settings icon
share icon
سوال

کیا شیطان جہنم میں ہے؟ شیطان کہاں پر ہے ؟

جواب


اِس وقت شیطان جہنم میں نہیں ہے۔ بلکہ اِس وقت شیطان لوگوں کو گناہ کی طرف مائل کرنے اور اُنہیں خدا سے دور کرنے کی کوشش میں زمین پر گھومتا پھرتا ۔1 پطرس 5باب 8آیت بیان کرتی ہے کہ "تم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تمہارا مخالِف اِبلیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے۔ " یوحنا 14باب 30 آیت میں یسوع نے شیطان کو اِس "دنیا کا سردار" قرار دیا ہے اور پولس رسول اُسے " ہوا کی عمل داری کے حاکِم یعنی اُس رُوح ۔۔۔۔ جو اَب نافرمانی کے فرزندوں میں تاثِیر کرتی ہے" کے طور پر بیان کرتا ہے (افسیوں 2باب 2آیت) ۔شیطان جہنم میں نہیں رہتا؛وہ زمین پر ہی رہتا اور کام کرتا ہے اور زمین کے گرد کی فضا میں گھومتا پھرتا ہے۔

شیطان "جھوٹ کا باپ" ہے (یوحنا 8باب 44آیت) اور اِس وقت وہ دنیا پر اثر انداز ہونے کی بدولت اُس پر راج کر رہا ہے۔ شیطان عزت وتعظیم چاہتا ہے (متی 4باب 9آیت)اور وہ انسان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لیے گمراہی اور ابتری کا استعمال کرتا ہے۔ سوائے اُن لوگوں کے جو خدا کی بادشاہی کا حصہ ہیں اور اِس سبب سے شیطان کی فریب کاریوں سے آزاد ہیں۔ ساری دنیا کسی نہ کسی طریقے سے شیطان کی پرستش کرتی ہے۔ اگر کوئی شخص خدا کا فرزند نہیں ہے تو وہ بلاشبہ شیطان کا فرزند ہے (دیکھیں یوحنا 8باب 44آیت؛ اعمال 13باب 10آیت)۔ 1 یوحنا 3باب 10 آیت ہمیں بتاتی ہے کہ اِن دو طرح کے لوگوں میں کیسے فرق کیا جائے: "اِسی سے خُدا کے فرزند اور اِبلیس کے فرزند ظاہر ہوتے ہیں۔ جو کوئی راست بازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا سے نہیں اور وہ بھی نہیں جو اپنے بھائی سے محبّت نہیں رکھتا ۔" یعقوب 4باب 4آیت وضاحت کرتی ہے کہ جو بھی دنیا کا دوست ہے وہ خدا کا دشمن ہے۔

یہ جاننا ضروری ہےکہ یسوع جلد ہی زمین پر واپس آئے گا اور جو اُس کے لوگ ہیں اُنہیں جمع کرے گا۔ وہ شیطان کے پیروکاروں کو شکست دے گا اور اپنے چُنے ہوؤں کو طلب کرے گا۔ آخر میں شیطان کو آگ کی جھیل میں ڈال دیا جائے گا اور وہاں وہ "رات دِن ابدُالآباد عذاب " میں رہے گا( مکاشفہ 20باب 10آیت)۔ اس کے بعد یسوع غیر ایمانداروں کی اُنکے اُن کاموں کے موافق عدالت کرے گا جو انہوں نے اپنی زندگی کے دوران کئے ہیں ۔ جس کا نام کتابِ حیات میں لکھا ہوا نہ ملے گا اسے آگ کی جھیل میں پھینک دیا جائے گا جہاں شیطان اور اس کے پیرو کار اُس وقت موجود ہوں گے (مکاشفہ 20باب 13، 15آیت)۔ عالم اِرواح اور موت کو بھی آگ کی جھیل میں ڈالا جائے گا (مکاشفہ 20باب 14آیت) پس تکنیکی لحاظ سے بات کی جائے تو شیطان کبھی بھی جہنم میں نہیں رہا۔ لیکن اُسے ہمیشہ کے عذاب کے لیے " جہنم " کہلانے والی بہت ہی گرم جگہ میں مستقل طور پر قید کر دیا جائے گا۔

ہر شخص کے لیے اہم بات یہ ہے کہ وہ یسوع مسیح پر ایمان لانے کے وسیلےاِس بات کو یقینی بنائے کہ اُس کا نام کتابِ حیات میں لکھا جائے تاکہ وہ آگ کی جھیل میں خُدا سے ہمیشہ کی جدائی کی بجائے فردوس میں ہمیشہ کی زندگی پا سکے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا شیطان جہنم میں ہے؟ شیطان کہاں پر ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries