settings icon
share icon
سوال

کیا پیدایش کی کتاب3باب میں موجود سانپ ہی شیطان تھا ؟

جواب


جی ہاں، پیدایش 3 باب میں شیطان ایک سانپ کی صورت میں تھا۔ شیطان یا تو ایک سانپ کے روپ میں ظاہر ہوا تھا، یا سانپ اُس کے قبضہ میں تھا، یا پھر وہ آدم اور حوّا کو یہ یقین دلانے کے لیے دھوکہ دے رہا تھا کہ اُن سے بات کرنے والا بذاتِ خود سانپ ہی تھا۔ اژدھے/سانپ بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مکاشفہ 12باب 9آیت اور 20باب 2آیت دونوں میں شیطان کو ایک سانپ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے ۔" اُس نے اُس اَژدہا یعنی پُرانے سانپ کو جو اِبلیس اور شیطان ہے پکڑ کر ہزار برس کے لئے باندھا"۔ " وہ بڑا اژدہا یعنی وُہی پُرانا سانپ جو اِبلیس اور شیطان کہلاتا ہے اور سارے جہان کو گمراہ کر دیتا ہے زمین پر گِرا دِیا گیا اور اُس کے فرِشتے بھی اُس کے ساتھ گِرا دِئیے گئے"(مکاشفہ 12باب 9آیت)۔

بہرحال بائبل واضح نہیں ہے کہ آیالعنتی ٹھہرائے جانے سے پہلے سانپ کھڑا ہوتا یا چلتا تھا یا نہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ دوسرے رینگنے والے جانوروں کی طرح یہ بھی غالباً چا روں ٹانگوں پر چلتا تھا۔ یہ پیدایش 3باب 14آیت کی بہترین وضاحت معلوم ہو گی " خُداوند خُدا نے سانپ سے کہا اِس لئے کہ تُو نے یہ کِیا تُو سب چوپایوں اور دشتی جانوروں میں ملعُون ٹھہرا۔ تُو اپنے پیٹ کے بل چلے گا اور اپنی عُمر بھر خاک چاٹے گا"۔ سانپ کو اُس پیٹ کے بل رینگنے اور ہمیشہ کے لیے خاک چاٹنے کی لعنت کی گئی یہ حقیقت بھی اس بات کی نشاندہی کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ سانپ کو ہمیشہ ایک ناپاک اور حقیر مخلوق اور ذلت اور حقارت آمیزوجود کے طور پر دیکھا جائے گا۔

جب خدا جانتا تھا کہ یہ دراصل شیطان ہی ہے جس نے آدم اور حوّا کو گناہ کے لیے گمراہ کیا ہے تو اُس نے سانپ پر لعنت کیوں کی تھی ؟ سانپ کا حتمی انجام ایک تصویر کشی ہے۔ سانپ کی لعنت ایک دن خود شیطان کا حتمی انجام بن جائے گی (مکاشفہ 20باب 10آیت ؛ حزقی ایل 28باب 18-19 آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا پیدایش کی کتاب3باب میں موجود سانپ ہی شیطان تھا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries