سوال
کرسمس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟
جواب
کرسمس کا حقیقی مطلب محبت ہے ۔ یوحنا 3باب 16-17 آیات بیان کرتی ہیں"کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حکم کرے بلکہ اِس لئے کہ دُنیا اُس کے وسیلہ سے نجات پائے۔"
کرسمس کا حقیقی مطلب محبت بھرے اِس حیرت انگیز عمل کے لیے خوشی منانا ہے ۔ کرسمس کی اصل کہانی یسوع مسیح کی ذات میں خدا کے انسانی صورت اختیار کرنے کی کہانی ہے۔
خدا نے ایسا کیوں کیا؟ کیونکہ وہ ہم سےمحبت کرتا ہے!
کرسمس یعنی خدا کا انسانی صورت اختیار کرنا کیوں ضروری تھا ؟ کیونکہ ہمیں ایک نجات دہندہ کی ضرورت تھی!
خدا ہم سے اِس قدر محبت کیوں کرتا ہے ؟ کیونکہ وہ خود محبت ہے (1یوحنا 4باب 8آیت)۔
ہم ہر سال کرسمس کیوں مناتے ہیں ؟ خُدا نے ہماری خاطر جو کچھ کیا ہے ہم اُس کی شکرگزاری میں
ایک دوسرے کو تحائف دینے ،
اُس کی عبادت کر نے اور
بالخصوص غریبوں اور پست حال لوگوں کا خیال رکھنے کے وسیلہ سے اُس کی پیدایش کی یاد مناتے ہیں۔
کرسمس کا حقیقی مطلب محبت ہے ۔ خُدا نے محبت میں پہل کی اور ہمیں ایک راہ -واحد راہ مہیاکیا تاکہ ہم ابدیت اُس کے ساتھ گزاریں ۔ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ ہمارے گناہ کی سزا برداشت کرے۔ اُس نےہمارے گناہ کی تمام قیمت ادا کی اور اب ہم اُس کی محبت کے مفت تحفے کو قبول کرکے سزا سےآزاد ہیں ۔"لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطِر مُؤا"( رومیوں 5باب 8آیت)۔
English
کرسمس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟