settings icon
share icon
سوال

اِس کا کیا مطلب ہے کہ یسوع ہمارا درمیانی ہے ؟

جواب


ایک درمیانی وہ ہوتا ہے جسے ہم عام زبان میں ثالث کہتے ہیں ، وہ ثالثی کرواتا ہے، یعنی وہ جو درمیانی کے طور پر سمجھوتہ کرواتا ہےتاکہ کوئی تصفیہ کرنے کے لئے مخالف فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔ ایک ثالث تنازعے کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ دو فریقوں کے درمیان اختلاف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ بنی نوع انسان اور خدا کے درمیان صرف ایک درمیانی/ ثالث ہے اور وہ یسوع مسیح کی ذات ہے۔ اس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ خدا کا ہمارے ساتھ تنازعہ کیوں ہے، یسوع ہمارا درمیانی /ثالث کیوں ہے اور اگر ہم خدا کے سامنےخود ہی اپنی نمائندگی کرنے کی کوشش کریں تو ہم کیوں ہلاکت ہونگے۔

گناہ کی وجہ سے خدا کا ہم سے جھگڑا ہے۔ بائبل میں گناہ کو خدا کی شریعت کی خلاف ورزی (1 یوحنا 3باب 4آیت) اور خدا کے خلاف بغاوت (اِستثنا 9باب7آیت؛ یشوع 1باب18آیت) کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ خدا گناہ سے نفرت کرتا ہے اور گناہ ہم سب انسانوں اور خُدا کے درمیان کھڑا ہے۔ " کوئی راست باز نہیں ۔ ایک بھی نہیں" (رومیوں 3باب10آیت)۔ تمام انسان اُس ابتدائی گناہ کی وجہ سے گناہ آلود ہیں جو ہمیں آدم سے وراثت میں ملا ہے اور اُن گناہوں کی وجہ سے جو ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اِس گناہ کی صرف ایک ہی سزا ہے اور وہ ہے موت (رومیوں 6باب23آیت) نہ صرف جسمانی موت بلکہ ابدی موت (مکاشفہ 20باب11-15آیات)۔ گناہ کی صحیح سزا جہنم میں ابدی ہلاکت ہے۔

ہم اپنے طور پر کچھ بھی ایسا نہیں کر سکتے تھے جو ہمارے اور خدا کے درمیان ثالثی کے لئے کافی ہو ۔کسی بھی طرح کا نیک کام کرنے اور کسی بھی طرح کے اصول و ضوابط کی پاسداری کرنے کی وجہ سے ہم اتنے پاک نہیں ہوتے کے مُقدس خُدا کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔ (یسعیاہ 64باب6آیت؛ رومیوں 3باب20آیت؛ گلتیوں 2باب16آیت) ۔ ایک درمیانی /ثالث کی مدد کے بغیر ہمارا مقدر ہمیشہ کے لیے جہنم میں زندگی گزارنا ہوگاکیونکہ ہمارے لیے اپنے گنا ہ سے خود بخود نجات حاصل کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ پھر بھی ہمارے لیے اُمید موجود ہے ! " کیونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کے بیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسیح یسو ع جو اِنسان ہے " (1تیمتھیس 2باب5آیت)۔ خُداوند یسوع اُن لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے جنہوں نے خدا کے فضل کے تخت کے سامنے اپنا اعتقاد اور بھروسہ اُس کی ذات پر رکھا ہے ۔ وہ ہمارے لئے ثالثی کرتا ہے، جیسا کہ ایک دفاع کرنے والا وکیل اپنے موکل کے لئے ثالثی کرتا ہے۔ وہ جج سے کہتا ہے، "عزت مآب، میرے موکل پر جتنے بھی الزامات ہیں اُن کی کوئی حقیقت نہیں رہی اور وہ بے گناہ ہے۔ "یہ ہمارے لئے بھی سچ ہے۔ایک دن ہم خدا کا سامنا کریں گے، لیکن جب ہم اُس کے سامنےجائیں گے تو خُدا سے ہمارا سامنا ایک ایسے انسان کے طور پر ہوگا جس کے سبھی گناہ معاف کر دئیے گئے ہیں کیونکہ یسوع کی صلیبی موت اُس کا کفارہ ہے۔ ہمارا مقدمہ لڑنے والے ہمارے دفاعی وکیل نے ہمارے لئے جرمانہ ادا کر دیا ہے۔

ہم ایسی تسلی بخش سچائی کا مزید ثبوت عبرانیوں 9باب 15آیت میں دیکھتے ہیں " اور اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمیانی ہے تاکہ اُس موت کے وسیلہ سے جو پہلے عہد کے وقت کے قصوروں کی معافی کے لئے ہُوئی ہے بُلائے ہُوئے لوگ وعدہ کے مُطابِق ابدی میراث کو حاصل کریں۔ " یہ ہمارے درمیانی کی وجہ سے ہی ہے کہ ہم یسوع کی راستبازی پہن کر اپنےپاک مُنصف خُدا کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ یسوع نے صلیب کے اوپر ہماری ناراستی اور گناہ کو اپنی راستبازی کے ساتھ بدل دیا (2 کرنتھیوں 5باب21آیت)۔ صرف اُس کی ثالثی ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اِس کا کیا مطلب ہے کہ یسوع ہمارا درمیانی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries