settings icon
share icon
سوال

بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ سے علیحدگی کی جائز وجوہات کیا ہو سکتی ہیں ؟

جواب


چاہے جو کچھ بھی کہا جائے یا کیا جائے، اِس سوال کا جواب دینا کافی مشکل بات ہے۔ سب سے پہلے یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ خُداوند یسوع نے پطرس کو اپنے خلاف گناہ کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف کرنے کی نصیحت کی تھی:"اُس وقت پطر س نے پاس آ کر اُس سے کہا اَے خُداوند اگر میرا بھائی میرا گُناہ کرتا رہے تو مَیں کتنی دفعہ اُسے مُعاف کرُوں؟ کیا سات بار تک؟یِسُو ع نے اُس سے کہا مَیں تجھ سے یہ نہیں کہتا کہ سات بار بلکہ سات دفعہ کے ستّر بار تک " (متی 18باب21-22 آیات)۔ کسی بھی تعلق کے اندر جب آپ یہ فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے تو اُس کا پہلا قدم دوسرے شخص کو معاف کرنا ہوگا۔

آپ شادی کے لیے ملاقاتیں/دیٹنگ کرنے کو ایک مشق سمجھ سکتے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ جس شخص سے آپ سب سے پہلے ملاقات کرتے ہیں آپ کو اُسی کے ساتھ رہنا یا اُسی سے شادی کرنا ہے۔ اگر آپ میں باہمی طور پر ساتھ چلنے کے لیے چیزیں طے نہیں پاتیں تو خُدا آپ کو کسی اور کی طرف لے جائے گا۔ لیکن تعلق کو توڑنےسے پہلے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے ساتھی کی غلطیوں کو معاف کریں اور اپنے تعلق کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کریں جب تک کہ محتاط، عاجزانہ دُعا کے ذریعے سے خُدا کی طرف سے آپ کو اِس تعلق کو ختم کرنے کی طرف رہنمائی نہ ملے۔ اگر آپ کا ساتھی جو کہ آپ کا ممکنہ شریکِ حیات بن سکتا ہے کوئی ایسا کام کرتا ہے جس سے آپ کو پریشانی یا تکلیف ہوتو آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے اُس تعلق کو اُسی طریقے سے بہتر بنانے کی کوشش کریں جیسے آپ شادی کے بعد اپنے شریکِ حیات کے ساتھ اپنے تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

‏ایک چیز ہے جو یقینی طور پر بوائے فرینڈ/گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق توڑنے پر غور کرنے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ پولس رسول ہمیں 1 کرنتھیوں 5باب9-11 آیات کے اندر بتاتا ہے کہ "مَیں نے اپنے خط میں تم کو یہ لِکھا تھا کہ حرام کاروں سے صحبت نہ رکھنا۔یہ تو نہیں کہ بِالکُل دُنیا کے حرام کاروں یا لالچیوں یا ظالِموں یا بُت پرستوں سے ملنا ہی نہیں کیونکہ اِس صورت میں تو تم کو دُنیا ہی سے نِکل جانا پڑتا۔لیکن مَیں نے تُم کو در حقیقت یہ لِکھا تھا کہ اگر کوئی بھائی کہلا کر حرام کار یا لالچی یا بُت پرست یا گالی دینے والا یا شرابی یا ظالِم ہو تو اُس سے صحبت نہ رکھّو بلکہ اَیسے کے ساتھ کھانا تک نہ کھانا۔ "اگر آپ کا بوائے فرینڈ/گرل فرینڈاِن میں سے کسی بھی گناہ میں ملوث ہے تو پولس رسول کا کہنا ہے کہ اُس سے تعلق توڑنا ضروری ہے۔ جن کی زندگیوں میں لالچ، بے راہ روی، حرامکاری اور بُت پرستی وغیر شامل ہو وہ لوگ شادی کرنے کے لیے مناسب ساتھی نہیں ہو سکتے۔

ہر طرح کی صورتحال کے لیے حالات مختلف ہوتے ہیں، اور کسی بھی شخص کو یہ بتانا مشکل ہوتا ہے کہ کسی مخصوص صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔ لیکن خُداواضح طور پر یہ چاہتا ہے کہ ہم ہر ایک طرح کی صورتحال میں معاف کرنے کا مظاہرہ کریں، لیکن جہاں تک کسی کو چھوڑنے کا تعلق ہے تو اُس کے لیے کسی رشتے یا تعلق کے اندر معاملات کو نپٹانے کا واحد طریقہ رُوحانی امتیاز ، حکمت اور ہمدردی کے ساتھ دُعا کرنا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ سے علیحدگی کی جائز وجوہات کیا ہو سکتی ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries