settings icon
share icon
سوال

کیا مسیحیوں کو مانع افسردگی (اینٹی ڈیپریشن) یا دیگر دماغی صحت کی ادویات استعمال کرنی چاہییں؟

جواب


اچانک شدید پریشانی کے حملے، اضطرابی عارضے، گبھراہٹ، خوف ودہشت ، اور ذہنی دباؤ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اگرچہ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کئی بار مذکورہ بالا بیماریاں انسان کی نفسیات میں پیدا ہو جاتی ہیں، بعض اوقات یہ جسم کے اندر کیمیائی عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، یا بعض اوقات جب نفسیات میں شروع ہونے والا کوئی مسئلہ اِس کیمیائی عدم توازن میں شریک ہو جاتا ہے تو ایسی بیماری پیدا کرتا ہے ۔اگر یہ معاملہ ہو تو اِس عدم توازن کا مقابلہ کرنے کے لئے اکثر ایسی ادویات تجویز کی جاتی ہیں، جو نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ کیا ایسی ادویات کا استعمال گناہ ہے؟ بالکل نہیں۔ خُدا نے انسان کو طلب کے علم میں ترقی کرنے کی اجازت دی ہے، جسے خُدا اکثر شفا بخش عمل میں استعمال کرتا ہے۔ کیا خُدا کو شفا دینے کے لئے انسان کی بنائی ہوئی ادویات کی ضرورت ہے؟ بالکل نہیں۔ لیکن خُدا نے ادویات کے استعمال کی اجازت دی ہے، اور ایسی کوئی بائبلی وجہ نہیں ہے جس کے مطابق ہمیں طب اور ایسی ادویات سے مستفید نہیں ہونا چاہیے۔

تاہم، روز مرہ کی زندگی میں شفائیہ مقاصد کے لئے ادویات کے کبھی کبھار استعمال اور ادویات پر مسلسل انحصار کرنےکے درمیان ایک بہت واضح فرق موجود ہے۔ ہمیں خُدا کو عظیم طبیب کے طور پر تسلیم کرنے ، اور یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ حقیقی طور پر شفا دینے کی قدرت صرف اُسی کے پاس ہے (یوحنا 4باب14آیت)۔ ہمیں اپنی شفا یابی کے لئے سب سے پہلے خُدا کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، اچانک شدید پریشانی کے حملے سے نمٹنے کے لئے استعمال ہونے والی ادوایات صرف اُسی حد تک استعمال کی جانی چاہییں کہ پریشانی کا شکار شخص اُس اچانک پریشانی کے حملے کے اصل اور بنیادی سبب سے خود نمٹ سکے۔ یہ ادویات اِس لیے استعمال کی جانی چاہییں کہ پریشانی کا شکار شخص اپنی ذات کو سنبھال سکے اور بحال ہو جائے۔ تاہم بہت سے پریشان حال لوگ اپنی بیماری کے حقیقی سبب سے نمٹنے کے مرحلے سے بچنے کے لیے ایسی ادویات لیتے ہیں۔ ایسا کرنا ذمہ دار بننے سے انکار، خُدا کی طرف سے عطا کی جانے والی شفا سے انکار اور دوسروں کی معافی کی آزادی سے اور ماضی کے کچھ معاملات کو نظر انداز کرنے سے بھی انکار ہوگا جومعاملات اصل میں بہت سارے لوگوں کی دماغی بیماریوں میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ چیز گناہ بن جائے گی کیونکہ اِس کی بنیاد خودغرضی پر ہوگی۔

اگر ایک بہت ہی محدود پیمانے پر ادویات کو لیا جائے تاکہ بیماری کی علامات کا علاج کیا جا سکے، اُس کے بعد خُدا کے کلام اور پُر حکمت صلاح کاری پرانحصار کیا جائے تاکہ پریشان حال شخص کا دل و دماغ تبدیل ہو تو ایسی صورت میں ادویات کی ضرور ت بہت زیادہ کم ہوتی چلی جائے گی۔ [ایسا لگتا ہے کہ بعض ایسے افراد ہوتے ہیں جن کے اجسام علامات کو روکنے کے لئے اینٹی ڈیپریشن ادویات کےطویل مُدتی استعمال کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ بعض دیگر نفسیاتی خرابیاں مثلا اختلالِ دماغی کے دورے اور شقاقِ دماغی طویل مدتی علاج کا تقاضا کرتی ہیں بالکل ویسے ہی جیسے ذیا بیطس کے مریض کو مسلسل طور پر انسولین لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ] مسیح میں ایماندارکے استحکام کی تصدیق کی گئی ہے اور خُدا دل و دماغ کے اُن پریشان حال حصوں میں شفایابی کا کام کرتا ہے جو ایسی نفسیاتی بیماریوں کا سبب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، پریشانی سے نمٹنے کے دوران ہم اُس بات پر غور کر سکتے ہیں جو خُدا کا کلام خوف اور ایماندار کی زندگی میں خوف کے وجود کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ مندرجہ ذیل حوالہ جات کو پڑھنا اور اُن پرغور کرنا بھی ذہنی دباؤ جیسی بیماریوں کا ایک علاج ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ حوالہ جات اعتماد فراہم کرتے ہیں اور اُس حقیقت کو روشن کرتے ہیں جس کا اطلاق خُدا کے فرزندوں پر ہوتا ہے: امثال29 باب 25 آیت ؛ متی 6باب34 آیت؛ یوحنا 8باب32 آیت؛ رومیوں8 باب 28- 29 آیات؛ 12باب 1-2 آیات؛1 کرنتھیوں10 باب 13 آیت؛ 2کرنتھیوں10 باب 5آیت ؛ فلپیوں 4باب 4- 9 آیات؛ کُلسیوں 3باب 1-2 آیات؛ تیمتھیس1باب6-8 آیات؛ عبرانیوں13باب 5- 6 آیات؛ یعقوب1 باب2- 4 آیات؛1 پطرس5 باب 7آیت؛ 2 پطرس1باب3-4 آیات؛1یوحنا1 باب9 آیت؛ 4باب 18- 19 آیات۔

خُدا مافوق الفطری انداز میں اور معجزانہ طور پر شفا دے سکتا ہے ۔ ہمیں اِس شفا کے لئے دُعا کرنی چاہیے۔ خُدا ادویات اور ڈاکٹروں کے وسیلہ سے بھی شفا دے سکتا ہے۔ ہمیں اِس اِس طرح سے شفا کے لئے بھی دُعا کرنی چاہیے۔اِس بات سے قطع نظر کہ خُدا کونسا راستہ چنتا ہے، ہمارا حتمی بھروسہ صرف اور صرف خُدا پر ہی ہونا چاہیے (متی 9باب 22 آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا مسیحیوں کو مانع افسردگی (اینٹی ڈیپریشن) یا دیگر دماغی صحت کی ادویات استعمال کرنی چاہییں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries