سوال
کیا خُدا مستقبل کے بارے میں جانتا ہے ؟
جواب
بائبل ہمیشہ ہی اپنی ہر ایک بات بشمول تمام نبوتوں میں بالکل درست ثابت ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر اِس نبوت کو ہی لیں جس میں میکاہ5باب2 آیت میں میکاہ نبی نے پہلے ہی سے بتا دیا تھا کہ مسیحا یہودیہ کے بیت لحم میں پیدا ہوگا ۔میکاہ نے اپنی اِس نبوت کو قریباً 700 قبل از مسیح میں پیش کیا تھا۔ پس سات صدیوں کے بعد مسیح کہاں پر پیدا ہوا تھا؟ یہودیہ کے بیت لحم میں (لوقا 2باب1-20آیات؛ متی 2باب1-12آیات)
پیٹر سٹونر نے اپنی تصنیف Science Speaks میں اِس بات کو بیان کیا ہے کہ کلامِ مُقدس کے نبوتی حصے نے امکانی سائنس کے محض اتفاق کے نظریے کو مسترد کر دیا ہے۔ اگر یسوع کے بارے میں محض 8 نبوتوں کو ہی لیا جائے تو کسی شخص کی طرف سے اُن پر اتفاقیہ طور پر پورا اُترے کا امکان 1017 میں سے 1 ہے یعنی 100،000،000،000،000،000 میں سے 1 کا امکان ۔ اور خُداوند یسوع نے تو 8 سے کئی گناہ زیادہ نبوتوں کو پورا کیا ہے۔ اِس میں قطعی طور پر کوئی شک نہیں ہے کہ بائبل مُستقبل کے بارے میں حقیقت کو بیان کرنے میں بالکل درست ہے۔
اب چونکہ خُدا مستقبل کے بارے میں سب کچھ بتا سکتا ہے، وہ یقینی طور پر مستقبل کے بارے میں جانتا ہے۔ یسعیاہ نے خُد اکی ذات کے بارے میں اِن الفاظ کو قلمبند کیا ہے: " پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہ مَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں ۔ مَیں خُدا ہُوں اور مجھ سا کوئی نہیں۔ جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوں اور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوع میں نہیں آئیں بتاتاہُوں اور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائم رہے گی اور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا۔ " (یسعیاہ 46باب9-10آیات)۔ خُدا ہی وہ واحد ذات ہے جو ابتدا میں کھڑا ہو کر انتہا کے بارے میں ساری باتوں کو بالکل درست طور پر بیان کر سکتا ہے۔
خُدا علیمِ کُل ہے؛ وہ ہر ایک چیز کی حقیقت اور ہر طرح کے امکان کے بارے میں جانتا ہے۔ خُدا ابدی(90 زبور 2آیت) ہے۔ابدی اور علیمِ کُل ہوتے ہوئے خُدا ہمارے ہر گزرے ہوئے کل، ہمارے موجودہ آج اور ہمارے آنے والے کل، ماضی، حال اور مستقبل سے اچھی طرح واقف ہے۔ خُدا الفا اور اومیگا ہے، یعنی وہ ابتدا اور انتہا ہے (مکاشفہ 21باب6آیت) ۔
بائبل میں ابھی بھی ایسی بہت سارے نبوتیں ہیں جن کا پورا ہونا ابھی باقی ہے۔ کیونکہ خُدا مستقبل کے بارے میں جانتا ہے، اِس لیے ہم بھروسہ کر سکتے ہیں کہ اُس کے کلام کے اندر مرقوم تمام طرح کی نبوتیں پوری ہونگی۔ خُدا کے کیلنڈر کے اندر سبھی واقعات اُس کے منصوبے کے مطابق وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ مستقبل کس کے ہاتھ میں ہے– ایک سچے، شخصی، ابدی اور سب کچھ جاننے والے بائبل کے خُدا کے ہاتھ میں۔
English
کیا خُدا مستقبل کے بارے میں جانتا ہے ؟