settings icon
share icon
سوال

جب یسوع کہتا ہے 'مَیں ہوں' تو اِس سے اُس کی کیا مُراد ہے؟

جواب


یسوع نے فریسیوں کے اس سوال " تُو اپنے آپ کو کیا ٹھہراتا ہے؟ کا جودیتے ہوئے اُن سے کہا " تمہارا باپ ابرہا م میرا دِن دیکھنے کی اُمید پر بہت خوش تھا چنانچہ اُس نے دیکھا اور خوش ہوا۔ یہودِیوں نے اُس سے کہا تیری عمر تو ابھی پچاس بَرس کی نہیں پھر کیا تُو نے ابرہا م کو دیکھا ہے؟۔ یسو ع نے اُن سے کہا مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ پیشتر اُس سے کہ ابرہا م پیدا ہوا مَیں ہُوں۔ پس اُنہوں نے اُسے مارنے کو پتھر اُٹھائے مگریسو ع چھپ کرہیکل سے نکل گیا" (یوحنا 8باب 56-59آیات)۔ یسوع کے " میَں ہوں " کے دعوے پر یہودیوں کا سخت ردّعمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہودی اس بات کو پوری طرح سمجھ گئے تھے کہ یسوع کیا دعویٰ کر رہا تھا – یعنی کہ وہ خود کو " میَں ہوں " کے اُس خاص لقب (نام) سے منسوب کر رہا تھا جو خروج 3باب 14آیت میں خدا نے اپنے آپ کو دیا تھا ۔


اگر یسوع محض یہ کہنا چاہتا تھا کہ وہ ابرہام کے زمانے سے پہلے بھی موجود تھا تو اُس صورت میں یسوع نے کہنا تھا " ابرہام سے پہلے میَں تھا " ۔ وہ یونانی الفاظ جن کا ابرہام کے معاملے میں " تھا " اور یسوع کے معاملے میں " ہوں " ترجمہ کیا گیا ہے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں ۔ رُوح القدس کی طرف سے منتخب کردہ الفاظ یہ واضح کرتے ہیں کہ " ابرہام کو پیدا کیا گیا تھا " جبکہ یسوع ابدی طور پر موجود تھا ( یوحنا 1باب 1آیت)۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ یہودی یہ سمجھ چکے تھے کہ یسوع کیا کہہ رہا تھا اسی لیے انہوں نے اسے سنگسارکرنے کے لئے پتھر اٹھائے تھے کیونکہ اس نے خود کو خدا کے ساتھ برابر ٹھہرایا تھا ۔ اُس طرح کا بیان اگر سچا نہیں تھا تو یہ کفر تھا اور موسوی شریعت کے مطابق اس کی سزا موت تھی ( احبار 24باب 11-14آیات)۔ مگر یسوع کفر کا مُرتکب نہیں تھا ؛ وہ خدا تھا اور ہے ۔وہ تثلیث کا دوسرا اقنوم اور ہر لحاظ سے خدا باپ کے برابر ہے ۔

یسوع نے اپنے بارے میں کئے گئے سات دعوؤں میں اسی خاص جملے "میَں ہوں" کا استعمال کیا ہے ۔ اِن تمام سات دعوؤں میں وہ 'میَں ہوں ' کو اُن غیر معمولی استعاروں سے جوڑتا ہے جواُسے دُنیا کی نجات کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ یہ سب دعوئے یوحنا کی انجیل میں نظر آتے ہیں ۔ وہ سات دعوئے یہ ہیں: زندگی کی روٹی مَیں ہوں ( یوحنا 6باب 35، 48 اور51 آیت) ؛دنیا کا نور مَیں ہوں ( یوحنا 8باب 12آیت)؛بھیڑوں کا دروازہ مَیں ہوں ( یوحنا 10باب 7اور 9آیت)؛ اچھا چرواہا مَیں ہوں ( یوحنا 10باب 11اور 14آیت)؛ قیامت اور زندگی مَیں ہوں ( یوحنا 11باب 25آیت)؛ راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں ( یوحنا 14باب 6آیت)؛ اور انگور کا حقیقی درخت مَیں ہوں (یوحنا 15باب 1اور 5آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

جب یسوع کہتا ہے 'مَیں ہوں' تو اِس سے اُس کی کیا مُراد ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries