settings icon
share icon
سوال

اگر یہودی لوگ جانوروں کی قربانی نہ کریں، تو اپنے ایمان کے مطابق وہ خدا سے معافی کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟

جواب


اپنے تمام ارادوں اور مقاصد کے ساتھ یہودیوں کی طرف سے جانوروں کی قربانی کی مشق 70 بعد از مسیح میں ختم ہو گئی ، یہ وہ سال تھا جب رومیوں نے یروشلیم کے اندر موجود ہیکل کو تباہ کر دیا تھا۔ ہیکل کے تباہ ہو جانے کی وجہ سے اب موسویٰ شریعت کے مطابق قربانیاں گزراننے کی کوئی جگہ موجود نہیں تھی (دیکھئے اِستثنا 12باب13-14 آیات)۔ پرانے عہد نامے کے اندر بار بار یہ نکتہ بیان کیا گیا ہے کہ گناہ کے کفارے کے لیے قربانیاں ضروری ہیں (مثال کے طور پر خروج 29باب36 آیت؛ احبار 4باب21 آیت؛ 9باب7 آیت؛ 14 باب 19 آیت؛ 15 باب 15 آیت؛ گنتی 15باب25 آیت)۔ خون کے بہائےجانےکے وسیلے سے خُدا کے حضور چیزوں اور لوگوں کی تقدیس ہوتی تھی (احبار 16باب19 آیت بالموازنہ عبرانیوں 9باب22 آیت)۔

آج خون کی قربانی نہ ہونے کی وجہ سے یہودیوں کے پاس اپنے گناہ کے کفارے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ فسح کی عید کو اب بھی منایا جاتا ہے، لیکن قربانی کے بغیر۔ یومِ کفارہ اب بھی کیلنڈر پر ہے، لیکن گناہ کےکفارے کے لیے کوئی قربانی نہیں گزرانی جاتی۔ موسویٰ شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لیکن یہودی لوگ خُدا کے ساتھ اپنے معاملات کو درست نہیں کر سکتے –وہ کسی جانور کی قربانی کے بغیر معافی نہیں پا سکتے ۔

جدید دور کے یہودیوں کا یہ خیال ہے کہ گناہ کی معافی توبہ، دُعا اور نیک کاموں کی انجام دہی کے وسیلے حاصل کی جا سکتی ہے۔ وہ قربانیوں کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے ہوسیع 6باب6 آیت جیسے حوالہ جات کو استعمال کرتے ہیں: "کیونکہ مَیں قُربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہوں اور خُدا شناسی کو سوختنی قُربانیوں سے زِیادہ چاہتا ہوں۔ " اِس کے باوجود احبار 17باب11 آیت جیسے حوالہ جات کو نظر انداز کرنا بہت مشکل ہے جہاں پر مرقوم ہے کہ "کیونکہ جسم کی جان خُون میں ہے اور مَیں نے مذبح پر تمہاری جانوں کے کفّارہ کے لئے اُسے تم کو دِیا ہے کہ اُس سے تمہاری جانوں کے لئے کفّارہ ہو کیونکہ جان رکھنے ہی کے سبب سے خُون کفّارہ دیتا ہے۔ "

یہ حقیقت قائم رہتی ہے کہ بغیر خون بہائے گناہ کی معافی نہیں ہے (عبرانیوں 9باب22 آیت)۔ پرانے عہد نامے کی جانوروں کی قربانیوں کی جگہ ابھی خُداوند یسوع مسیح کی اُس قربانی نے لے لی ہے جو اُس نے ایک ہی بار صلیب پر جان دیکر گزرانی تھی۔ جیسا کہ یسوع نے نئے عہد کی بنیاد رکھی تو " اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمیانی ہے تاکہ اُس مَوت کے وسیلہ سے جو پہلے عہد کے وقت کے قصوروں کی مُعافی کے لئے ہُوئی ہے بُلائے ہُوئے لوگ وعدہ کے مُطابِق ابدی میراث کو حاصل کریں " (عبرانیوں 9باب15 آیت)۔

یسوع مسیح کی صلیبی قربانی کے قریباً ایک نسل کے اندر اندر یہودی ہیکل تباہ ہو گئی۔ جانوروں کی قربانی کی ضرورت پھر نہ رہی تھی،کیونکہ خُداوند یسوع نے شریعت کے سبھی راست اور لازم تقاضوں کو پورا کر دیا تھا (متی 5باب17 آیت)۔ جانوروں کی قربانیاں تو اُس اصل قربانی کا عکس تھیں جو خُدا کے اُس برّے نے دی جو دُنیا کا گناہ اُٹھا لےجاتا ہے(یوحنا 1باب29 آیت)۔ مسیح کی قربانی نے تمام بنی نوع انسان بشمول یہودی اور غیر یہودی اقوام کے گناہوں کی قیمت ادا کر دی(رومیوں 1باب16 آیت؛ عبرانیوں 9باب12-15 آیات)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اگر یہودی لوگ جانوروں کی قربانی نہ کریں، تو اپنے ایمان کے مطابق وہ خدا سے معافی کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries