settings icon
share icon
سوال

کیا قرآن اور پیغمبرِ اسلام بائبل کی تصدیق کرتے ہیں یا پھر اُسے رَد کرتے ہیں؟

جواب


قرآن مجید بائبل کو خدا کی محفوظ سچائی کے طور سراہتا ہے۔

بحیثیت مسلمان آپ کی رہنما کتاب کون سی ہے؟ اگر احادیث یا ائمہ کرام قرآن سے اختلاف کرتے ہیں تو آپ کس کو ترجیح دیں گے؟ غالباً آپ کا حتمی یقین قرآن مجید پر ہی ہو گا ۔ کیا قرآن مجید آپ کو بائبل کے مطالعے کی اجازت دیتا ہے؟

• "بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے"(سورة المائدة44آیت؛ سورۃ البقرۃ 87آیت )۔

• "اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی اور ان کے پیچھے یکے بعد دیگرے پیغمبر بھیجتے رہے اور عیسیٰ ابن مریم کو کھلے نشانات بخشے اور رُوح القدس (یعنی جبرائیل) سے ان کو مدد دی۔تو جب کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی باتیں لے کر آئے، جن کو تمہارا جی نہیں چاہتا تھا، تو تم سرکش ہو جاتے رہے، اور ایک گروہ (انبیاء) کو تو جھٹلاتے رہے اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے"(سورۃ البقرۃ 87آیت )۔

• "اور ان پیغمبروں کے بعد انہی کے قدموں پر ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتے تھے اور ان کو انجیل عنایت کی جس میں ہدایت اور نور ہے اور تورات کی جو اس سے پہلی کتاب (ہے) تصدیق کرتی ہے اور پرہیزگاروں کو راہ بتاتی اور نصیحت کرتی ہے"(سورۃ المائدۃ 46آیت )۔

• "اس نے (اے محمد) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی (آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اُسی نے تورات اور انجیل نازل کی(سورۃال عمران 3آیت )۔

• "اور ہم نے تم سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو"( سورۃ النحل 43آیت )۔

• "اگر تم کو اس (کتاب کے) بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے کی (اُتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونااور نہ ان لوگوں میں ہونا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں نہیں تو نقصان اٹھاؤ گے"(سورۃ یونس 94-95آیات؛ سورۃ النحل 43 آیت)۔

اگر آپ مُسلمان ہیں تو آپ كے پاس كوئی جواز نہیں کہ آپ بائبل نہ پڑھيں۔ قُرآن اِس بات کا حکم دیتا ہےکہ آپ بائبل پڑھیں ۔ آپ آج ہی بائبل پڑھنے کا آغاز کیوں نہیں کرتے ؟ لوقا کی انجیل سے آغاز کریں جو یسوع کی کہانی بتاتی ہے ۔ صرف یسوع ہی آپ كو جنت الفردوس کی يقين دہانی کرا سكتا ہے ۔

عربی زبان میں بائبل کو آن لائن پڑھنے کے لیے یہ لنک استعمال کیجئے: http://www.biblica.com/bibles/arabic/

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا قرآن اور پیغمبرِ اسلام بائبل کی تصدیق کرتے ہیں یا پھر اُسے رَد کرتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries