settings icon
share icon
سوال

کبوتر کو اکثر رُوح القدس کی علامت کے طور پر کیوں استعمال کیا جاتا ہے ؟

جواب


چاروں اناجیل کی تفصیلات یوحنا کی طرف سے دریائے یردن پر یسوع کے بپتسمہ کا ذکر کرتی ہیں (متی 3باب 16آیت؛ مرقس 1باب 10 آیت؛ لوقا 3باب 22آیت؛ یوحنا 1باب 32آیت)۔ لوقا بیان کرتا ہے کہ "رُوح القُدس جسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُوا " ۔ کیونکہ رُوح القدس ایک رُوح ہے لہذا وہ ہمیں دکھائی نہیں دیتا ۔ تاہم اس موقع پر رُوح نے ظاہری صورت اختیار کی اور بلاشبہ لوگوں نے اُسے دیکھا۔ کبوتر پاکیزگی اور بے آزاری (متی 10باب 16آیت) کی علامت ہے اور یسوع کے بپتسمہ کے وقت کبوتر کی صورت اس بات کی نشاندہی تھی کہ یسوع کو جس رُوح سے نوازا گیا وہ پاکیزگی اور اچھائی کی رُوح تھی۔

کبوتر پر مشتمل ایک اور علامت پیدایش 6-8ابواب میں طوفان اور نوح کی کشتی کے بیان میں پائی جاتی ہے۔ جب زمین کچھ عرصہ کے لیے پانی سے ڈھکی ہوئی تھی تو نوح نے یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا کہیں خشک زمین ہے کشتی سے ایک کبوتری کو اُڑایا؛کبوتری اپنی چونچ میں زیتون کی پتی کے ساتھ لوٹی(پیدایش 8باب 11آیت)۔ تب سے زیتون کی شاخ امن کی علامت بنی ہوئی ہے ۔ علامتی طور پر نوح کے طوفان کے دوران کبوتر ی کی کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ جب طوفان نے زمین کو اِس کی بدکاری سے پاک کر دیا توخدا نے انسانوں کے ساتھ صلح کا اعلان کیا ۔ کبوتری خدا اور انسان کے درمیان صلح کی خوشخبری دینے والے اُس کے رُوح کی علامت تھی ۔ بلاشبہ یہ محض ایک وقتی صلح تھی کیونکہ خدا کے ساتھ ابدی اور رُوحانی صلح صرف اور صرف یسوع مسیح کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔ لیکن یہ اہم بات ہے کہ یسوع کے بپتسمہ کے وقت رُوح القدس کو ایک کبوتر کے طور پر دکھا یا گیا کیونکہ اس طرح وہ پھر سے خدا کے ساتھ صلح کی علامت کو پیش کر رہا تھا۔

عید پنتیکُست کے موقع پررُوح القدس نے رسولوں کے پیغام کی معجزانہ قوت اور اُن کی یکسر تبدیل ہوئی زندگیوں کو ظاہر کرنے کے لیے "آگ کے شُعلہ کی سی پھٹتی ہوئی " زبانوں (اعمال 2باب 3آیت) کی صورت اختیار کی۔ رُوح القدس کا یسوع کے بپتسمہ کے وقت کبوتر کی صورت میں ظہورمسیح کی کفارہ بخش موت کے وسیلہ سے بنی نوع انسان کے لیے سلامتی لانے والے مہربان نجات دہندہ کو ظاہر کرتا ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کبوتر کو اکثر رُوح القدس کی علامت کے طور پر کیوں استعمال کیا جاتا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries