settings icon
share icon
سوال

عہد کا صندوق کیا ہے ؟

جواب


خُدا نے اپنے بندے موسیٰ کے وسیلہ سے بنی اسرائیل کے ساتھ ایک(مشروط) عہد قائم کیا تھا ۔ اگر وہ خدا کی اور اُس کے احکامات کی پیروی کریں گے تو خدا اُن سے اور اُن کی اولاد سے نسل در نسل بھلائی کرنے کا وعدہ کرتا ہے ؛ لیکن اگر وہ نافرمانی کریں گے تو خُدا اُنہیں خبردار کرتا ہے کہ اُنہیں نا اُمیدی کا سامنا ہوگا، وہ سزا پائیں گے اور قوموں کے درمیان پراگندہ کر دئیے جائیں گے۔ اپنے عہد کی علامت کے طور پر اُس نے بنی اسرائیل سے اپنے ارادہ کے موافق ایک صندوق بنوایا جس میں دس احکام پر مشتمل پتھر کی لوحیں رکھی جانی تھیں۔ یہ ڈبہ یا صندوق " عہد کا صندوق" کہلایا ۔ یہ کیکر کی لکڑی سے بنا یا گیا تھا جس پر سونا منڈھا ہوا تھا۔ صندوق کو بیابان میں خیمہ اجتماع کے پاکترین مقام کے اندر اور بالآخر ہیکل میں رکھا جانا تھا جو بعد میں یروشلیم میں تعمیر ہونی تھی ۔ یہ ڈبہ عہد کے صندوق کے طور پر جانا جاتا ہے۔

عہد کے صندوق کی حقیقی اہمیت " سرپوش " کہلانے والے ڈبے کے ڈھکن کیساتھ منسلک سرگرمی کی وجہ سے تھی ۔ ' سر پوش ' کی اصطلاح ایک عبرانی لفظ سے حاصل ہوتا ہے جس کا مطلب " ڈھانپنا،تسلی دینا ،ٹھنڈا کرنا ،منسوخ کرنایا کےلیے کفارہ دینا"۔ سر دار کاہن اس پاکترین مقام میں جہا ں عہد کا صندوق پڑا تھا سال میں صرف ایک بار اپنے اور بنی اسرائیل کے گناہوں کا کفارہ دینے کے لیے داخل ہوتا ۔ کاہن ماضی میں کئے گئے گناہوں کے لیے خدا کے غضب اور غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کفارہ کے سر پوش پر قربانی کے جانور کا خون چھڑکتا ۔ یہ دنیا کا واحد مقام تھا جہاں یہ کفارہ دیا جا سکتا تھا ۔

عہد کے صندوق کا سرپوش تمام گناہوں کے لیے حتمی قربانی- گناہوں کی معافی کےلیے صلیب پر بہائے گئے مسیح کے خون- کی علامتی نشاندہی تھی۔ پولس رسول جو پہلے ایک فریسی اور پرانے عہد نامے سے واقف تھا اِس تصور کو اچھی طرح جانتا تھا جب اُس نے ہمارے گناہ کے لیے مسیح کے کفارہ بننے کے بارے میں رومیوں 3باب 24-25آیات میں لکھا تھا: "مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو مسیح یسوع میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائدہ مند ہو "۔ جس طرح پرانے عہد نامے میں گناہوں کے کفارہ کے لیے صرف ایک مقام - عہد کے صندوق کا سرپوش -تھا اسی طرح نئے عہد نامے اور موجودہ دور میں بھی کفارہ کے لیے صرف ایک مقام -یسوع مسیح کی صلیب–ہے ۔ بطور مسیحی ہم اب عہد کے صندوق کی طرف نہیں بلکہ خداوند یسوع کی طرف دیکھتے ہیں جو بذات خود ہمارے گناہوں کا کفارہ اور فدیہ ہے ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

عہد کا صندوق کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries