settings icon
share icon
سوال

عہد کے صندوق کے ساتھ کیا ہوا؟

جواب


عہد کے صندوق کے ساتھ کیا ہوا ، یہ ایک ایسا سوال ہے جس نے صدیوں سے علم الہٰیات کے عُلما کرام ، بائبل کے طالب علموں، اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو مسحور کر رکھا ہے۔ یہوداہ کے بادشاہ یوسیاہ نے اپنی سلطنت کے اٹھارویں برس عہد کے صندوق کے محافظوں کو اِسے یروشلیم کی ہیکل میں واپس لانے کا حکم دیا(2 تواریخ35باب 1- 6 آیات؛ 2 سلاطین23 باب 21-23آیات)۔ کلامِ مقدس میں عہد کے صندوق کا آخری بار ذکر یہیں پر کیا گیا ہے۔ چالیس سال بعد، بابُل کے بادشاہ نبوکدنضر نے یروشلیم پر قبضہ کر لیا اور ہیکل کو لُوٹ لیا۔ اِس واقعے کے دس سالوں سے بھی کم عرصہ کے بعدوہ دوبارہ واپس آیا اور جو کچھ ہیکل میں بچ گیا تھا وہ بھی ساتھ لے گیا اور پھر ہیکل اور شہر کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔ پس عہد کے صندوق کے ساتھ کیا ہوا؟ کیا اُسے نبوکدنضر لے گیا؟ کیا وہ شہر کے ساتھ ہی تباہ ہو گیا تھا؟ یاپھر اِسے بحفاظت چھپا دیا گیا تھا، جیسا کہ ہمارے پاس ماضی سے ثبوت ہے کہ عہد کا صندوق اُس وقت چھپا دیا گیا تھا جب شاہِ مصر سیسق نے سلیمان کے بیٹے رحبعام کے دور میں ہیکل کو لوٹا تھا۔ ("ثبوت کے طور پر" اِس لئے کیونکہ اگر سیسق عہد کے صندوق کو لے گیا ہوتا، تو یوسیاہ لاویوں سے کیوں کہتا کہ اِسے واپس لاؤ؟ اگر عہد کا صندوق مصر میں ہوتا تو لاپتہ عہد کے صندوق کو لُوٹنے والوں کی سازش کے بعد یہ لاویوں کے پاس نہ ہوتا اور اِس وجہ سے وہ اِسے واپس نہ لا سکتے)۔


دلچسپ بات ہے کہ مکاشفہ 11باب19 آیت عہد کے صندوق کے آسمان پر ہونے کا ذکر کرتی ہے"اور خُدا کا جو مَقدِس آسمان پر ہے وہ کھولا گیا اور اُس کے مَقدِس میں اُس کے عہد کا صندُوق دِکھائی دِیا اور بجلیاں اور آوازیں اور گرجیں پیدا ہُوئیں اور بھونچال آیا اور بڑے اَولے پڑے۔" اِس آیت کی وجہ سے کئی ایک لوگ خیال کرتے ہیں کہ عہد کے صندوق کو محفوظ کرنے کے لیے آسمان پر اُٹھا لیا گیا تھا۔لیکن وہ عہد کا صندوق جسے یوحنا نے اپنی رویا میں دیکھا تھا غالباً وہ صندوق نہیں تھا جسے موسیٰ نے تیار کروایا تھا۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ خیمہ اجتماع کے اندر موجود چیزیں آسمانی چیزوں کی نقلیں تھیں(عبرانیوں 9 باب 23 آیت) اور خیمہ اجتماع خود اُس سب کا عکس تھا جو آسمان پر ہے (عبرانیوں8 باب 5 آیت)۔ مکاشفہ 11باب ساتویں نرسنگے کے پھونکے جانے کے بارے میں بات کرتاہےجو اِس زمین پر عدالت کے آخری مرحلے کو شروع کرتا ہے۔ یوحنا کی طرف سے عہد کے صندوق کی جھلک دیکھنا در اصل اِس بات کی یاد دہانی تھی کہ خُدا اپنے لوگوں کو بھولا نہیں، وہ اُن کے ساتھ موجود ہے اور حقیقی عبادت کا سلسلہ جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔

بائبلی اپاکرفا کی کتاب 2مکابیین بیان کرتی ہے کہ بابلی حملوں سے تھوڑی دیر پہلے یرمیاہ نے "بمطابق اُس وحی کے جو اُس پر نازل ہوئی حکم دیا تھا کہ مسکن اور صندوق اُس کے ساتھ لے چلیں جب کہ وہ اُس پہاڑ پر چڑھنے لگا جس پر چڑھ کر مُوسیٰ نے خُدا کی میراث پر نگاہ کی تھی[یعنی کوہِ نبو؛ اِستثناء 34باب 1 آیت]۔ اورکہ یرمیاہ نے وہاں پہنچ کر غار پایا جو قابلِ سکونت تھا اور اُس کے اندر مسکن اور صندوق اور بخور کا مذبح رکھ دیئے اور مدخل کو بند کر دیا "(2 مکابیین 2باب 4-5 آیات)۔ تاہم، "جب اُس کے ساتھیوں میں سے بعض آئے تاکہ راہ پر نشان کر دیں مگر اُسے نہ پا سکے تو یرمیاہ نے یہ اَمر معلُوم کر کے اُنہیں ملامت کی اور کہا کہ وہ جگہ نامعلوم ہی رہے گی جب تک خُدا اپنی اُمت کو دوبارہ فراہم کر کے رحم نہ کرے۔ اُسی وقت خُداوند اِن تمام چیزوں کو پھر ظاہر کرے گا اور خُداوند کا جلال اور بادل نمُودار ہو گا۔ جس طرح مُوسیٰ کے دِنوں میں ظاہر ہوا اور اُس وقت کی طرح جب سلیمان نے دُعا کی کہ یہ مقام بہت ہی مُقدس ہو"( مکابیین 2باب 6-8 آیات)۔ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ دوسرے ذریعے سے آنے والا بیان درست ہے یا نہیں (2 باب 1آیت)، یہاں تک کہ اگر یہ درُست ہو تو بھی ہم اُس وقت تک نہیں جان پائیں گے جب تک خُدواند واپس نہیں آئے گا، جیسا کہ یہ بیان خود دعویٰ کرتا ہے۔

لاپتہ عہد کے صندوق کے بارے میں دیگر نظریات میں ربّی شلومو گورن اور یہوداہ گیٹزکے دعوئے شامل ہیں کہ اِسے ہیکل کے پہاڑ کے نیچے چھپایا گیا تھا ، اور اِس سے پہلے کہ نبوکد نضر اُسے چُراتا اِسے وہاں دفن کر دیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے ہیکل کا پہاڑ اب مسجدِ اقصیٰ کا حصہ ہے جو ایک اسلامی مُقدس جگہ ہے، اور مقامی مسلمانوں کی آبادی اُس مقام پر کھدائی کی اجازت نہیں دیتی ۔ لہذا ہم معلوم نہیں کر سکتے کہ آیا ربّی گورن اور گیٹز درُست ہیں یا نہیں۔

دیگر مفسرین میں کھوج کار، وینڈل جونز یقین رکھتا ہے کہ قمران کے غار نمبر3 سے ملے بحیرہ مُردار کے طوماروں میں سے ایک پیچیدہ مصنوعی "پیتل کا طومار" دراصل مختلف اقسام کے نقشوں کا ایک خزانہ ہے جو کہ بابلیوں کے آنے سے پہلے ہیکل سے لئے گئے اُن کئی ایک سابقہ خزانوں کے مقام کی تفصیل بتاتا ہے جن میں لاپتہ عہد کے صندوق کا بھی ذکر ہے۔ابھی اِس چیز پر غور کرنا باقی ہے کہ آیا یہ بات سچ ہے یا نہیں، کیونکہ ابھی تک کوئی بھی شخص اِس طومار میں درج کردہ ضروری جغرافیائی نشانات کے مقامات کی تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عُلماء کرام قیاس کرتے ہیں کہ "پیتل کا طومار" دراصل 2 مکابیین2 باب 1 اور 4 آیات میں پیش کردہ ریکارڈ ہو سکتا ہےجو یہ بیان کرتا ہے کہ یرمیاہ نے عہد کے صندوق کو چُھپایا تھا۔ اگرچہ یہ ایک دلچسپ مفروضہ ہے، لیکن یہ آج کے دن تک غیر مُصدقہ ہی ہے۔

سابقہ مشرقی افریقہ کے نامہ نگار "ماہرِ معاشیات"گراہم ہانکوک نے 1992 میں "The sign and the Seal: The Quest for the Lost Ark of the Covenant" کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی،جس میں اُس نے دلیل دی ہے کہ عہد کے صندوق کو ایتھوپیا کے ایک قدیم شہر ایکسُم کے ایک چرچ "سینٹ میَری آف زائن" میں چھپا دیا گیا تھا۔ بی۔اے۔ایس۔ای انسٹیٹیوٹ کا کھوج کار رابرٹ کارنوک بھی ایمان رکھتا ہے کہ عہد کا صندوق ایکسُم میں ہی ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ ابھی تک وہاں کسی کو نہیں مل سکا۔ اسی طرح ماہر آثارِ قدیمہ مائیکل سینڈر کا ایمان ہے کہ عہد کے صندوق کو" ڈجاہراہ "کے اسرائیلی گاؤں کے قدیم مصری مندر میں چھپایا گیا تھا، لیکن اُ س نے عہد کے صندوق کو ابھی تک وہاں ڈھونڈا نہیں ہے۔

ایک مشکوک آئرش روایت کے مطابق عہد کا صندوق آئرلینڈ میں تارا کی پہاڑی کے نیچے دفن ہے۔ کچھ مفسرین کا ایمان ہے کہ اِس روایت کا تعلق ایک آئرش افسانے "دھنک کےآخر میں سونے کا برتن" سے ہے۔اِن سب کے آخر میں رون وائٹ اور ٹام کراسٹر کم قابلِ یقین دعوے ہیں۔ رون وائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے گمشدہ عہد کے صندوق کو کوہِ کلوری کے نیچے دفن حالت میں دیکھا ہے۔ کروسٹر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے کوہِ نبو کے پاس کوہِ پسگہ پر دفن عہد کے صندوق کو دیکھا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اِن دونوں اشخاص کو آثارِ قدیمہ کمیونٹی کی طرف سے بہت کم اہمیت دی جاتی ہے اور دوسرے نمبر پر اِن میں سے کسی بھی شخص نے کسی ثبوت کے ساتھ اپنے دعوؤں کی توثیق نہیں کی ہے۔

آخر میں، عہد کا صندوق خُدا کے سِوا سب کے لئے لاپتہ ہی ہے۔ مندرجہ بالا تجویز کردہ دلچسپ نظریات پیش کئے جاتے ہیں، لیکن عہد کا صندوق تا حال لاپتہ ہے۔ 2 مکابیین کا مصنف اِس بات میں درُست ہو سکتا ہے کہ شاید ہم اُس وقت تک یہ معلوم نہ کر سکیں کہ گمشدہ عہد کے صندوق کے ساتھ کیا ہوا ہےجب تک کہ خُداوند خود واپس نہیں آ جاتا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

عہد کے صندوق کے ساتھ کیا ہوا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries