settings icon
share icon
سوال

عشائے رُبانی میں کتنی بار شرکت کی جانی چاہیے ؟

video
جواب


بائبل ہمیں کہیں پر بھی یہ ہدایت نہیں دیتی کہ ہمیں عشائے رُبانی میں کتنی بار شریک ہونا چاہیے ۔ 1کرنتھیوں 11باب 23-26آیات رفاقت کے لیے درج ذیل ہدایات پیش کرتی ہیں: "خُداوند یِسُوع نے جس رات وہ پکڑوایا گیا روٹی لی۔ اور شکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا بدن ہے جو تمہارے لئے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو۔ اِسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لِیا اور کہا یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے۔ جب کبھی پِیو میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔ کیونکہ جب کبھی تُم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پیتے ہو تو خُداوند کی مَوت کا اِظہار کرتے ہو۔ جب تک وہ نہ آئے" یہ حوالہ وہ تمام ہدایات پیش کرتا ہے جن کی ہمیں عشائے رُبانی کی رسم ادا کرنے اوراُس دوران ہم جو کچھ کر رہے ہیں اُس کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے ضرورت ہے ۔



یسوع نے جس روٹی کو لیا اورتوڑ کر شاگردوں کو دیا اُس کے بدن کو پیش کرتی ہے جو ہمارے لیے صلیب پر توڑا گیا تھا۔ پیالہ اُس کے اور ہمارے درمیان ایک عہد پر مہر کرتے ہوئے اُس خون کی نمائندگی کرتا ہے جو اس نے ہماری خاطر بہایا ۔ ہر بار جب ہم عشائے رُبانی کی رسم میں شامل ہوتے ہیں تو ہم نہ صرف یہ یاد گاری منا رہے ہوتے ہیں کہ اس نے ہمارے لیے کیا کیا بلکہ ہم اِس رسم کا مشاہد ہ کرنے والوں اور اس میں حصہ لینے والوں پر بھی اس بات کو " ظاہر " کر رہے ہوتے ہیں۔ عشائے زبانی اس بات کی ایک خوبصورت تصویر ہے کہ صلیب پر کیا ہوا تھا ، اِس کا کیا مطلب ہے اور بطور ایماندار یسوع کا یہ عمل ہماری زندگیوں کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

چونکہ ہم عشائے رُبانی میں مسیح کی موت کی یاد گاری منانے کے لیے شامل ہوتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہمیں تو اس میں اکثر شامل ہونا چاہیے۔ کچھ گرجا گھروں میں ماہوار؛کچھ میں دوماہ کے بعد جبکہ کئی گرجا گھروں میں ہفتہ وارانہ بنیاد پر عشائے رُبانی کی رسم میں شرکت کی جاتی ہے۔ چونکہ بائبل تعداد کے بارے میں ہمیں مخصوص نصیحت نہیں کرتی لہذا اس لحاظ سے لچک پائی جاتی ہے کہ کلیسیا کو عشائے ربانی میں کتنی بار شامل ہونا چاہیے۔ ہمیں اُس میں اتنی بار شامل ہونا چاہیے کہ یہ ہماری توجہ مسیح کے وسیلے نجات کے کام پر مرکوزکرنے کے لیے کافی ہو، مگر اتنی بھی زیادہ بار نہیں کہ یہ معمول ہی بن جائے اور اپنی اہمیت کھو دے ۔ کسی بھی صورت اِس رسم میں شرکت کرنے کے عمل کی تعدا داہمیت کی حامل نہیں بلکہ اِس میں شامل ہونے والوں کا دلی رویہ اہم ہے۔ ہمیں خُداوند یسوع کے لیے عزت و تعظیم، محبت اور شکرگزاری کے گہرے احساس کے ساتھ اِس میں حصہ لینا چاہیے جو صلیب پر مرنے کو تیار ہوگیا تاکہ ہمارے گناہوں کو اُٹھا لے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

عشائے رُبانی میں کتنی بار شرکت کی جانی چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries