settings icon
share icon
سوال

بابل کے بُرج کے مقام پر کیا ہوا تھا؟

جواب


بابل کے بُرج کا ذکر پیدایش 11باب 1-9آیات میں کیا جاتا ہے۔ طوفان کے بعد خدا نے بنی نوع انسان کو حکم دیا تھا کہ " باروَر ہو اور بڑھو اور زمین کو معمُور کرو۔" (پیدایش 9باب 1آیت )۔ مگر بنی نوع انسان نے اس کے بالکل برعکس عمل کرنے کا فیصلہ کیا "پھر وہ کہنے لگے کہ آؤ ہم اپنے واسطے ایک شہر اور ایک بُرج جس کی چوٹی آسمان تک پہنچے بنائیں اور یہاں اپنا نام کریں۔ اَیسا نہ ہو کہ ہم تمام رُویِ زمین پر پراگندہ ہو جائیں"( پیدایش 11باب 4آیت)۔ بنی نوع انسان نے ایک عظیم شہر بنانے کا فیصلہ کیا اور سب وہاں جمع ہوگئے ۔ اپنی طاقت کی علامت کے طور پر انہوں نے ایک بہت بڑا برج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنا نام قائم کریں (پیدایش 11باب 4آیت)۔ اس بُرج کو بابل کے بُرج کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس کے ردّ عمل میں خدا نے بنی نو ع انسان کی زبان میں اختلاف ڈال دیا تاکہ وہ مزید ایک دوسرے کے ساتھ بات نہ کر سکیں ( پیدایش 11باب 7آیت)۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک جیسی زبان بولنے والے لوگ ایک ساتھ جمع ہوئے اور پھر اکٹھے ہو کر دنیا کے دیگر حصوں میں جا بسے ( پیدایش 11باب 8-9آیات)۔ خدا نے بنی نو ع انسان کے پوری دنیا میں پھیل جانے کے اپنے حکم کو نافذ کرنے کی خاطر بابل کے بُرج کے موقع پر زبان میں اختلاف ڈالا تھا ۔

بائبل کے کچھ اساتذہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ خدا نے بُر ج کے مقام پر بنی نوع انسان کی مختلف نسلوں کو بھی پیدا کیا تھا ۔ ممکن ہے کہ ایسا ہوا ہو لیکن یہ بائبلی متن میں سکھایا نہیں جاتا ۔ نسلوں کی ابتداء کے بارے میں جاننے کے لیے براہِ مہربانی ہمارے اِن مضامین کا مطالعہ کیجئے: مختلف انسانی نسلوں کی ابتدا کب ہوئی؟ اور https://www.gotquestions.org/different-races.html ۔ زیادہ امکان تو یہی لگتا ہے کہ مختلف نسلیں بابل کے بُرج سے پہلے ہی موجود تھیں اور خدا نے کسی حد تک جزوی طور پر مختلف نسلوں کی بنیاد پر زبان میں اختلاف ڈالا تھا ۔ بابل کے بُر ج کے وقت بنی نو ع انسان زبان (اور ممکنہ طور پر نسل) کی بنیاد پر تقسیم ہوئے اور دنیا کے مختلف حصوں میں جا بسے ۔

پیدایش 10باب 5، 20 اور 31 آیات نوح کی اولاد کے" اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبیلوں اور اپنی زُبانوں کے مُطابِق " پھیل جانے کا بیان کرتی ہیں ۔ یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ پیدایش 11 باب میں بابل کے بُرج کے وقت تک خدا نے زبان میں اختلاف نہیں ڈالا تھا ۔ پیدایش 10باب نوح کے تینوں بیٹوں سم حام اور یافت کی اولاد کی فہرست پیش کرتا ہے ۔ یہ باب اُن کی اولاد کی کئی نسلوں تک فہر ست پیش کرتا ہے ۔ اُس وقت عمر کی معیاد بہت زیادہ ہونے کے باعث ( دیکھیں پیدایش 11باب 10-25آیات) پیدایش 10 میں مندرج نسب نامے ممکنہ طور پر کئی سینکروں سالوں پر محیط ہیں ۔ پیدایش 11باب 1-9آیات میں بیان کردہ بابل کے بُرج کا واقعہ پیدایش 10باب کے اُس نقطے کی " منظر کشی " ہے جب زبان میں اختلاف ڈالا گیا تھا ۔ پیدایش 10باب ہمیں مختلف زبانوں کے بارےمیں بتاتا ہے جبکہ پیدایش 11باب ہمیں بتاتاہے کہ مختلف زبانوں کی ابتداء کیسے ہوئی تھی ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بابل کے بُرج کے مقام پر کیا ہوا تھا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries