settings icon
share icon
سوال

قُرعہ ڈالنے کا عمل کیا ہوتا تھا؟

جواب


قرعہ ڈالنے کے عمل کا پرانے عہد نامے کے اندر ستر دفعہ ذکر ہوا ہے اور نئے عہد نامے میں اِس عمل کا ذکر سات مرتبہ ہوا ہے۔ پرانے عہد نامے کے اندر قرعہ ڈالنے کے بہت سارے حوالہ جات کے باوجود قرعہ ڈالنے کے اصل طریقہ کار یا عمل کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اِس کے لیے مختلف لمبائی کی چھڑیوں، سِکوں کی شکل کے چپٹے پتھروں یا کسی قسم کے پانسے پھینکے کے ذریعے سے کیا جاتا ہوگا۔ لیکن اُن کی اصل نوعیت نامعلوم ہے۔ موجودہ دور کے اندر قرعہ ڈالنے کی جدید ترین شکل ممکنہ طور پر ہوا میں سِکہ اچھالنے کی رہی ہے۔


قرعہ ڈالنے کے عمل کا زیادہ تر رواج یشوع کے ماتحت قبائل کے اندر زمین کی تقسیم کے سلسلے کے ساتھ جُڑا ہوا ہے (یشوع 14-21 ابواب)، یہ ایک ایسا طریقہ کار تھا جس کے بارے میں خُدا نے گنتی کی کتاب کے اندر اسرائیلیوں کو بارہا ہدایت کی تھی (گنتی 26باب55 آیت؛ 33باب54 آیت؛ 34 باب 13 آیت؛ 36باب2 آیت)۔ خُدا نے مختلف طرح کے حالات کے اندر اپنی مرضی کو اسرائیلیوں پر ظاہر کرنے کے لیے اُنہیں قرعہ ڈالنے کی اجازت دی (یشوع 18باب6-10 آیات؛ 1 تواریخ 24باب5، 31 آیات)۔ ہیکل کے اندر مختلف طرح کے عہدوں اور افعال کا تعین بھی قرعہ ڈالنے کے ذریعے سے کیا جاتا تھا (1 تواریخ 24باب5، 31 آیات؛ 25باب8-9 آیات؛ 26 باب 13-14 آیات)۔ جس کشتی پر یوناہ سوار تھا اُس کے ملاحوں نے بھی اِس بات کو جاننے کے لیے کہ وہ طوفان کس شخص کی وجہ سے آیا تھا قرعہ ڈالا (یوناہ 1باب7 آیت)۔ گیارہ رسولوں نے اِس بات کو جاننے کے لیے کہ اُن کے درمیان یہوداہ اسکریوتی کی جگہ کون لے گا قرعہ ڈالا(اعمال 1باب26 آیت)۔ قرعہ ڈالنا بالآخر ایک کھیل بن گیا جو لوگ کھیلتے اور کوئی نہ کوئی چیز داؤ پر لگاتے تھے۔ اِس چیز کو رومی فوجیوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے یسوع کے کُرتے کو حاصل کرنے کے لیے قرعہ ڈالا (متی 27باب35 آیت)۔

نئے عہد نامے کے اندر مسیحیوں کو کہیں پر ہدایت نہیں کی گئی کہ وہ کسی بھی قسم کی فیصلہ سازی میں مدد کے لیے قرعہ ڈالنے جیسے طریقے کو استعمال کریں۔ اب جبکہ ہمارے پاس خُدا کا مکمل کلام ہے اور اُس کے ساتھ ساتھ ہماری رہنمائی کے لیے رُوح القدس بھی موجود ہے ، اِس لیے ہمارے پاس ایسا کوئی جواز نہیں ہے کہ ہم فیصلے کرنے کے لیے اِس طرح کے مختلف کھیلوں کو استعمال کریں۔ کلامِ مُقدس، رُوح القدس اور دُعا آج کے دور میں ہمارے لیے خُدا کی مرضی کو جاننے کے لیے کافی ہیں- نہ کہ قرعہ ڈالنا، پانسا پھینکنا یا ہوا میں سِکہ اچھالنا۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

قُرعہ ڈالنے کا عمل کیا ہوتا تھا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries