settings icon
share icon
سوال

یسوع کا بچپن کیسا تھا اُن دِنوں میں کیا کچھ ہوا تھا؟

جواب


لوقا 2باب 41-52 آیات کے علاوہ بائبل ہمیں یسوع کے بچپن /لڑکپن کے بارے میں کچھ نہیں بتاتی ۔ اس واقعے سے ہم یسوع کے بچپن کے بارے میں چند باتیں جان پاتے ہیں ۔ پہلی بات یہ کہ وہ ایسے والدین کا بیٹا تھا جو مذہبی رسومات کی پیروی میں سر گرم تھے ۔ جیسا کہ اُن کے ایمان کا تقاضا تھا یوسف اور مریم سالانہ عیدِ فسح منانے کےلیے یروشلیم جاتے تھے ۔ جب وہ بارہ سال کا تھا تو وہ اُسے اپنے ساتھ فسح کی عید منانے کے لیے یروشلیم لے کر گئے تھے۔ لوقا یسوع کی ذات کے تعلق سے اُس دور کے ایک عام خاندان کے ایک بالکل عامل سے لڑکے کی تصویر کشی کرتا ہے۔


اس کہانی میں ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یسوع کا ہیکل میں پیچھے رہ جانا نہ تو شرارت تھا اور نہ ہی نافرمانی ، بلکہ اُس کے اندر اِس بات کے ادراک کا فطری نتیجہ تھا کہ اُسے اپنے باپ کے منصوبے کو پورا کرنا ضرور ہے ۔ اور جب وہ اپنی غیر معمولی قابلیت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنے علم اور ذہانت سے ہیکل کے استادوں کو حیران کر رہا تھا جن سےوہ سوال کر کے اُن سے جواب سُن رہا تھا تو یہ سب اِس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی عمر کے لحاظ سے اُستادوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آ رہا تھا اور اپنی عمر کے لڑکوں کی طرح ادب سے بیٹھ کر اُن اُستادوں سے ایک طالبعلم کی طرح بات چیت کررہا تھا۔

اس واقعے سے لے کر 30 سال کی عمر میں بپتسمہ لینے تک ہم یسوع کے لڑکپن کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتے ہیں کہ وہ یروشلیم کو چھوڑ کر اپنے والدین کے ساتھ ناصرۃ واپس آگیا اور " اُن کے تابع رہا" ( لوقا 2باب 51آیت)۔ اُس نے اپنے زمینی والدین کے تابع رہنے میں پانچویں حکم کو پورا کیا جو کہ موسیٰ کی شریعت کی کامل تکمیل کا ایک لازمی حصہ تھا جسے اُس نے ہماری جگہ پورا کیا تھا ۔ اس کے علاوہ ہم مزید یہ جانتے ہیں کہ " یسوع حکمت اور قد و قامت میں اور خُدا کی اور اِنسان کی مقبولیت میں ترقی کرتا گیا" ( لوقا 2باب 52آیت)۔

واضح رہے کہ یہ سب خدا نے طے کیا تھا کہ ہم نے خُداوند یسوع مسیح کی اِس زندگی کے بارے میں کتنا جاننا ہے یا ہمیں کتنا جاننے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کچھ غیر بائبلی متن بھی موجود ہیں جن میں یسوع کے لڑکپن کی کہانیاں پائی جاتی ہیں ( مثال کے طور پر توما رسول کی انجیل )۔ لیکن ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس کے ذریعے سے ہم یہ جان سکیں کہ آیا یہ کہانیاں سچی اور قابل اعتماد ہیں یا نہیں ۔ چونکہ خدا نے یسوع کے لڑکپن کے بارے میں ہمیں مزید کچھ بتانے کاانتخاب نہیں کیالہذا ہمیں اِ س بات پر ایمان رکھنے کی ضرورت ہے کہ یسوع کے بچپن میں ایسا کچھ خاص نہیں ہوا تھا جسے جاننے کی ہمیں ضرورت ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یسوع کا بچپن کیسا تھا اُن دِنوں میں کیا کچھ ہوا تھا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries