردہ رشتے دار سے مدد کی درخواست کرنا ۔ زیادہ تر نام نہاد جِنات کے آشنا دراصل دھوکا باز ہوتے ہیں جو کہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے یادداشت کی چالوں، پہلے سے مقرر کردہ اپنے ساتھیوں اور خاص اثرات کا استعمال کرتے ہیں۔ اور جِنات کےایسے آشنا جو دھوکا باز نہیں ہوتے وہ خطرناک رُوحانی مخلوق کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں ۔ شیطان کے ساتھی مددگار رُوحوں کے طور پر ظاہر ہونے میں ماہر ہیں ( 2کرنتھیوں 11باب 14آیت)تاکہ اُن لوگوں کو الجھانے اور ایمان سے منحرف کرنے کو آسان بنائیں جو اپنے آپ ذات اور اپنی زندگیوں کے دروازے چینلنگ جیسے عمل کے لیے کھول دیتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

چینلنگ/مُردوں سے رابطے کے عمل کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries