settings icon
share icon
سوال

کیا کتابِ حیات اور برّے کی زندگی کی کتاب میں فرق ہے؟

جواب


نئے عہد نامے میں " کتابِ حیات " کے بارےمیں آٹھ حوالہ جات موجود ہیں اور ان میں سے دو خصو صاً اُس کتابِ حیات کا ذکر کرتے ہیں جن کا تعلق برّے یعنی یسوع مسیح سے ہے ۔ اِن میں سے چھ حوالہ جات مکاشفہ کی کتاب میں نظر آتے ہیں ۔ جن لوگوں کے نام کتاب ِ حیات میں لکھے گئے ہیں وہ خدا سے ہیں اور ہمیشہ کی زندگی پاتے ہیں ۔

پولس رسول اُن لوگوں کا جنہوں نے اُس کے ساتھ مل کر محنت کی ایسے لوگوں کے طور پر ذکر کرتا ہے جن کے نام کتابِ حیا ت میں درج ہیں ( فلپیوں 4باب 3آیت) ایک بار پھر کتاب ِ حیات کی شناخت ان لوگوں کے ناموں کے ریکارڈ کے طور پرکی گئی ہے جنہوں نے ابدی نجات پائی ہے ۔ اسی طرح مکاشفہ 3باب 5آیت کتابِ حیات کا ذکر کرتی ہے جس میں خداوند یسوع پر ایمان رکھنے والوں کے نام پائے جاتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو زمینی زندگی کی مشکلات پر غالب آئے ہیں اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اُن کی نجات حقیقی ہے ۔ اس آیت سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ یسوع نے وعدہ کیا ہے کہ جب ایک بار کتابِ حیا ت میں نام درج ہو جاتا ہے تو وہ اُسے کبھی نہیں مٹا ئےگا ۔ یہ وعدہ ابدی ضمانت کے عقیدے کی مزید تصدیق کرتا ہے ۔ مکاشفہ کی کتاب کے اس حصے میں مختلف کلیسیاؤں سے مخاطب یسوع اپنے باپ کے سامنے اپنے لوگوں کا اقرار کرنے کا وعدہ کرتا ہے ۔ اس کے برعکس مکاشفہ 20باب 15آیت اُن لوگوں کی قسمت یعنی آگ کی جھیل کے ابدی عذاب کو واضح کرتی ہیں جن کے نام کتاب ِ حیات میں درج نہیں ہیں ۔

مکاشفہ 17باب 8آیت واضح کرتی ہے کہ نجات یافتہ لوگوں کے نام کتاب ِ حیات میں لکھے گئے ہیں :" زمین کے رہنے والےجن کے نام بنایِ عالَم کے وقت سے کِتابِ حیات میں لکھے نہیں گئے اِس حیوان کا یہ حال دیکھ کر کہ پہلے تھا اور اب نہیں اور پھر موجود ہو جائے گا تعجب کریں گے۔" وہ لوگ جو مخالفِ مسیح کی تائید کرتے ہیں اُن کے نام کتابِ حیات میں نہیں پائے جاتے اور جو نام کتابِ حیات میں موجود ہیں وہ دنیا کی تخلیق ہونےسے پہلے ہی وہاں درج کر دیئے گئے تھے ۔ لہذا مکاشفہ 17باب 8آیت ابدی ضمانت اور چناؤ دونوں کے بارے میں سکھاتی ہے ۔

مکاشفہ 13باب 8آیت اور 21باب 27آیت میں ہمیں" برّے کی کتابِ حیات " کا حوالہ ملتا ہے جس میں اُن تمام لوگوں کے نام بھی ہیں جو برّہ یعنی یسوع مسیح کے خون کے وسیلہ سے پاک کئے گئے ہیں ۔ " بنایِ عالم کے وقت سے ذبح " اُس برّے کے پاس ایک ایسی کتاب ہے جس میں اُن تمام لوگوں کے نام درج ہیں جو اُس کے کفارے کے ذریعے سے چھڑائے گئے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو مقدس شہر نئے یروشلیم میں داخل ہو ں گے ( مکاشفہ 21باب 10آیت)اور جو خدا کے ساتھ ہمیشہ فردوس میں رہیں گے ۔ چونکہ کتابِ حیات ہی ہے جو اُن تمام لوگوں کے نام درج کرتی ہے جنہوں نے برّہ کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی پائی ہے لہذا یہ بات واضح ہے کہ کتا بِ حیا ت اور برّہ کی کتابِ حیات دونوں ایک ہی ہیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا کتابِ حیات اور برّے کی زندگی کی کتاب میں فرق ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries