settings icon
share icon
سوال

کیا یوحنا 3باب13آیت کا مطلب ہے کہ یسوع سے پہلے کوئی کبھی آسمان پر نہیں گیا؟

جواب


یوحنا 3باب13آیت بیان کرتی ہے کہ "اور آسمان پر کوئی نہیں چڑھا سوا اُس کے جو آسمان سے اُترا یعنی اِبنِ آدم جو آسمان میں ہے"اِس آیت کی تفسیر کرنا تھوڑا سا مشکل ہے اِس لیے اکثر اِس کی غلط تفسیر کی جاتی ہے۔ اور وہ لوگ جو بائبل کے اندر تضاد ڈھونڈنے کی کوشش میں سرگرداں رہتے ہیں وہ بہت جلد اِس آیت کو ڈھونڈ نکالتے اور اِس کا حوالہ پیش کرتے ہیں۔ اگر اِس آیت پر سیاق و سباق بالخصوص 10-12آیات کی روشنی میں غور کیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ یسوع اپنی تعلیم کے اختیار اور اُس کی سچائی پر بات کر رہا ہے۔ 13آیت میں یسوع نیکدیمس کے سامنے بیان کرتا ہے کہ صرف وہی کیوں اِس قابل ہے کہ اِن سب چیزوں کے بارے میں بات کر سکے، کیونکہ صرف وہی تو ہے جو آسمان پر گیا اور پھر سارے علم کے ساتھ آسمان سے واپس آیا تاکہ لوگوں کو تعلیم دے۔

اِس وجہ سے کوئی بھی شخص اُس اختیار کے ساتھ آسمان کی چیزوں کے بارے میں بات نہیں کر سکتا جس اختیار کے ساتھ خداوند یسوع کر سکتا ہے۔ اُن آسمانی چیزوں کے بارے میں بات کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کسی نے اُن سے اچھی واقفیت حاصل کر لی ہو اور اُس کے لیے اُن سب چیزوں کو اچھی طرح دیکھنا اور اُن کا تجربہ کرنا ضروری ہے جیسا کہ یسوع کو تھا۔ اب چونکہ کوئی آسمان پر نہیں چڑھا اور پھر نہ آسمان سے اُترا ہے اِس لیے کوئی بھی اُن سب چیزوں کے بارے میں بات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ یسوع کہہ رہا تھا کہ صرف وہ خود ہی ہے جس نے باپ کو دیکھا اور صرف وہ خود ہی ہے جو خُدا کے بارےمیں درست طور پر بات کرنے اور اُس کے بارے میں دوسروں کو تعلیم دینے کے قابل ہے (یوحنا 1باب18آیت)۔

اِس کا قطعی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ کبھی کسی شخص نے نجات نہیں پائی اور وہ آسمان پر نہیں گیا کیونکہ کلامِ مُقدس کے مطابق حنوک اور ایلیاہ آسمان پر جا چکے ہیں (پیدایش 5باب 24آیت؛ عبرانیوں 11باب 5آیت؛ 2 سلاطین 2باب 11آیت)،ا ور ابرہام، اضحاق، یعقوب اور دیگر لوگ آسمان پر ہیں۔ بلکہ یسوع کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ کوئی کبھی آسمان پراُس طرح سے چڑھا نہیں اور نہ ہی یسوع کی طرح آسمان سے اُترا ہے اور کسی نے آسمانی چیزوں کو اُس طرح سے جانا نہیں جیسے یسوع جانتا ہے اِس لیے کوئی بھی اُنہیں بیان کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ چڑھنے کے لیے انگریزی لفظ "Ascending" استعمال ہوا ہے جو کسی جگہ پر اختیار کے ساتھ جانے کے معنی دیتا ہے۔ خُداوند یسوع ہی وہ واحد ذات ہے جو بڑے اختیار کے ساتھ آسمان پر چڑھا ہے، کیونکہ صرف وہی زندہ خُدا کا بیٹا ہے (یوحنا 1باب 4آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا یوحنا 3باب13آیت کا مطلب ہے کہ یسوع سے پہلے کوئی کبھی آسمان پر نہیں گیا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries