settings icon
share icon
سوال

یسوع نے ہمارے لیے کیسے فدیہ دیا اور یہ فدیہ کسے پیش کیا گیا تھا؟

جواب


فدیہ ایک ایسی قیمت ہے جو ایک ایسے شخص کی رہائی یا چھٹکارے کے لیے دی جاتی ہے جو قید میں ہو۔ یسوع نے ہمیں گناہ ، موت اور جہنم کی قید سے چھڑانے کےلیے فدیہ دیا تھا ۔قربانیوں کےلیے خدا کے تقاضے خروج ، احبار، گنتی اور استثنا کی کتاب میں شروع سے آخر تک پائے جاتے ہیں ۔ پرانے عہد نامے کے زمانہ میں خدا نے عوضی کفارے کےلیے جانوروں کی قربانیاں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ؛ جس کا مطلب یہ ہےکہ گناہ کی سزا موت ہونے ( رومیوں 6باب 23آیت)کے باعث کسی شخص کی موت کے بدلے ایک جانورکی موت پیش کی جاتی تھی ۔ خروج 29باب 36آیت بیان کرتی ہے کہ " تُو ہر روز خطا کی قربانی کے بچھڑے کو کفّارہ کے واسطے ذبح کرنا اور تُو قربان گاہ کو اُس کے کفّارہ دینے کے وقت صاف کرنا اور اُسے مَسح کرنا تاکہ وہ پاک ہو جائے۔"

خدا پاکیزگی کا تقاضا کرتا ہے ( 1پطرس 1باب 15-16آیات)۔ خدا کی شریعت بھی پاکیزگی کا تقاضا کرتی ہے ۔ لیکن اپنے گناہوں کے باعث( رومیوں 3باب 23آیت) ہم خدا کی پاکیز گی کے تقاضے کو مکمل طور پر پورا نہیں سکتے؛لہذا خدا اپنی شریعت کی تکمیل کا تقاضا کرتا ہے ۔ خدا کےلیے پیش کی جانے والی قربانیوں نے اُس کے تقاضوں کو پورا کیا تھا۔یہاں سے یسوع کہانی کا حصہ بنتا ہے ۔ عبرانیوں 9باب 12-15آیات ہمیں بتاتی ہیں کہ وہ "بکروں اور بچھڑوں کا خُون لے کر نہیں بلکہ اپنا ہی خُون لے کر پاک مکان میں ایک ہی بار داخل ہو گیا اور ابدی خلاصی کرائی۔ کیونکہ جب بکروں اور بیلوں کے خُون اور گائے کی راکھ ناپاکوں پر چھڑکے جانے سے ظاہری پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔ تو مسیح کا خُون جس نے اپنے آپ کو ازلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دِیا تمہارے دِلوں کو مُردہ کاموں سے کیوں نہ پاک کرے گاتاکہ زِندہ خُدا کی عبادت کریں۔ اور اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمیانی ہے تاکہ اُس مَوت کے وسیلہ سے جو پہلے عہد کے وقت کے قصوروں کی معافی کے لئے ہُوئی ہے بُلائے ہوئے لوگ وعدہ کے مطابِق ابدی میراث کو حاصل کریں۔"

نیز رومیوں 8باب 3-4آیات بیان کرتی ہیں کہ "اِس لئے کہ جو کام شرِیعت جسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خُدا نے کِیا یعنی اُس نے اپنے بیٹے کو گناہ آلُودہ جسم کی صورت میں اور گناہ کی قربانی کے لئے بھیج کر جسم میں گناہ کی سزا کا حکم دِیا۔ تاکہ شرِیعت کا تقاضا ہم میں پُورا ہو جو جسم کے مطابق نہیں بلکہ رُوح کے مطابق چلتے ہیں۔"

واضح رہے کہ یسوع نے ہماری زندگی کےلیے خدا کے حضور فدیہ پیش کیا تھا ۔ اس فدیے میں اُس نے اپنی جان کو قربانی کے طور پر پیش کیا تھا ۔ اُس کی کفارہ بخش موت کی وجہ سے زمین پر موجود ہر شخص کے پاس اس فدیے کے تحفے کو قبول کرنے اور خدا کی طرف سے معافی حاصل کرنے کا موقع ہے ۔ کیونکہ اُس کی فدیہ بخش موت کے بغیر ہمیں خدا کی شریعت کو اپنی موت کے ذریعے سے پورا کرنا پڑے گا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یسوع نے ہمارے لیے کیسے فدیہ دیا اور یہ فدیہ کسے پیش کیا گیا تھا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries