settings icon
share icon
سوال

اِس سے کیا مُراد ہے کہ یسوع اَمن کا شہزادہ ہے(یسعیاہ 9باب6آیت) ؟

جواب


یسعیاہ کی طرف سےموعودہ مسیحا کے بارے میں کی جانے والی نبوّت میں کہا گیا ہے کہ:" اِس لئے ہمارے لئے ایک لڑکا تولُّد ہُوا اور ہم کوایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی اوراُس کا نام عجیب مُشِیر خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ سلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔"(یسعیاہ 9باب6آیت)


ظلم و تشدد اور جنگ و جدل سے بھری ہوئی اِس دُنیا کے اندر یہ دیکھنا بہت زیادہ مشکل ہے کہ کس طرح سے خُداوند یسوع مسیح وہ قادرِمطلق خُدا ہو سکتا ہے جوحتمی اَمن کی علامت ہو۔ جس قسم کے امَن کی یسعیاہ بات کر رہا ہے اُس کی نمائندگی جسمانی تحفظ اور سیاسی ہم آہنگی سے نہیں ہوتی (یوحنا 14 باب27آیت)۔

اَمن یا سلامتی کے لیے استعمال ہونے والا عبرانی لفظ "شالوم" ہےجو اکثر سکون کے ظاہر ہونے یا افراد، گروہوں اور قوموں کے لیے اَمن اور سلامتی کے اظہار کے لیے استعمال ہوا ہے۔ یونانی لفظ "ایرین/eirene" کے معنی ہیں اتفاق اور ہم آہنگی" پولس نئے عہد نامے کی کلیسیا کے مقصد کو بیان کرنے کے لیے eirene لفظ استعمال کرتا ہے۔ لیکن اَمن کے گہرے اور مزید بامقصد معنی "کسی شخص کی خُدا کے ساتھ صلح کی بدولت اُس کی زندگی میں آنے والی رُوحانی ہم آہنگی " ہیں۔

اپنی گناہ آلود حالت کے اندر ہم خُدا کے دشمن ہیں (رومیوں 5باب10آیت)۔" لیکن خُدا اپنی محبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطِر مُؤا۔ " (رومیوں 5باب8آیت)خداوند یسوع مسیح کے صلیبی کفارے کی وجہ سے خُدا کے ساتھ ہمارا تعلق بحال ہوتا ہے (رومیوں 5باب 1آیت)۔ یہ ہمارے دِل اور ہمارے خالق کے درمیان قائم ہونے والا گہرا اور مستحکم اَمن ہے جو کبھی کسی وجہ سے ہم سے دور نہیں ہوگا (یوحنا 10باب27-28آیات) اور یہ مسیح کے –جو کہ اَمن کا شہزادہ ہے – کام کی حتمی تکمیل ہے۔

لیکن مسیح کی قربانی ہمارے لیے ابدی اَمن سے بڑھکر بھی کچھ مہیا کرتی ہے؛ یہ ہمیں رُوح القدس کے ساتھ تعلق رکھنے کی بھی اجازت دیتی ہے جو کہ ہمارا مددگار ہے اور ہماری رہنمائی کرنےکا وعدہ کرتا ہے (یوحنا 16 باب 7، 13 آیات)۔ مزید برآں رُوح القدس ہماری زندگیو ں میں اپنی موجودگی کا مظاہرہ کچھ اِس طرح سے کرتا ہے کہ وہ ہماری اِس طرح سے زندگی گزارنے میں مدد کرتا ہے جیسے ہم خود کبھی بھی نہیں گزار سکتے، اور اِس کے ساتھ ساتھ وہ ہماری زندگیوں کو محبت، خوشی اور اطمینان سے بھر دیتا ہے (گلتیوں 5باب22-23آیات)۔ محبت ، خوشی اور اطمینان کسی بھی ایماندار کی زندگی میں رُوح القدس کے کام کرنے کا نتیجہ ہیں۔ وہ ہماری زندگیوں میں اُس کی موجودگی اور حضوری کا عکس ہیں۔ اور اگرچہ اِن خصوصیات کا سب سے گہرا اور سب سے نمایاں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم خُدا کی ذات کے تعلق سے محبت، خوشی اور اطمینان کا تجربہ کرتے ہیں، لیکن دوسرے لوگوں کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بھی یہ خصوصیات چھلک پڑتی ہیں۔

اور ہمیں اِس کی سخت ضرورت ہے– خاص طور پرخُدا ہمیں بلاتا ہے کہ ہم دوسرے ایمانداروں کے ساتھ خُدا کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے حلیمی، مہربانی اور صبر کے ساتھ "رُوح کی یگانگی صُلح " میں رہیں (افسیوں 4باب1-3آیات)۔ہماری زندگیوں میں حلیمی اور خاص مقصد کے لیےیہ اتحاد رُوح القدس کے کام کے بغیر بالکل بے معنی ہوگا۔ ہم خُدا کے بیٹے اپنے خُداوند یسوع مسیح کے شکرگزار ہیں کہ اُس کی وجہ سے ہمارا خُدا کے ساتھ اَمن کا رشتہ ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ اَمن کی سب سے عام تعریف یعنی کسی شخص کی زندگی میں سکون کی حالت کو سمجھنا اور اُسے قائم رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔ ہم خُدا کے ساتھ اپنے اَمن و اطمینان کو حاصل کرنے اور اُسے قائم رکھنے کے لیے کچھ بھی خاص نہیں کرتے (افسیوں 2باب8-9آیات)۔ اور جب ہم دیگر ایمانداروں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی میں رہتے ہیں تو ہمارے لیے اَمن کا تجربہ کرنا اور اُسے قائم رکھنا بے انتہا مشکل ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ اپنی ہی زندگی میں بھی یہ کام ہمارے لیے نا ممکن ہو سکتا ہے۔

اِس بات کو یاد رکھیں کہ پُر اَمن کے معنی "آسان " نہیں ہوتے۔ یسوع نے کبھی بھی آسانی کا وعدہ نہیں کیا؛ اُس نے صرف مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اِس کے برعکس اُس نے ہمیں کہا کہ ہم مشکلوں (یوحنا 16باب33آیت) اور مصیبتوں (یعقوب 1باب2آیت ) کی توقع رکھیں۔ لیکن اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم اُس پر بھروسہ کریں اور اُس سے مانگیں تو وہ ہمیں " خُدا کا اِطمینان جو سمجھ سے بِالکل باہر ہے " عطا کرے گا(فلپیوں 4باب6-7آیات)۔ چاہے ہم کسی بھی طرح کی مشکلات کا شکار کیوں نہ ہوں، ہم اُس امن/اطمینان کے لیے دُعا کر سکتے ہیں جو خُدا سے ملتا ہے اور جس کا انحصار ہماری اپنی ذات اور ہمارے ارد گرد کے حالات پر نہیں ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اِس سے کیا مُراد ہے کہ یسوع اَمن کا شہزادہ ہے(یسعیاہ 9باب6آیت) ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries