settings icon
share icon
سوال

بائبل ابیلنگ/اب جنس پرستی کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

جواب


بائبل کہیں پر بھی براہِ راست ابیلنگ/اب جنس پرستی(ایک ہی وقت میں مخالف جنس اور ہم جنس میں جنسی کشش محسوس کرنے) کا ذکر نہیں کرتی۔ تاہم بائبل کی طرف سے ہم جنس پرستی کی مذمت سے یہ بات واضح ہے کہ اب جنس پرستی کو بھی گناہ ہی سمجھا جائے گا۔ احبار 18باب22 آیت بیان کرتی ہے کہ ہم جنس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا مکروہ ہے۔ رومیوں 1باب26-27 آیات ہم جنس پرستی کو ایک مکروہ گناہ کے طور پر بیان کرتی ہیں جو فطری عمل کے مخالف ہے۔ 1 کرنتھیوں 6باب9 آیت بیان کرتی ہے کہ ہم جنس پرست خُدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہونگے۔ اِن سچائیوں کا اطلاق ہم جنس پرستی اور اب جنس پرستی دونوں ہی پر ہوتا ہے۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ کوئی بھی شخص گناہ کی وجہ سے اب جنس پرست یا ہم جنس پرست ہو جاتا ہے (رومیوں 1باب24-25 آیات)۔ اِس کا لازمی طور پرمطلب وہ گناہ نہیں جو کسی شخص نے کیے ہیں، بلکہ اِس سے مُراد اندرونی گناہ ہے۔ گناہ اِس کائنات کی تمام تخلیقات کو لپیٹتا، توڑتا ، مروڑتا اور بگاڑتا ہے۔ ہم جنس پرستی اور اب جنس پرستی گناہ کی وجہ سے پیدا ہو کر ہمیں رُوحانی، ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر نقصان پہنچاتی ہیں۔ گناہ کینسر ہے اور اب جنس پرستی اُس کی علامات میں سے ایک ہے۔

بہت سارے مسیحی ہم جنس پرستی اور اب جنس پرستی کے گناہوں کو علیحدہ علیحدہ یا مخصوص گناہوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ بائبل کہیں پر بھی یہ بیان نہیں کرتی کہ ہم جنس پرستی کسی دوسرے گناہ کےمقابلے میں زیادہ قابلِ معافی گناہ ہے۔ ایک اب جنس پرست بھی نجات سے اُتنا ہی دور ہے جتنا کہ ایک "اخلاقی" طور پر کٹر پن کا شکار شخص۔ خُدا ہر اُس شخص کو نجات کی پیشکش کرتا ہے جو خُداوند یسوع مسیح پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لاتا ہے۔ اور ایسے لوگوں میں وہ بھی شامل ہیں جو اب جنسیت کے گناہ میں ملوث ہیں۔ ایک بار جب مسیح یسوع کے وسیلے سے نجات کو حاصل کر لیا جاتا ہےتو پھر خُدا ہماری ذات میں جسم کے کاموں (گلتیوں 5باب19-21 آیات) کو ختم کرنے اور رُوح کے پھل (گلتیوں 5باب22-23 آیات کو پیدا کرنے کے عمل کا آغاز کر دیتا ہے۔ بعض اوقات خُدا ہمارے اندر سے کسی خاص گناہ کی خواہش کو ختم کرتا ہے اور دیگر اوقات میں وہ ہمیں کسی آزمائش کے خلاف مزاحمت کرنے کی قوت بخشتا ہے۔ تبدیلی کا یہ عمل پوری زندگی بھر چلتا رہتا ہے۔ جب کبھی ہم ناکام ہو جاتے ہیں تو اُس صورت میں بھی خُدا ہمیں پاک اور معاف کرنے میں وفا دار ہے (1 یوحنا 1باب9 آیت)۔ وہ ہماری ذات کے اندر شروع ہونے والے کام کو مکمل کرنے میں وفا دار ہے (فلپیوں 1باب6 آیت)۔ "نئی مخلوق" بننے کا وعدہ ہر اُس شخص کے لیے دستیاب ہے جو مسیح یسوع پر ایمان لاتا ہے (2 کرنتھیوں 5باب17 آیت)

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل ابیلنگ/اب جنس پرستی کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries