settings icon
share icon
سوال

لوسیفیرین ازم کیا ہے ؟

جواب


لوسیفیرین ازم ابلیس کی ایک دیوتا کے طور پر عبادت یا تعظیم کی ایک قسم ہے۔ گوکہ یہ ابلیس کے "مثبت" پہلوؤں پر زیادہ زور دینے کی کوشش کرتی ہےلیکن اس طرح کے مذہب کا تعلق شیطانیت سے ہے ۔ لوسیفیرین ازم کی ایک اور قسم ملحدانہ ہے اور یہ ابلیس کو بنی نوع انسان کی حکمت اور روشن خیالی کے لیے جستجو کی علامت کے سوا کچھ نہیں سمجھتی ہے۔

"لوسیفر/ابلیس " نام یسعیاہ 14باب 12آیت کے ترجمے سے ماخود ہے۔ اس کا لفظی مطلب "روشن ستارہ، چمکتا ہوا ستارہ یا صبح کا ستارہ" ہے۔ زیادہ تر عالمین اس بیان کو شیطان کے بارے میں اُس وضاحت کے طور پر دیکھتے ہیں جب ابھی اُس نے خدا کے خلاف بغاوت نہیں کی تھی ۔ یسعیاہ 14 باب اور حزقی ایل 28 باب جیسے حوالہ جات سکھاتے ہیں کہ شیطان کو فرشتوں میں سب سے اعلیٰ اور حسین جمیل تخلیق کیا گیا تھا لیکن اُس کا تکبر اورخدا کا تخت حاصل کرنے کی اُس کی خواہش اُس کے آسمان سے نکالے جانے اور اُسے "شیطان"(مطلب " مخالف") کا نام دئیے جانے کا باعث بنی ۔

لوسیفیرین ازم /ابلیسیت کی پہلی قسم اصل میں شیطان کی اِس جہاں کے خدا کے طور پر پرستش سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے (2 کرنتھیوں 4باب 4آیت)۔ لوسیفیرین ازم میں شیطان کو علم اور نور سے ملبوس ہستی کے طور پر پوجا جاتا ہے (2 کرنتھیوں 11باب 14-15آیات )۔ اُن کی توجہ کا مرکز وہ "اچھائی" ہے جو اُس کی بغاوت سے پہلے ابلیس میں تھی نہ کہ وہ برائی اور تاریکی جو "شیطان" کے نام سے وابستہ ہے۔ اگرچہ ابلیس اور شیطان دونوں ایک ہی ہیں، لوسیفیرین ازم/ ابلیسیت اُسے نور کے دیوتا، علم کے دیوتا اور جادو کے دیوتا کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ابلیسیت کے حامی اپنے آپ کو دیوتا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ ایک ایسا مقام ہے جو نیکی کی زندگی بسرکرنے ، علم کی تلاش ، جادو کی مشق اور اپنے ذہن کو ابلیس کی کائناتی سوچ کے لیے کھولنے سے حاصل ہوتا ہے ۔عقیدہِ ابلیسیت متعد د لحاظ سے غناسیت سے مشابہت رکھتا ہے۔

لوسیفیرین ازم /ابلیسیت کی ایک اور قسم جو اِس خیال کو رَد کرتی ہے کہ ابلیس ایک شخصی ہستی ہے وہ بھی خدا کی سچائی کے بغیر روشن خیالی کی تلاش کر رہی ہے۔ ابلیسیت کے یہ حامی خود کو نو ر اور نیکی کے چاہنے والوں کے طور پر دیکھ سکتے ہیں لیکن وہ جھوٹ کو اپنا ئے ہوئے ہیں۔ شیطان کو اس بات سے کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ اس پر ایمان لائیں یا نہ لائیں وہ انہیں پھر بھی گمراہ کر سکتا ہے۔

لوسیفیرین ازم /ابلیسیت کی تعلیمات پر عمل کرنے والے گروہ بہت قلیل المقدار ہیں حالانکہ ابلیسیت کے عناصر میسنری تعلیمات، وِکا اور نیو ایج فلسفے میں بھی پائے جاتے ہیں۔ چونکہ اس میں کوئی متفقہ عقیدہ نہیں ہے لہٰذا لوسیفیرین عقائد مختلف گروہوں میں مختلف ہوتے ہیں ۔ ابلیسیت کے پیروکاروں کے درمیان عقائد کی وسیع اقسام نے عام طور پر اِس تصور کے قائم ہونے میں حصہ ڈالا ہے کہ ابلیسیت محض شیطانیت کی ایک ذیلی شکل،ایک طرح کا چھوٹا سا فرقہ ہے۔ اگرچہ ابلیسیت کے کچھ پیروکار اس طرح کے دعوے کی فوراً مذمت کر دیں گے مگر ابلیسیت کی کسی اور طرح سے درجہ بندی کرنا مشکل ہے۔

ایک بات طے ہے کہ ابلیس /شیطان کوئی ایسی ہستی نہیں ہے جس کی عبادت کی جائےاور نہ ہی وہ ایسی ذات ہے جس کو ہلکا لینا چاہیے ۔ وہ ایک بہت طاقتور ہستی اور ہماری جانوں کا دشمن ہے۔ بائبل اُسے " گرجنے والے شیرِ بَبر " کے طور پر بیان کرتی ہےجو " ڈُھونڈتا پِھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے "(1 پطرس 5باب 8آیت )۔ جو لوگ اُس کے ساتھ شامل ہوں گے وہ بالآخر پچھتائیں گے کیونکہ وہ اُن کی عبادت کے بدلے اُن کی رُوحوں کو تباہ کر دے گا۔ پطرس رسول 9 آیت میں نصیحت کرتا ہے کہ "تُم اِیمان میں مضبُوط ہو کر ۔۔۔۔اُس کا مُقابلہ کرو "۔ پطر س جس ایمان کی طرف اشارہ کر رہا ہے اُس سے مراد یسوع مسیح پر بطور خداوند اور نجات دہندہ ایمان ہے کیونکہ وہ اکیلا ہی ہے جو ہمیں جہنم سے بچا سکتا ہے، جو کہ ابلیسیت سے تعلق رکھنے والوں کی آخری منزل ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

لوسیفیرین ازم کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries