settings icon
share icon
سوال

نئے عہد نامے کا علمِ الٰہیات کیا ہے ؟

جواب


نئے عہد نامے کا علم الٰہیات اُن باتوں کا مطالعہ ہے جو خدا نے نئے عہد نامے میں اپنے بارے میں عیاں کی ہیں ۔ نئے عہد نامے کا علمِ الٰہیات کا نظام اُن مختلف سچائیوں کو لیتا ہے اور انہیں منظم انداز میں پیش کرتا ہے جو نئے عہد نامے کی کتب ہمیں خدا کے بارے میں سکھاتی ہیں ۔ نیا عہد نامہ پرانے عہد نامے (یسعیاہ 9باب ) میں مسیحا کے آنے کی پیشین گوئی ، اسرائیل کی طرف سے مسیحا کا رد کیا جانا، شریعت کی تکمیل، نئے عہد نامے کی کلیسیا (مسیح کے بدن )کی پیدایش، کلیسیائی دور ،خُداوند یسوع مسیح کی انجیل اورخُداوند یسوع مسیح میں ایمانداروں کے لیے ہدایات کو ظاہر کرتا ہے ۔

نئے عہد (یا نئے عہد نامے ) کی اصطلاح آخری عشاء کے موقع پر مسیح یسوع کی طرف سے استعمال کی گئی تھی ( لوقا 22باب 20آیت)۔ پولس نے نئے عہد کا ذکر اُس خدمت کی رُوح کے طور پر کیا جس کے لیے وہ بلایا گیا تھا (2 کرنتھیوں 3باب 6آیت)۔ پرانا عہد نامہ یہودی قوم کی بُلاہٹ اور تاریخ کا بیان ہے اور اُس موسوی شریعت یعنی پرانے عہد پر مشتمل ہے جس کے بنی اسرائیل کئی سالوں سے پابند تھے ۔ نیا عہد نامہ مسیح کے وسیلے شریعت سے اُس چھٹکارے کی تاریخ اور اطلاق سے متعلق بات کرتا ہے (گلتیوں 4باب) جو اُس نے اپنی صلیبی موت کے ذریعے سے فراہم کیا ہے (افسیوں 1باب 7آیت )۔ نیا عہد ہونے کے باعث یہ پرانے عہد کی جگہ لیتا ہے (عبرانیوں 8باب 6، 13آیت)۔

علم الٰہیات اس بتدریخ الہام کی پیروی میں بائبل کے عقائد کے مطالعے کا عمل ہے جو خدا نے انسان پر وقت کے آغاز سے مکاشفہ کی کتاب کے اختتام تک ظاہر کیا ہے ۔ نئے عہد نامے کا علم ِ الٰہیات بنیادی طور پر علم ِ المسیح، علم الکلیسیااور علمِ النجات کے مطالعہ سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ یہ علم ِ الآخرت، علم الروح ، علم الفرشتگان ، علم الگناہ اور مسیحی عقیدے کے دیگر شعبوں کے بارے میں ہماری سوجھ بوجھ کو مزید بڑھاتا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نئے عہد نامے کا علمِ الٰہیات کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries