settings icon
share icon
سوال

مکاشفہ (اپوکلپس) کیا ہے؟

جواب


لفظ "اپوکلِپس" یونا نی لفظ "apocalupsis" سے نکلا ہےجس کے معنی "ظاہر کرنے، واضح کرنے، یا پردہ ہٹانے" کے ہیں۔ مکاشفہ کی کتاب بعض اوقات "یوحنا پر ظاہر کردہ باتوں (مکاشفہ جات)" کا حوالہ دیتی ہے کیونکہ خُدا یوحنا پر آخری دور کو ظاہر کر رہا تھا۔ مزیدبرآں "اپوکلِپس" کے لئے استعمال ہونے والالفظ دراصل نئے عہد نامے کےمتن میں مکاشفہ کی کتاب کا سب سے پہلا لفظ ہے ۔ "اپوکلپٹک لٹریچر یعنی مکاشفاتی ادب"مستقبل میں وقوع پذیر ہونے والی چیزوں یا واقعات کی علامات، شبیہات اور اعداد کو بیان کرنے یا اُنکی تصویر کشی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بائبل میں مکاشفہ کی کتاب کے علاوہ اپوکلپٹک لٹریچر کی مثالیں دانی ایل7-12 ابواب ، یسعیاہ24- 27 ابواب، حزقی ایل 37-41ابواب، اور زکریاہ 9 - 12 میں ملتی ہیں۔

مکاشفاتی ادب علامتی اور تشبیہی زُبان میں کیوں لکھا گیا؟ مکاشفاتی کتب تب لکھی گئیں جب پیغام کوسادہ زُبان میں پیش کرنے کی بجائے علامتی اور تشبیہی زبان میں بیان کرنا عقلمندی خیال کیا جاتا تھا تاکہ ہر کوئی اُس پیغام کو براہِ راست نہ سمجھ سکے بلکہ جس کے لیے وہ پیغام بھیجا گیا ہے وہی اُن علامتوں، تشبیہات اور اعداد کو سمجھتے ہوئے اُسے پیغام کو جان پائے۔ مزید برآں علامتی زبان اور تشبیہات بیان کردہ پیغام کی تفصیلات میں ذکر کردہ وقت اور جگہ کے بارے میں کئی باتوں کو خفیہ رکھنے میں مدد دیتی تھیں۔ تاہم ایسے علامتی انداز کا مقصد اُلجھن پیدا کرنا نہیں تھا، بلکہ مشکل وقت میں خُدا کے پیروکاروں کو ہدایت کرنا اور اُنکی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

بائبلی معانی کے علاوہ، اصطلاح "مکاشفہ" اکثر عام طور پر آخری دور ، یا خاص طور پر آخری دور کے واقعات کو پیش کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ آخری دور کے واقعات جیسا کہ یسوع مسیح کی دوسری آمد اور ہرمجدون کی جنگ بعض اوقات مکاشفہ کے طور پر پیش کی جاتی ہیں۔ مکاشفہ خُدا کا، اُس کے غضب کا، اُس کے انصاف کا، اور آخر میں اُس کی محبت کا حتمی اظہار ہے۔ یسوع مسیح خُدا کا سب سے بڑا "مکاشفہ" ہے، کیونکہ اُس نے خُدا کو ہم پر ظاہر کیا (یوحنا 14 باب 9 آیت؛ عبرانیوں 1 باب 2 آیت )۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مکاشفہ (اپوکلپس) کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries