settings icon
share icon
سوال

کیا 'کرسمس کے بجائے 'ایکس مس/Xmas کہنا غلط ہے؟

video
جواب


ایسے بہت سے لوگ ہیں جو لفظ Xmas کو مجموعی طور پر لفظ "کرسمس کے خلاف جنگ "کے جزو کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ اسےلفظ کرسمس سے کرائسٹ یعنی مسیح کو نکال باہر کرنے کی ایک دیدہ و دانستہ کوشش سمجھتے ہیں۔ اگرچہ یہ ناقابل تردید ہے کہ کچھ لوگ لفظ ایکس مس کو اِس انداز میں استعمال کرتے ہیں لیکن ایکس مس کے ماخذ کا دراصل لفظ کرسمس میں سے مسیح کو نکال باہر کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



نئے عہد نامے کی اصل زبان یونانی میں مسیح کے لیے استعمال ہونے والا پہلا لفظ Χριστόςہے، اور یہ لفظ یا نام جس یونانی حرف کیساتھ شروع ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر انگریزی کے حرف X جیسا ہی ہے۔ لہذا ایکس مس اصل میں محض کرسمس کا ایک مخفف تھا، یا اُسے مختصر کر کے لکھنے کا ایک طریقہ یا کوشش تھا۔

یہ لفظ کرسمس سے مسیح کو خارج کرنے کی کوئی بڑی سازش نہیں ۔ یہ محض ایک مخفف ہے ۔

لیکن اِس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایک لحاظ سے اس میں کرسمس سے مسیح کو نکالنے کا رجحان پایا بھی جاتا ہے ۔معاشرے میں دُنیاوی رواداری، جامعیت اور سیاسی اصلاح کاری کی کوشش میں کچھ لوگ کرسمس کے مسیحی پسِ منظر کو مبہم یا غیر واضح بنانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں- مغربی ممالک میں تو معاشرے کی مادیت پرستی نے کرسمس کے معنی کو پہلے ہی مبہم کر دیا ہے اور وہ اس دن کا حوالہ دینے کے لیے اکثر "Xmas " یا "موسم سرما کی تعطیلات" یعنی Winter Holidays وغیرہ کا حوالہ دیتے ہیں۔لیکن جان لیں مغربی معاشروں میں اور شائد مستقبل قریب میں ہمارے معاشرے میں بھی کچھ لوگ اُس وقت تک مطمئن نہیں ہوں گے جب تک کہ اس تقریب کو مکمل طور پر دنیا وی شکل نہیں دے دی جاتی ۔ اس کے ردِ عمل میں لفظ ایکس مس کے استعمال کے بارے میں غصہ یا شکایت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے قول و فعل کے ذریعہ سے مسیح کی محبت کو بانٹنا چاہیے۔اور ہمیں لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دینی چاہیے اور مسیح کی پیدایش کے اِس جشن کی خوشی کو منانا چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا 'کرسمس کے بجائے 'ایکس مس/Xmas کہنا غلط ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries