settings icon
share icon
سوال

کیا بائبل میں مزید کُتب شامل کرنا ممکن ہے؟

جواب


اِس بات کا یقین کرنے کی کوئی بھی وجہ نہیں ہے کہ خُدا اپنے کلام میں شامل کرنے کے لئےمزید مکاشفہ جات پیش کرے گا۔ بائبل پیدایش کی کتاب سے شروع ہوتی ہے جوانسانیت کی ابتدا کے بارے میں بیان کرتی ہے ، اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں مکاشفہ کی کتاب سے انسانیت کے اختتام پر ختم ہوتی ہے۔اِن دونوں کتابوں کے درمیان میں جو کچھ بھی ہے وہ سب ہم ایمانداروں کی روز مرہ کی زندگی میں خُدا کے کلام کی سچائی سےقوت پانے کے لئےہے اور کلام میں ہمارے فائدے کے لئے سب کچھ موجود ہے۔ ہم2 تیمتھیس 3باب 16-17 آیات کی روشنی میں جانتے ہیں کہ "ہر ایک صحیفہ جو خُدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست بازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خُدا کامل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لئے بالکل تیار ہو جائے"۔

اگر بائبل میں مزید کُتب شامل کی جائیں، تو ایسا کرنا دراصل یہ کہنے کے مترادف ہوگا کہ جو بائبل ہمارے پاس آج موجود ہے وہ نامکمل ہے۔ یہ بائبل ہمیں ہر وہ بات نہیں بتاتی جسے جاننے کی ہمیں ضرورت ہے۔اگرچہ اِس حکم کا براہِ راست تعلق مکاشفہ کی کتاب کے ساتھ ہے لیکن مکاشفہ 22 باب 18- 20 آیات خُدا کے کلام میں کچھ بڑھانے یا گھٹانے کے بارے میں اہم حقیقت سکھاتی ہیں۔ "مَیں ہر ایک آدمی کے آگے جو اِس کتاب کی نبوت کی باتیں سُنتا ہے گواہی دیتا ہوں کہ اگر کوئی آدمی اُن میں کچھ بڑھائے تو خُدا ِس کتاب میں لکھی ہوئی آفتیں اُس پر نازل کرے گا۔ اور اگر کوئی اِس نبوت کی کتاب کی باتوں میں سے کچھ نکال ڈالے تو خُدا اُس زندگی کے درخت اور مُقدس شہر میں سے جن کا اس کتاب میں ذکر ہے اُس کا حصہ نکال ڈالے گا۔ جو اِن باتوں کی گواہی دیتا ہے وہ یہ کہتا ہے کہ بیشک مَیں جلد آنے والا ہوں۔ آمین۔ اے خُداوند یسوع آ"۔

ہمارے پاس بائبل کی موجودہ 66کتابوں میں وہ سب کچھ ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ زندگی کی کوئی ایک بھی ایسی صورتحال نہیں جس کے بارے میں بائبل بات نہ کرتی ہو۔ جو کچھ پیدائش میں شروع ہوا اُس کا نتیجہ/انجام مکاشفہ کی کتاب میں ملتا ہے۔ بائبل بالکل کامل اور کافی ہے۔ کیا خُدا بائبل میں کچھ شامل کر سکتا ہے۔ بے شک وہ کر سکتا ہے۔ تاہم بائبلی تعلیمات کے لحاظ سے اور علمِ الہیات کے لحاظ سے ہمارے پاس اِس بات کو ماننے کے لیے کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ ایسا کرے گا یا اُسے ایسا کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا بائبل میں مزید کُتب شامل کرنا ممکن ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries