settings icon
share icon
سوال

مسّح کے تیل کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟

جواب


کلام ِ مقدس میں مسّح کرنے کے تیل کا 20 سے زیادہ بار ذکر کیا گیا ہے ۔ پرانے عہد نامے میں اِسے سردار کاہن اور اُس کی اولاد کے سر پر انڈیلنے اور خیمہ اجتماع اور اس کے سامان پر چھڑکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاکہ وہ پاک اور خداوند کے لیے مخصوص ہو جائیں (خروج 25باب 6آیت؛ احبار 8باب 30آیت؛ گنتی 4باب 16آیت)۔ اسے چار مرتبہ " مسّح کرنے کا پاک تیل" کہا گیا ہے اور یہودیوں کو سختی کے ساتھ منع کیا گیا تھا کہ وہ اِسے اپنے کسی بھی طرح کے ذات استعمال کے لیے تیار نہ کریں(خروج 30باب 32- 33آیات)۔ مسّح کرنے کے تیل کو تیارکرنے کی ترکیب خروج 30باب 23-24آیات میں پائی جاتی ہے ؛ اِس میں مُر ، دار چینی اور دیگر قدرتی اجزاء شامل تھے۔ یہاں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملتاکہ تیل یا دیگر اجزاء میں کوئی مافوق الفطرت طاقت موجود تھی۔ بلکہ تیل بنانے کے لیے ہدایات کی سختی اسرائیلیوں کی فرمانبرداری کا امتحان اور خدا کے خالص تقدس کا اظہارتھی۔

نئے عہد نامے میں صرف پانچ حوالہ جات پاک تیل کے ساتھ مسّح کرنے کی مشق کا ذکر کرتے ہیں اور اُن میں سے کوئی بھی حوالہ اِس کے استعمال کی وضاحت پیش نہیں کرتا۔بہرحال ہم سیاق و سباق سے اپنے نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔ متی 6باب 17آیت میں یسوع تیل سے خود کومسّح کرنے کی روزمرہ کی مشق کا ذکر کرتا ہے۔ مرقس 6باب 13آیت میں شاگرد بیماروں کو مسّح کرتے اور انہیں شفا دیتے ہیں۔ مرقس 14باب 3-9 آیات میں مریم پرستش کے عمل کے طور پر یسوع کے پاؤں کو مسّح کرتی ہے ۔ یعقوب 5باب 14آیت میں کلیسیائی بزرگ شفا کے لیے بیماروں کو تیل سے مسّح کرتے ہیں۔ عبرانیوں 1 باب 8-9آیا ت میں جب مسیح فتح مندی کے ساتھ آسمان سے واپس آتا ہے تو خدا اُس کے بارے میں فرماتا ہے کہ " اَے خُدا تیرا تخت ابدُالآباد رہے گا اور خدا یسوع کو "خوشی کے تیل سے" مسّح کرتا ہے۔

کیا مسیحیوں کو بھی آج کل مسّح کرنے کے تیل کا استعمال کرنا چاہیے؟ کلامِ مقدس میں کوئی ایسی بات نہیں پائی جاتی جو اِس طرح کا حکم دیتی ہو یا حتیٰ کہ ایسی کوئی تجویز ہی پیش کرتی ہو کہ ہمیں آج کل اسی طرح کا تیل استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن اِس سےساتھ ہی کلام میں اِس سے منع کرنے کے حوالے سے بھی کچھ نہیں کہا گیا۔ بائبل میں تیل اکثر رُوح القدس کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ عقلمند اور بیوقوف کنواریوں کی تمثیل میں واضح ہے ( متی 25باب 1-13آیات)۔ مسیحیوں کے پاس رُوح القدس موجودہے جو تمام سچائی کی طرف ہماری رہنمائی کرتا اور اپنے فضل اور اطمینان کے ساتھ ہمیں لگاتار "مسّح" کرتا رہتا ہے۔ " تُم کو تو اُس قدُّوس کی طرف سے مَسّح کِیا گیا ہے اور تم سب کچھ جانتے ہو " (1یوحنا 2باب 20آیت)۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مسّح کے تیل کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries