settings icon
share icon
سوال

پرانے عہد نامے کا علمِ الٰہیات کیا ہے ؟

جواب


پرانے عہد نامے کا علم الٰہیات اُن باتوں کا مطالعہ ہے جو خدا نے پرانے عہد نامے میں اپنے بارے میں ظاہر کی ہیں۔ پرانے عہد نامے کے علم ِ الٰہیات کا نظام اُن مختلف سچائیوں کو لیتا ہے اور انہیں منظم انداز میں پیش کرتا ہے جو پرانے عہد نامے کی کتابیں ہمیں خدا کے بارے میں سکھاتی ہیں ۔ اپنی ذات کے بارے میں خُدا کاالہام پیدایش 1باب 1آیت سے شروع ہوتا ہے: "خُدا نے اِبتدا میں زمین و آسمان کو پَیدا کِیا"۔ خُدا اور اُس کے تخلیقی کام کا مفروضہ ایک ایسی چیز ہے جسے تمام ایماندار ایمان کے ساتھ قبول کرتے ہیں اور جس پر پوری بائبل مقدس میں پیدایش کی کتاب سے لے کر مکاشفہ تک زور دیا جاتا ہے۔

پرانے عہد نامے کا علم الٰہیات پرانے عہد نامہ میں خدا نے اپنی ذات، اپنے کردار، اپنی صفات وغیرہ کے بارے میں جو کچھ عیاں کیا ہے اُس کا ایک عمدہ اور فائدہ مند مطالعہ ہے۔ پرانا عہد نامہ پیدا یش 12باب میں خدا کی طرف سے ابرہام کی بُلاہٹ سے شروع کرتے ہوئے بنیادی طور پر یہودیوں کے ساتھ خُدا کے تعلقات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اُس نے بنی اسرائیل کا چناؤ کیا اور اپنے پیغام کو دنیا تک پہنچانے اور ہمیں گناہ سے بچانے کے واسطے بالآخر مسیحا کو بھیجنےکے لیے اُن کے ساتھ عہد باندھا۔ یہودیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے وسیلے خدا نے پوری دنیا کو برکت بخشی (پیدایش 12باب 3 آیت)۔ پرانا عہد نامہ بالخصوص خُدا کے چنے ہوئے لوگوں اور بالعموم غیر قوموں پر بتدریج خود کو عیاں کرنے کی تاریخ بیان کرتا ہے تاکہ ہم جان سکیں کہ وہ کون ہے اور دنیا میں اُس کا منصوبہ کیا ہے ۔ پرانے عہد نامے کے بالکل مرکز میں خُدا اور انسان کے درمیان ایک عہد کے تصور کو بُنا گیا ہے: پہلا عہد آدم اور دیگر عہد نوح، ابرہام، بنی اسرائیل اور داؤد کے ساتھ باندھے گئے ۔

پرانے عہد نامے کا علم الٰہیات خدا اور دنیا میں اُس کے مقاصد کے بارے میں ہمارے فہم کی بنیاد ہے۔ عوضی کفارے، نجات، چناؤ، پاکیزگی، رحم، عدالت اور معافی کے عقائد کے بیج پرانے عہد نامے میں ملتے ہیں۔ پرانے عہد نامے کے علم الٰہیات کے مطالعہ میں دیگر اہم مضامین کے ساتھ ساتھ علمِ الٰہیات ، علم ِ البشر، اور علم الآخرت پر نظر ڈالنا شامل ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

پرانے عہد نامے کا علمِ الٰہیات کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries