settings icon
share icon
سوال

کیا یسوع مُقرب فرشتہ میکائیل ہے ؟

جواب


یسوع مُقرب فرشتہ میکائیل نہیں ہے۔ بائبل کہیں پر بھی یسوع کی شناخت میکائیل (یا کسی بھی اور فرشتے) کے طور پر نہیں کرتی۔عبرانیوں 1باب5-8آیات یسوع اور فرشتوں کے درمیان ایک بہت ہی واضح فرق کو بیان کرتی ہیں : " کیونکہ فرشتوں میں سے اُس نے کب کسی سے کہا کہ تُو میرا بیٹا ہے ۔ آج تُو مجھ سے پیدا ہوا؟ اور پھر یہ کہ مَیں اُس کا باپ ہوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا؟اور جب پہلوٹھے کو دُنیا میں پھر لاتا ہے تو کہتا ہے کہ خُدا کے سب فرشتے اُسے سجدہ کریں۔اور فرشتوں کی بابت یہ کہتا ہے کہ وہ اپنے فرشتوں کوہوائیں اور اپنے خادِموں کو آگ کے شعلے بناتا ہے۔مگر بیٹے کی بابت کہتا ہے کہ اَے خُدا تیرا تخت ابدُالآبادرہے گا اور تیری بادشاہی کا عصا راستی کا عصا ہے۔ " آسمانی ذاتوں کی درجہ بندی اِس حوالے میں بالکل واضح طور پر پیش کی گئی ہے –فرشتے یسوع کی پرستش کرتے ہیں جو کہ خُدا کے طور پر اکیلا ہی ساری پرستش کے لائق ہے۔ کلامِ مُقدس میں کبھی کسی فرشتے کی پرستش نہیں کی گئی ، اور یسوع (جو کہ ساری پرستش کے لائق ہے) وہ میکائیل یا کوئی بھی دوسرا فرشتہ نہیں ہو سکتا (جو کہ قطعی طورپرستش کے لائق نہیں ہے) ۔ فرشتوں کو خُدا کے بیٹے کہا گیا ہے (پیدایش 6باب2آیت؛ ایوب 1باب6آیت؛ 2باب1آیت؛ 38باب7آیت)، لیکن یسوع خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے (عبرانیوں 1باب8آیت ؛ متی 4باب3-6آیات)۔

مقرب فرشتہ میکائیل غالباً دیگر تمام فرشتگان میں برتر ہے۔ میکائیل بائبل مُقدس کے اندر وہ واحد فرشتہ ہے جس کے نام کے ساتھ خصوصی طور پر "مقرب فرشتہ" لگایا گیا ہے (یہوداہ 9آیت)۔ اگرچہ میکائیل مقرب فرشتہ ہے لیکن پھر بھی وہ محض ایک فرشتہ ہی ہے، وہ خُدا نہیں ۔ یسوع اور میکائیل کی طاقت اور اختیار میں بہت واضح فرق متی 4باب10 آیت اور یہوداہ 9آیت میں دیکھا جا سکتا ہے، یسوع شیطان کو ڈانٹتا ہے جبکہ مقرب فرشتے میکائیل نے "ابلیس ۔۔۔ پر نالش کرنے کی جرات نہ کی " اور کہا کہ تجھے خُدا ملامت کرے۔ یسو ع مجسم خُدا ہے (یوحنا 1باب1، 14آیات)۔ مقرب فرشتہ میکائیل ایک طاقتور فرشتہ ہے، لیکن پھر بھی وہ محض ایک فرشتہ ہی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا یسوع مُقرب فرشتہ میکائیل ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries