سوال
"صیونیت / مسیحی صیونیت کیا ہے ؟
جواب
صیونیت جو کہ ابتدائی طور پر محض ایک سیاسی تحریک تھی، لیکن آج کل کسی بھی چیز سے بڑھکر ایک نظریے کا روپ دھار چکی ہے۔ صیونیت ملکِ اسرائیل پر حکومتی اختیار کوبرقرار رکھنے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے یہودیوں کی صیون میں واپسی کے لیے ایک بین الاقوامی تحریک ہے جس کا یہودیوں سے عبرانی صحائف میں وعدہ کیا گیا تھا۔ صیونیت کی جڑیں پیدایش کی کتاب کے 12 اور 15ابواب میں پیوست ہیں جس میں خدا نے ابرہام کے ساتھ عہد کیا تھا کہ اُس کی اولاد مصر اور دریائے فرات کے درمیان کی سر زمین کی وارث ہوگی۔
اس حقیقت کی وجہ سےکہ صیونیت کا آغاز ایک سیاسی لحاذپر سرگرم تحریک کے طور پر ہوا تھا ، لا دین غیر قوموں اور غیر مذہبی یہودیوں کے درمیان اس سوچ پر مبنی یہ تصور پایا جاتا ہے کہ یہودیوں کے مذہبی پس منظر کا صیونیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دلیل یہ دی جاتی ہے کہ صیونیت دراصل یہودیوں کے خلاف پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف یہودی لوگوں کا رد عمل تھا۔اِس سوچ کے ساتھ کہ کوئی بھی قوم اُن کواپنے اندر قبول نہیں کرے گی وہ اپنی قوم بنانے پر مجبور ہوئے اور اُن کے لیے اُن کے آباؤ اجداد کی سرزمین سب سے زیادہ مناسب تھی ۔
اس کے باوجود 1890 کی دہائی کے آخر میں شروع ہونے والی صیونی تحریک نے 1948 میں اُس وقت تکمیل پائی جب اسرائیل کو سرکاری طور پر ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا اور اقوام متحدہ کی طرف سے اسے ایک قوم کے طور پر خودمختاری دی گئی ۔ یہی وہ وقت ہے جب تکنیکی طور پر سیاسی صیونی تحریک کا اختتام ہوا اور نظریاتی صیونیت کا آغاز ہوا اور اس سبب سےیہ موضوع دُنیا میں بڑے پیمانے پر زیرِ بحث آ گیا۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ صیونیت نسل پرستی کی ترغیب یا یہود ی کے خلاف دشمنی کے بارے میں رد عمل کا روپ دھار چکی ہے ۔ دیگر لوگوں کا خیال ہے کہ صیونیت کی حالیہ صورت محض یہودی حب الوطنی ہے۔
یہودی صیونیت سے ہی منسلک مسیحی صیونیت بھی ہے۔ مسیحی صیونیت اِس بناء پر یہودی صیونیت کی غیر ملکی حمایت ہے کہ بہت سارے لوگوں کے مطابق یرمیاہ 32باب اور حزقی ایل 34 باب جیسے حوالہ جات کے اندر اسرائیل کے لیے خاص وعدے پائے جاتے ہیں جن کی نمائندگی یہودی صیونیت کرتی ہے۔ صیونی تحریک کے حامی مسیحی بنیادی طور پر ایونجیلیکل مسیحی ہیں اور وہ یہودی ریاستِ اسرائیل کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ یہودیوں کی وعدے کی سرزمین میں واپسی ایک نبوت کی تکمیل ہے اور نظریہ ادوریت کے حامیوں کی طرف سے اِسے خصوصاً اس بات کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے کہ دنیا اخیر ایام میں داخل ہوچکی ہے۔
English
"صیونیت / مسیحی صیونیت کیا ہے ؟