settings icon
share icon
سوال

کیا کیفین کی لَت ایک گناہ ہے ؟

جواب


1 کرنتھیوں 6باب12 آیت بیان کرتی ہے کہ "سب چیزیں میرے لئے روا تو ہیں مگر سب چیزیں مفید نہیں ۔ سب چیزیں میرے لئے روا توہیں لیکن مَیں کسی چیز کا پابند نہ ہُوں گا۔ " بائبل کہیں پر بھی کیفین کا ذکر نہیں کرتی، لہذا بائبل میں کیفین کی لَت کے موضوع پر براہِ راست تعلیم نہیں دی گئی۔ ابھی جو کچھ کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ بائبل کے اُن اصولوں کو لیا جائے جو کسی بھی چیز کی لَت لگنے پر لاگو ہوتے ہیں، اور پھر اِن سچائیوں کا اطلاق کیفین کی لَت پر کر دیا جائے۔ 1 کرنتھیوں 6باب12 آیت اِس حوالے سے ممکنہ طور پر سب سے زیادہ قابلِ اطلاق صحیفہ ہے۔ اگرچہ اِس کا سیاق و سباق جنسی بے راہ روی سے نبرد آزما ہے، لیکن پولس رسول کے الفاظ اُس وقت جنسی بے راہروی سے بہت آگے بڑھ جاتے ہیں جب وہ کہتا ہے کہ "مَیں کسی چیز کا پابند نہ ہوں گا۔"

بسیار خوری(پیٹو پن) کی طرف کیفین کی لَت بھی ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں مسیحی اکثر ریاکارانہ رویہ اپناتے ہیں۔ مسیحی تمباکو اور شراب نوشی کی لَت کی مذمت کرنے میں بہت زیادہ جلدی کرتے ہیں لیکن بسیار خوری (پیٹو پن) اور کیفین جیسی دیگر "سماجی طور پر قابلِ قبول" لَت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ شراب واضح اور یقینی طور پر کسی بھی انسان کے رویے پر زیادہ خطرناک اثرات مرتب کر سکتی ہے اور جب اِس کا بہت زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ کسی بھی انسان کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔تمباکو اُس کے لحاظ سے صحت کے لیے کم نقصان دہِ ہے۔ اور پھر اِس کے مقابلے میں کیفین کی لَت تو اتنی بُری نہیں لگ سکتی جب یہ کہا جائے کہ "یہ اُتنی بُری نہیں جتنی کہ ۔۔۔فلاں فلاں چیز کی لَت بُری ہے۔"مسیحیوں کو ایسے خیالات کے ساتھ زندگی نہیں گزارنی چاہیے، اِس کے برعکس مسیحیوں کو اِس خیال کے ساتھ جینا چاہیے کہ "کیا یہ درست ہے؟ کیا اِس سے خُدا کے نام کو جلال ملتا ہے؟"

مناسب مقدار میں کیفین کا استعمال نہ تو صحت کے لیے حد سے زیادہ نقصان دِہ ہے اور نہ ہی نشے کی لَت کی حالت اختیار کرتا ہے۔ لیکن زیادہ مقدار میں کیفین کا استعمال صحت کے لیے نقصان دِہ بھی ہے اور نشے کی لَت جیسابھی ہے۔ کیا صبح اپنے آپ کو اچھے طریقے سے جگانے کے لیے کافی کا ایک کپ پینا غلط ہے؟نہیں، بالکل بھی نہیں۔ کیا کافی پر اِس حد تک انحصار کرنا غلط ہے کہ جب تک آپ ایک کپ پی نہ لیں آپ اُس وقت تک کوئی بھی کام نہیں کر سکتے؟1 کرنتھیوں 6باب12 آیت کے مطابق اِس کا جواب ہاں ہونا چاہیے۔ ہمیں کسی چیز کا اِس حدتک عادی نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں کسی بھی چیز کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہم پر غالب آ جائے، ہمیں اپنے قابو میں کر لے یا ہمیں اپنا غلام بنا لے۔ اور ہر ایک چیز میں یقینی طور پر کیفین بھی شامل ہے۔ جب اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کیفین ایک گناہ نہیں ہے، لیکن جس وقت کوئی کیفین کا عادی ہو جاتا ہے اور مکمل طور پر اُس پر انحصار کرتا ہے تب یہ ایک رُوحانی مسئلہ بن جاتا ہے اور ایک گناہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا کیفین کی لَت ایک گناہ ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries